اپنے فلیٹ میں جانا چاہتی ہوں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج سے تین سال پہلے ہم نے فلیٹ بک کروایا تھا مگر تعمیرات درمیان میں ہی رک گئیں عبقری رسالے سے دیکھ کر استخارہ کیا تو بندش آئی میرے سسرال والوں نے فلیٹ بک کروانے پر بہت واویلا بھی کیا تھا اورایک رشتہ دار نے تو یہ تک کہا کہ دیکھتی ہوں تم وہاں کیسے جاتی ہو؟ ایک سال سے سسرال سے الگ کرائے کے فلیٹ میں رہ رہی ہوں فلیٹ میں کچھ اثرات محسوس ہوتے ہیں مگر میرے شوہر چھوڑنا نہیں چاہتے کہتے ہیں اپنے فلیٹ میں ہی شفٹ ہوں گے۔ (پوشیدہ، کراچی)۔2۔بیٹی کی وجہ سے پریشان:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی کی عمر 16سال ہے اس کا یہ مسئلہ ہے کہ اس کو داہنی ٹانگ سے چلنے میں تھوڑی دقت کا سامنا کرنا پتا ہے ایسے لگتا ہے کہ پنڈلی میں جان ہی نہیں ہے۔ چلتے وقت وقت گھسیٹتے چلتی ہے۔ بہت پریشان اور احساس کمتری کا شکار ہے۔آپ اس مسئلے کا کوئی حل بتادیں اللہ آپ کی مزید عزت و تکریم بڑھائے آمین۔(ج، آزادکشمیر)
3۔محترم قارئین السلام علیکم! مجھے 7سال سے ڈیپریشن ہے‘ جس کی روزانہ چار گولیاں کھارہا ہوں‘یورک ایسڈ پندرہ سال کی عمر سے ہے جس کی وجہ سے بایاں گھٹنا خراب ہوچکا ہے‘ 9مہینے لاٹھی سے چلتا رہا ہوں۔ مجھے کوئی نسخہ یا دوا بتائیے تاکہ میری ان ضدی بیماریوں سے جان چھوٹ جائے اور میں بھی صحت مند زندگی گزار سکوں۔ (عبداللہ‘کوٹ رادھا کشن)
4۔ قارئین! مجھے بواسیری موہکے ہیں‘ جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ مجھے کوئی کامیاب نسخہ عطا فرمائیے۔ (ایم ناصر‘راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں