Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایمان افروز واقعہ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2010ء

درود شریف کی بدولت اللہ تعالیٰ نے وہ عطا کیا ہے جو میں زندگی بھر مانگتی رہتی نہ ملتا۔ میرے اللہ کی مہربانی ہے کہ اس نے ہمیں اپنے سائے کے نیچے رکھا ہے اور اللہ کے حکم سے ہر بات کا خواب میں اشارہ ہوجاتا ہے اور صدقہ کا بھی پتہ چلتا ہے۔ میں اس وقت دے دیتی ہوں میری پریشانیاں مصیبتیں ٹل جاتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا ضرور اجر دے گا اور دے رہا ہے۔ خلق الٰہی کی خدمت ہر کسی کا شیوہ نہیں ہوتا یہ وہی کرتے ہیں جن کو اللہ تعالیٰ توفیق دیتا ہے میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کو اللہ تعالیٰ دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اور آپ خلق الٰہی کی اسی طرح سے خدمت کرتے رہیں۔ میرے شوہر اللہ کے نیک رستے پر چل پڑے ماشاءاللہ پہلے ہی نیک تھے اب معاملہ اور زیادہ اچھا ہوگیا ہے۔ نماز روزے کے پابند اور ماشاءاللہ سے مسجد میں اذان بھی دیتے ہیں۔ ہماری زندگی کے دن رات سنتوں سے مزین ہونے سے ہمارے گھر میں سکون ہے۔ یقین مانیے ہمارا اب کبھی بھی کسی بات پر جھگڑا نہیں ہوا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمارے سر پر ہمیشہ قائم رکھے آمین ورنہ جس راہ پر ہم چل رہے تھے ہمارا اللہ ہی حافظ تھا۔ میرے اندر اس وقت بڑی ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے جب میرے ساتھ کوئی براسلوک کرتا ہے میں اس کو کچھ نہیں کہتی بلکہ اپنے اللہ سے کہتی ہوںساری زندگی لوگوں کی سنتی رہی اور برداشت کرتی رہی اب اللہ تعالیٰ نے پتہ نہیں کس عمل کی بدولت یہ دین کی زندگی بخشی ہے۔ میں یہ سوچ کر ہر بات کو بھول جاتی ہوں جہاں اتنی دلجوئی کرنے والے رہنما آپ کی صورت میں موجود ہوں وہاں اللہ کے حکم سے ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔ زندگی میں اب ایک ہی خواہش ہے کہ اللہ کے گھر کی میں اور میرے شوہر زیارت کریں اور اپنے نبی کے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر جا کر ان کی زیارت کریں اور وہاں پر ندامت کے آنسو بہائیں اور اپنی مغفرت کیلئے دعا مانگیں ان کی شفاعت نصیب ہو۔ آمین۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 840 reviews.