زخموں کی سمجھدار پٹی
جی ہاں! جو پٹی پوشیدہ زخم کے درست یا خراب ہونے کی خبر رکھے، سمجھ دار ہی کہلائے گی۔زخموں کے علاج میں یہ فکر لگی رہتی ہے کہ زخم ٹھیک ہو رہا ہے یا نہیں۔ امریکہ کی راچسٹر یونیورسٹی نے اب ایسی پٹیاں تیار کی ہیں جن میں لگے حساسیے (Sensors) زخم میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا کی اطلاع دے کر بتا دیتے ہیں کہ ضد حیوی دوا (اینٹی بایوٹکس) کا استعمال ضروری ہے کہ نہیں۔اس طرح زخم بروقت علاج سے ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ امریکی محکمہ زراعت بھی ایسی پٹیوں پر تحقیق کررہا ہے جنہیں استعمال کرنے سے وہ خامرے (انزائم) بننے بند ہو جاتے ہیں کہ جو پروٹین کو تباہ کرکے زخم بھرنے نہیں دیتے۔ ورجینیا یونیورسٹی نے بھی ایک ایسی پٹی تیار کی ہے جو زخموں میں آکسیجن سے پرخون پہنچا کر متاثرہ ریشوں کے مندمل ہونے کا عمل تیز کر دیتی ہے۔
فاسٹ فوڈ سے شریانوں کی تنگی
فاسٹ فوڈ کے کھانے جھٹ پٹ تیار ملتے ہیں لیکن ان میں موجود چکنائی کھانے والوں کی شریانوں کو روغنی مادوں سے بھر دیتی ہے۔ الٹرا ساﺅنڈ سے ایسا کھانا کھانے والوں اور کم چکنائی والا کھانا کھانے والوں کی شریانوں کے جائزے سے ظاہر ہوا کہ پہلے گروپ کے خون میں چکنائی کی مقدار 50 گرام اور بغیر بالائی کا دودھ، پھل اور کم چکنائی والی روٹی کھانے والوں کے خون میںچکنائی کی مقدار محض 6 گرام تھی۔ پہلے گروپ کو بالائی والا آئس کریم، زیادہ چربی والا گوشت اور پنیر کے سینڈوچ کھلائے گئے تھے۔
شریانوں میں چکنائی کھانے کے بعد صرف 3 سے 6گھنٹوں میں جمع ہو گئی اور خون کی روانی میں 25 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہ اثر اگرچہ چند گھنٹوں تک رہا، لیکن اس سے یہ ضرور ثابت ہو گیا کہ ایسی روغنی غذائیں کھاتے رہنے سے شریانوں کی تنگی ہائی بلڈ پریشر اور حملہ قلب کا یقینی سبب بن سکتی ہے۔
الزائمر کا بروقت کھوج ممکن ہے
کئی برس کی تحقیق کے بعد اب یہ ممکن ہو گیا ہے کہ مخصوص ایم آر آئی ٹیسٹ کے ذریعے سے الزائمر (Alzheimer) کے مرض کا تین سال قبل کھوج لگا لیا جائے۔ اس سے قبل مریض کے فوت ہونے کے بعد ہی اس کے دماغ کے جائزے سے اس کا کھوج لگتا تھا لیکن اب اس ٹیسٹ کے ذریعے سے الزائمر کا رجحان رکھنے والے خاندانوں کے ارکان میں تین سال قبل دماغ کے سکڑنے کا کھوج لگا کر بروقت علاج سے انہیں الزائمر سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ الزائمر میں یادداشت بالکل تباہ ہو جاتی ہے۔
خون کے ٹیسٹ سے خودکشی کے رجحان کا کھوج
ذہنی دباﺅ کورٹی سول (Cortisol) نامی ہارمون کا نتیجہ ہوتا ہے۔ آئیوا یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے خون میں اس ہارمون کی کثرت کا کھوج لگا کر خود کشی کے رجحان کا بروقت کھوج لگانے کا طریقہ دریافت کیا ہے۔ہسپتال میں ذہنی دباﺅ اور فکر وپریشانی کے علاج کیلئے دراصل 78 مریضوں میں سے 32 میں اس ہارمون کی کثرت پائی گئی۔ پندرہ سالہ طویل تجربات سے ظاہر ہوا کہ ان میں سے 7نے خودکشی کا ارتکاب کیا۔ تحقیق سے اندازہ ہوا کہ جن کے خون میں کورٹی سول زیادہ ہوتا ہے ان کے خودکشی کرنے کا امکان 14گنا زیادہ ہوتا ہے۔ مزید تجربات کی روشنی میں ایسے افراد میں خودکشی کے رجحان کا بروقت کھوج لگا کر علاج کے ذریعے سے انہیں خودکشی سے روکنا ممکن ہو سکے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 022
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں