بخدمت جناب حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کو درود شریف کے اس صدی میں رونما ہونے والے چند واقعات تحریر کررہا ہوں۔ امید ہے یہ واقعات مسلمانوں کیلئے صدقہ جاریہ بنیں گے۔
درود کی برکت سے آگ نہ جلا سکی
ٹوبہ ٹیک سنگھ اکتوبر 1999ءمیں سوئی گیس کی پائی لائن پھٹنے کا قیامت خیز سانحہ پیش آیا۔ روزنامہ جنگ لاہور کی ایک خبر کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب سوئی گیس کی پائپ لائن مرمت کے دوران ایک زبردست دھماکہ سے پھٹ گئی‘ اردگرد کا پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا‘ اس وقت محکمہ سوئی گیس کے سات ملازم پائپ لائن کی مرمت کرنے میں مصروف تھے‘ جو دھماکہ کے بعد آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے‘ جن میں سے چھ ملازم آگ سے بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جبکہ ساتواں ملازم محمد ذوالفقار درود پاک کا ورد کرتا ہوا آگ سے باآسانی باہر نکل آیا اور آگ کے شعلوں کے اثر سے محفوظ رہا۔ یہ ملازم ویلڈنگ سپروائزر محمد ذوالفقار تھا جس نے بتایا کہ جب وہ ٹرمینل پر کام کررہا تھا تو اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد آگ لگ گئی‘ آگ کے شعلے سینکڑوں فٹ بلند ہونے لگے اور اردگرد کا پورا علاقہ آگ کی لپیٹ میں آگیا‘ محمد ذوالفقار نے بتایا کہ جونہی دھماکہ ہوا‘ میں نے درود پاک کا ورد شروع کردیا‘ آگ کے شعلوں نے مجھے اور میرے ساتھیوں کو چاروں طرف سے گھیرلیا۔ میرے ساتھی تو آگ میں جل کر ہلاک ہوگئے لیکن میں درود پاک کی برکت سے آگ کے شعلوں کے اثر سے محفوظ رہا۔ بارہ گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ محمدذوالفقار نے بتایا کہ اب مجھے یوںمحسوس ہورہا ہے کہ اللہ عزوجل نے مجھے نئی زندگی عطافرمائی ہے۔
یقینا یہ درود شریف ہی کی برکت تھی۔
ایکسیڈنٹ سے حفاظت
بتاریخ 29 جولائی 1998ءفیصل آباد کے مقامی اخبار میں خبر شائع ہوئی کہ منگل کی صبح فیصل آباد سے گوجرانوالہ روڈ پر ویگن اور ٹرالر کے حادثہ میں معجزاتی طور پر بالکل صحیح وسلامت بچ جانے والے مسافر کا نام دستگیر ولد محمد شفیع ڈھیرو ہے۔ غلام دستگیر نے حادثہ سے کچھ دیر بعد اخبار کو ایک انٹرویو میں حادثہ کی روئیداد سناتے ہوئے کہا کہ جب ویگن کو حادثہ پیش آیا تو میں درود پاک پڑھ رہا تھا‘ میری آنکھوں کے سامنے ا یکدم اندھیرا سا آیا اور کسی غیبی طاقت نے مجھے ویگن سے باہر کھڑا کردیا‘ تب میں نے محسوس کیا کہ حادثہ ہوگیا ہے اور پھرمیں نے دیکھا کہ ہر طرف جسمانی اعضاءبکھرے تھے۔ نیز اس نے یہ بتایا کہ میں نے چند گز کے فاصلے سے آبادی کے لوگوں کو بلایا اور زخمیوں کی امداد بھی کی۔
درود کی برکت سے بدمعاشوں سے جان بچ گئی
فورمین ابرار حسین اٹلس آٹوز کراچی میں کام کرتے تھے ان کے محلہ میں ایک بدمعاش رہتا تھا۔ اکثر اہل محلہ اس کی بدمعاشیوں سے تنگ تھے۔ ایک دن اس کا ان بدمعاش سے جھگڑا ہوگیا وہ چھری لے کر ابرار حسین کو مارنے کیلئے آیا یہ خالی ہاتھ تھے ان کو کچھ اور تو نہ سوجھی انہوں نے درود شریف پڑھنا شروع کردیا۔ وہ قریب آکر رک گیا اور پوچھا کیا پڑھ رہے ہو؟ ابرار حسین نے کہا درود شریف اس پر بدمعاش پر خوف طاری ہوگیا اور وہاں سے چلا گیا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 817
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں