مراقبے کے جب کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔
Meditation یعنی مراقبہ جہاں ازل سے روحانیت کی ترقی اور مشکلات کے حل کا علاج رہا ہے وہاں جدید سائنس نے اسے امراض کا یقینی علاج بھی قرار دیا ہے۔ ہزاروں تجربات کے بعد عبقری کے قارئین کے لئے مراقبے سے علاج پیش خدمت ہے۔
سوتے وقت اگر با وضو اور پاک سوئیں تو سب سے بہتر ورنہ کسی بھی حالت میں صرف 10 منٹ بستر پر بیٹھ کر بلا تعداد یَااَللّٰہُ یَانُورُ یَابَاعِثُکا ورد اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں پھر لیٹ جائیں۔ جس مرض کا خاتمہ یا الجھن کا حل چاہتے ہوں اس کو ذہن میں رکھ کر یہ تصور کریں کہ ” آسمان سے سنہرے رنگ کی روشنی میرے سر سے سارے جسم میں داخل ہو کر اس مرض کو ختم یا الجھن کو حل کر رہی ہے اور اس وظیفے کی برکت سے میں سو فیصداس پریشانی سے نکل گیا/گئی ہوں“ یہاں تک کہ اس تصور کو دہراتے دہراتے نیند آ جائے۔ شروع میں تصور بناتے ہوئے آپ کو مشکل ہو گی لیکن بعد میں آپ پر جب اس کے کمالات کھلیں گے تو حیرت کا انوکھا جہان اور مشکلات کا سو فیصد حل خود آپ کو حیرت زدہ کر دے گا۔ مراقبے کے بعد اپنی کیفیات فوائد اور انوکھے تجربات ہمیں لکھنا نہ بھولیں۔
نورانی مراقبہ سے فیض پانے والے
ایڈیٹر صاحب السلام علیکم! آپ کا ماہنامہ عبقری نہایت بہترین گھریلو رسالہ ہے‘ میرے خیال میں یہ ہر گھر کی ضرورت ہے مراقبے کے عمل کی کیفیت لکھ رہا ہوں۔ مراقبہ شروع کیا تو چند منٹ بعد ہی ذہن خالی ہوگیا اور مکمل سکوت طاری ہوگیا‘ ہلکی دودھیا روشنی چاروں طرف محسوس ہونے لگی پھر جسم اس قدر پرسکون اور ہلکا ہوگیا کہ جیسے ابھی ہوا میں اڑنے لگے گا۔ اسی طرح کافی دیر بیٹھا رہا لیکن کوئی کیفیت مرتب نہیں ہوئی۔ جب سے مراقبہ شروع کیا ہے میرا بلڈپریشر جو کہ ہروقت ہائی رہتا تھا نارمل رہنے لگا۔ ڈپریشن اور ٹینشن کے مرض سے آزاد ہوگیا ہوں۔ مراقبہ واقعی بڑا لاجواب عمل ہے۔ ذہنی بے سکونی اور بیماریوں سے نجات کیلئے مراقبہ نہایت آزمودہ اور پرکیف عمل ہے۔ (ناصر جمشید‘ اسلام آباد)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 811
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں