حضرت بایزید بسطامی کے پڑوس میں ایک یہودی رہتا تھا۔ ایک رات آپکے ساتھ والے مکان میں ایک بچے کی مسلسل رونے کی آواز آتی رہی۔ آپ نے صبح اس یہودی کے دروازے پر کھڑے ہوکر دستک دی۔ اندر سے ایک عورت کی آواز آئی کہ گھر میں کوئی مرد نہیں ہے۔ حضرت بایزید بسطامی نے اپنا تعارف کرایا اور خیریت دریافت کی۔ یہودی عورت نے بتایا کہ میرا شوہر کئی ماہ سے سفر پر گیا ہوا ہے اور اس عرصہ میں میرے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے اور رات بھر وہی بچہ روتا رہتا ہے۔ آپ نے بچے کے رونے کا سبب پوچھا تو عورت نے بتایا کہ گھر میں اندھیرا رہتا ہے۔ کوئی تیل لانے والا نہیں ہے اور نہ ہی پیسے ہیں۔ میرے شوہر جاتے وقت گھر میں اناج رکھ گئے تھے۔ اسی پر گزر اوقات کررہی ہوں۔ حضرت فوراً اپنے گھر گئے اور ضرورت کی ہرچیز اس عورت کو مہیا کی اور پھر شام ہونے سے پہلے وہ اللہ کا بندہ جسے دنیا بایزید بسطامی کے نام سے پکارتی ہے۔ ہاتھ میں تیل کی کپی لے کر یہودی کے دروازے پر پہنچ گیا۔ کئی روز تک آپ ”بے سہارا خاتون کیلئے ضروری چیزیں اس وجہ فراہم کرتے رہے کہ کہیں اس کامکان تاریکی میں نہ ڈوب جائے اور اندھیرے میں اس کا بچہ پھر نہ رونا شروع کردے۔
کچھ ماہ بعد یہودی سفر سے واپس آگیا اور اس کی بیوی نے تمام حالات کا اس سے ذکر کیا تو وہ بہت خوش ہوا اور شکریہ ادا کرنے کیلئے حضرت بایزید بسطامی کی خدمت میں حاضر ہوا۔ آپ نے فرمایا کہ بھائی شکریہ کی ضرورت نہیں۔ یہ تو میرا فرض تھا جس کو میں نے پورا کیا ہے کیونکہ اگر میں ایسا نہ کرتا تو میں سخت گنہگار ہوتا کیونکہ ہمارے دین میں پڑوسی کے بڑے حقوق ہیں۔ یہودی نے حضرت سے عرض کی حضور مجھے بھی اسی دین کی چادر رحمت میں چھپالو اور اسی آقا صلی اللہ علیہ وسلم دو جہاں کا کلمہ پڑھادو جس کی غلامی کی وجہ سے آپ اس عظیم اور بلند مرتبے پر فائز ہیں۔ حضرت نے اس یہودی کو اسی وقت مسلمان کرلیا۔
قارئین ذرا سوچئے! کیا ہمارے دل میں اپنے پڑوسیوںکےلئے یہ جذبات ہیں ۔ہر ایک اپنے اندر جھانکے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 784
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں