ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ دو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
(آئندہ حلقہ کشف المحجوب 12 دسمبربروز اتوار کو ہوگا)
قرآن پاک میں ولی دوست کے معنوں میں آیا ہے اور دوست اسے کہتے ہیں جو اپنے دوست کا لحاظ کرکے چلے۔ اگر لحاظ نہیں کرے گا تو دوستی دشمنی میں بدل جائے گی۔ پیر علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ نے اپنے دوست یعنی اللہ جل شانہ کا لحاظ اور رعایت کی تھی اور اس کی بڑائی اور عظمت کو اپنے سامنے رکھا تھا اور اللہ کی بڑائی کی چادر کو نہیں کھینچا تھا اور اس میں شرک کی آمیزش نہیں کی تھی ورنہ وہ ولی نہ ہوتے۔ ساتویں فصل میں لکھتے ہیں کہ بندے کا اللہ جل شانہ کے بغیر کوئی مددگار نہیں جو بندے کی کفایت‘ کفالت‘ مدد اور نصرت کرے اور اچھے کام کی توفیق محض اللہ کے فضل اور مدد سے ہی ہے اور برے کاموں اور شیطان و نفس سے حفاظت محض اللہ کے کرم سے ہی ہے۔ ناصرف یہ کہ نیکی کرنا بلکہ پھر اسے زیادہ سے زیادہ کرنا اور بڑھانا یہ محض اللہ کی توفیق سے ہی ہوتا ہے۔ اس فصل میں پیر علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ نے دو فتنوں کا ذکر کیا ہے متزلہ اور قدریہ۔ فرماتے ہیں کہ قیامت تک فتنے اٹھتے رہیں گے جیسے کہ انہوں نے ذکر کیا اور ان فتنوں کے موقع پر تاقیامت قرآن و سنت ہمارے لیے حجت اور ان فتنوں سے حفاظت کا سب سے بڑا اور جامع ذریعہ ہیں۔ سنت کا مطلب وہ عمل ہے جس کو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وصال تک بار بار کیا۔ اگر زہر سستا ہوجائے اور پانی مہنگا ہوجائے تو کیا ہم زہر کھانا شروع کردیں گے؟
زہر مفت بھی ملے اور خوراک مہنگی بھی ملے اس کے باوجود ہم خوراک لیں گے بالکل اسی طرح فتنوں کے دور میں‘ بے دینی کے دور میں‘ بے حیائی‘ بے دینی اور فیشن کا زہر جتنا بھی سستا ہوجائے اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور قرآن کی زندگی جتنی بھی مشکل ہوجائے مومن اس مبارک زندگی کو اختیار کرے گا اس زہر کو نہیں لے گا۔ فرماتے ہیںاصل علم طریقت مٹ چکا ہے سب نفسانی خواہشات میں مبتلا اور اللہ کی رضا پانے کی ان میں کوئی جستجو نہیں۔ طریقت کو چھوڑ کر صرف اس کے ظاہر پر اکتفا کرلیا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 862
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں