Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔
سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیرکا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
نورانی مراقبہ سے فیض پانے والے
ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! مجھے شروع سے ہی روحانیت اور ماورائی علوم میں بہت دلچسپی رہی ہے اور میں نے بہت سی روحانی مشقیں بھی کی ہیں۔ جس سے مجھے کافی فوائد بھی حاصل ہوئے ہیں۔ جب میں نے ماہنامہ عبقری میں نورانی مراقبے کے متعلق پڑھا تو مجھے یہ انتہائی آسان اور بہت مفید مشق لگی میں نے اسی دن سے اس کا اہتمام شروع کیا۔ اپنے بستر پر بیٹھ کر سونے تک مسلسل اس کا گہرا تصور کرتا چونکہ مجھے ایسے علوم میں خصوصی دلچسپی رہی ہے اس لیے میرے دل میں مراقبے کا تصور خوب جمتا اور میں اسے کرتے کرتے سوجاتا۔ 2 دن بعد ہی میرے ساتھ حیرت انگیز معاملات شروع ہوگئے کبھی یوں لگتا کہ جیسے انوارات کی موسلادھار بارش ہورہی ہے اور میں اس میں مکمل بھیگ گیا ہوں اور میرے دل کا کٹورہ انوارات الٰہی سے بھر گیا ہے۔ اور کبھی مجھے انتہائی مبارک خواب آنے لگے۔ بلاشبہ نورانی مراقبے کی چند دن کی مشق سے مجھے وہ کچھ ملا جو میں نے ساری زندگی کی مشقت کے بعد بھی نہیں پایا۔ میں آپ کے لیے دل سے دعاگو ہوں۔ اللہ آپ کو اسی طرح مخلوق کی خدمت کی توفیق عطا فرماتا رہے۔ میں بہت جلد آپ سے ملاقات کرونگا تاکہ روحانیت کے حوالے سے مزید اصلاح لے سکوں۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 871
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں