محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ جولائی 2016ء کے صفحہ نمبر 18 پر ’’مسائل کا غلط استعمال اور گھروں کی تباہی ‘‘ کے عنوان سے تحریر چھپی ہوئی ہے جسے پڑھ کر بہت دکھ ہوا۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ نے واقعی گھروں کے گھر اجاڑ کر رکھ دئیے ہیں‘ گھروں کا چین سکھ سب چھین لیا ہے۔ آپس میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں۔ ایسے گھروں کیلئے میرے پاس ایک وظیفہ ہے‘ اس وظیفے سے میری دوست کے گھر کے حالات ٹھیک ہوگئے ہیں۔ وظیفہ یہ ہے۔’’تھوڑی چینی لے کر اس پر 786 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمپڑھیں اور چینی پر دم کرکے چائے یا میٹھی چیز بنا کر میاں بیوی کو کھلائیں۔ انشاء اللہ 2 یا 3 بار کھانے سے ہی دونوں آپس میں شِیرو شکر ہو جائیں گے اور گھر کے حالات بھی درست ہو جائیں گے۔ (ہ۔ق)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں