پھیپھڑے یا دل کا درد ‘ ٹی بی
علامات : کھانسی بہت ہوتی ہے چلنے سے سانس پھول جاتی ہے۔ بائیں طرف قلب میں درد رہتا ہے اور کندھوں میں درد رہتا ہے3 عدد پھیپھڑے بکرے کے لے کر اوپر والی نالی کاٹ لیں۔ اب تینوں کا الگ الگ قیمہ بنالیں۔
اب ایک بکرے کے پھیپھڑے کا قیمہ ایک مٹی کے پیالے میں رکھ دیں اور اوپر پسا ہوا 50 گرام سنگجڑا ڈال دیں۔ اس کے اوپر ویسا ہی پیالہ لگا کر گل حکمت کریں۔ پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر دوائی نکال لیں۔ اب دوسرے پھیپھڑے کو پیالے میں رکھ کر اوپر پہلے بنی ہوئی دوائی ڈال دیں اسے بھی اوپر پیالہ رکھ کر گل حکمت کریں۔ اسے بھی پانچ کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ سرد ہونے پر دوائی نکال لیں۔ اب تیسرے بکرے کا قیمہ پیالے میں رکھ لیں اور اوپر تیار کی ہوئی دوائی چھڑک دیں۔ اس پیالے کوبھی گل حکمت کریں۔ اسے دس کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ دوائی نکال کر پیس لیں اب اس میں دو تولہ کشتہ صدف ملائیں۔ اور دو تولہ طباشیر پیس کر ملا دیں۔ دوائی تیار ہے۔
خوراک: 1 ماشہ شربت آب چونا انجبار والے کے ساتھ دیں۔انشاءاللہ شفا ہوگی۔ (صفحہ نمبر 244)
خارشی کیپسول
اسوں(تارامیرا) 2 تولہ، مغز نمولیاں 2 تولہ، مرچ سیاہ 2 تولہ، سب کو باریک کر کے بڑے کیپسول بھر لیں۔ 2 کیپسول ہمراہ پانی صبح و شام کو دیں انشاءاللہ شفا ہوگی اور خارش کو یہ اندر سے ختم کر دیتے ہیں پانچ دن لگاتار دیں۔ (صفحہ نمبر 212)
بحوالہ ”مجھے شفاءکیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں‘لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں