Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بدزبانی سے چھٹکارے کے لیے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

بینائی کی حفاظت سورة القدرروزانہ رات کو سوتے وقت 7 مرتبہ پڑھ کر سونا روزی میں اضافہ‘ بینائی کی حفاظت‘ لقوے کے مرض میں شفایابی اور آخرت میں نجات کا ذریعہ ہے۔ بدزبانی سے چھٹکارے کیلئے سورة الشمس:اگر کوئی شخص بہت بدزبان ہوتو 41 مرتبہ اس سورة کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں انشاءاللہ اس کی بدزبانی ختم ہوجائے گی۔ آنکھ دکھتی ہوتو.... سورة الھمزہ:آنکھ کا درد ہوتو سورة الھمزہ پڑھ کر دم کریں درد ختم ہوجائےگا۔ رزق میں اضافے کیلئے سورةالکوثر:رزق میں اضافے کےلئے ہرنمازکے بعد7بار سورة الکوثرپڑھیں۔ اچھے مستقبل کیلئے سورہ یوسف: بیٹی کی رخصتی کے بعد گھر کا کوئی بھی فرد ایک بارہ سورہ یوسف پڑھ کر بیٹی کے اچھے مستقبل اور میاں بیوی کی دلی محبت کیلئے دعا کریں انشاءاللہ بیٹی اپنے گھر میں خوش و خرم رہے گی۔ اچھی ازدواجی زندگی کیلئے رخصتی کے بعد سسرال پہنچنے تک دوران سفر لڑکی یَارَوفُ پڑھتی رہے سارا راستہ پڑھی رہے جب تک دولہا ملنے نہ آئے تب تک ورد کرتی رہے۔ انشاءاللہ ازدواجی زندگی بہت اچھی گزرے گی اور ہر کام میں اللہ تعالیٰ آسانیاں فرمائینگے۔ تیہ (تیسرے روز کا) بخار کا علاج بعد نماز مغرب سات مرتبہ سورة فاتحہ مع بسم اللہ شریف کے گڑ پر پڑھ کر دم کردیں اور جس روز بخار چڑھتا ہو رات کو مریض کو کھلادیں انشاءاللہ تعالیٰ دوبارہ نہیں چڑھے گا یہ عمل راقم کے دادا حاجی عطا محمد مرحوم کا ہے۔ شیاطین سے حفاظت کیلئے عمل رات کو سوتے وقت سو مرتبہ اعوذ بااللہ من الشیطن الرجیم پڑھ کر سوئیں نہایت اکسیر ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 854 reviews.