(Immume Systems )قوت مدافعت
دارچینی اور شہد کو اگر روزانہ چائے کے طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے جسم میں قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے اور یہ تمام بیکٹیریا اور وائرس کو ختم کردیتا ہے۔ ہمارے جسم کو مضبوط اور دفاعی نظام کو موثر بناتا ہے۔
(Indigestion) بدہضمی
اگر کھانا کھانے سے پہلے دو چمچہ شہد میں تھوڑی سی دارچینی ڈال کر کھالیا جائے تو کھانا جلدی ہضم ہوجاتا ہے۔ اگر پیٹ بھر کر بھی کھایا جائے تب بھی اس کو ہضم کردیتا ہے۔
(Influenza )زکام (وبائی امراض)
سپین کے ایک سائنسدان نے تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ اگر شہد کو اس تکلیف میں استعمال کیا جائے تو اس کے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں۔ شہد میں قدرتی طور پر ایسا مرکب موجود ہے جوکہ نزلہ، زکام اور وبائی امراض کے جراثیم کو ختم کردیتا ہے۔
(Longerity) (طویل عمر)
اگر دارچینی اور شہد کی چائے روزانہ استعمال کی جائے تو یہ عمر کے بڑھنے کے عمل کو آہستہ کرکے زیادہ دیر جوان رکھتا ہے۔ انسان کی جلد نرم اور خوبصورت ہوجاتی ہے۔ جسم سے بڑھاپے کے اثرات کو کم کردیتا ہے۔ 4 چمچ شہد اور ایک چمچہ دارچینی اور تین کپ پانی کو پکا کر رکھ لیں۔ اس کو دن میں تین چار مرتبہ استعمال کریں۔
(Pimples) منہ پر دانے
تین چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی کو اگر ملاکر منہ کے دانوں پر لگایا جائے۔ بہتر ہے کہ رات سونے سے پہلے لگایا جائے اور صبح کو ہلکے گرم پانی سے منہ دھولیا جائے۔ اس کے روزانہ استعمال سے دو ہفتے کے اندر تمام دانے منہ سے صاف ہوجائیں گے۔
(Skin Infection) جلدی امراض
جسم کے کسی حصے پر کوئی تکلیف ہو تو شہد اور دارچینی لگانے سے ہر قسم کی تکلیف کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
سرطان(Cancer )
چین اور جاپان میں تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ معدہ اور ہڈیوں کا سرطان شہد اور دارچینی کے استعمال سے بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ ایک چمچہ شہد اور ایک چھوٹا چمچہ دارچینی دن میں تین مرتبہ ایک ماہ تک استعمال کریں۔
(Fatique) تھکن
زیادہ عمر کے لوگ اگر اس کو اپنی خوراک میں باقاعدہ استعمال کریں تو وہ زیادہ بہتر اور چست زندگی گزار سکتے ہیں۔
(Bad Breath )سانس میں بُو
ساﺅتھ امریکہ میں لوگ صبح کو دارچینی اور شہد کو پانی میں ملاکر غرارے کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا سانس دن بھر خوشگوار رہتا ہے۔
(Hearing Loss) سننے میں مسئلہ
دن میں دو مرتبہ شہد اور دارچینی کو استعمال کرنے سے کانوں میں کبھی تکلیف نہیں ہوتی اور سننے کی حِس بہتر طور پر کام کرتی ہے۔
درد شقیقہ
یہ درد سر میں ایک جانب نصف حصہ میں ہوتا ہے۔ اکثر طلوع آفتاب سے شروع ہوتا ہے اور غروب آفتاب کے بعد درد میں کمی ہونے لگتی ہے۔ درد سر اتنا شدید ہوتا ہے کہ مریض کو کسی پہلو چین نہیں ملتا۔ درد کی ٹیسیں سینے تک جاتی ہیں۔ مریض کو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے اس کے سر میں ہتھوڑے مارے جارہے ہیں۔ اس بیماری کا شافی علاج درج ذیل ہے۔
ایک بوند شہد لے کر سرد رد والے حصہ کے مخالف نتھنے میں ڈال دیں۔ فوراً آرام ہوگا۔ یہ ایک معجزے سے کم نہیں۔
درد چشم
پیاز کا پانی اور شہد ہم وزن ملا کر محفوظ کرلیں اور دن میں 3-2 مرتبہ ایک تا تین قطرے ڈالیں۔ درد چشم ختم ہوجائے گا۔
خرابی خون
شہد ایک لاجواب مصفیٰ خون غذا اور دوا ہے۔ گرم دودھ میں دو بڑے چمچ شہد اچھی طرح ملا کر رات کو سوتے وقت پی لیا کریں۔ خون میں جو بھی خرابی ہوگی انشاءاللہ بہت جلد ٹھیک ہوجائے گی۔یہ نسخہ قوت باہ کیلئے بھی اکسیر ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 861
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں