Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

انار دانہ، ہاضمہ کی لاجواب دوا (بیگم اسماعیل، اوکاڑہ)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

انار دانہ در اصل انارِ ترش ہے‘ یعنی کھٹا انار‘ جہاں پاک و ہند میں یہ پیدا ہوتا ہے‘ وہاں اس کا مقامی نام واڈو‘ دڑو‘ دارو اور داری ہے۔ یہ ہمالیہ‘ شوالک کے سلسلہ ہائے کوہ اور سلسلہ کوہستان قراقرم کی وادیوں کی پیداوار ہے۔ مقامی باشندے اس کی چٹنی بناتے ہیں اور اسے ذائقے کےلئے غذا کے ساتھ کھاتے ہیں۔ پودوں پر لگے لگے یہ پھل سوکھ جاتے ہیں یا گل سڑ کر ختم ہو جاتے ہیں۔ پودے کے نیچے ان کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں جب کہ مارکیٹ یا بازار میں اناردانہ نایاب ہے۔ مصنوعی انار دانہ البتہ دستیاب ہے۔ کسی پرانے جاننے والے طبیب سے ہی اس کی خریداری ممکن ہے۔ البتہ موسم میں پشاور‘ پنڈی‘ سوات کے بازاروں اور منڈیوں میں یہ خاص خاص دکانداروں کے ہاں طلب کرنے پر دیکھا جا سکتا ہے۔ بے شک انار دانہ ہاضمہ کی ایک لا جواب دوا ہے‘ بہت سے طبی اور ویدک نسخوں میں انار دانہ جزو اعظم ہے۔ مثلاً آیورویدک کا ایک بہت مشہور نسخہ ہضم کےلئے ہے اور وید اس کے فائدوں کے بڑے قائل ہیں۔ ہاضمہ کی ان گولیوں کا ویدک نام سوادشٹ پاچک وٹی ہے۔ ان گولیوں کا نسخہ یہ ہے۔ اصلی انار دانے کا سفوف ایک کلو‘ عمدہ سندر خانی کشمش (پسی ہوئی) چینی کا سفوف‘ دونوں ایک ایک پاﺅ ‘ دھنیا خشک ‘ سفید زیر ہ بھنا ہوا‘ کالی مرچ ہر ایک کا سفوف ایک ایک چھٹانک‘ تیز پات‘ سونف‘ لاہوری نمک‘ سمندری نمک‘ سانبھر نمک‘ بڑ نمک‘ فلفل دراز‘ عقر قرحا‘ ہر ایک کا سفوف دو دو تولہ (24 گرام) جاوتری کا سفوف بارہ گرام ۔ پہلے کشمش کو خوب رگڑ کر لئی سی بنا لیں پھر باقی دوائیں ملا کر بیر کے برابر گولیاں بنا لیں( گولی کا وزن دو رتی ہونا چاہیے)ان گولیوں کو غذا کے بعد چوسنے سے منہ کا ذائقہ ٹھیک ہو جاتا ہے۔ کھانا ہضم ہوتا ہے۔ کھٹی میٹھی ڈکاروں میں فائدہ ہوتا ہے۔ تبخیر معدہ کی تو یہ اکسیری دوا ہے۔ کھانے سے نفرت ہو جانے کی شکایت میں اس کا فائدہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک بڑا فائدہ ان گولیوں کا یہ مشاہدہ میں آیا کہ ان کے چوسنے سے فرحت حاصل ہوتی ہے۔ دن بھر میں ایک ایک گولی چار بار چوس سکتے ہیں۔ ہائی بلڈ پریشر کے مریض یہ گولیاں نہ چوسیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 876 reviews.