Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جمعہ فضیلت اور برکات (ماسٹر محمد ایوب شاہد)

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے واسطے نہایا تو وہ نہانا اس کے تمام گناہوں اور خطاوں کا کفارہ ہوگیا اور جب ادائے نماز کیلئے مسجد کو چلا تو ہر قدم کے عوض میں بیس سال کی عبادت کا ثواب اس کیلئے لکھا جاتا ہے اور فرمایا تمام دنوں میں جمعہ اچھا دن ہے جمعہ کو سیدالایام کہا جاتا ہے ۔نماز جمعہ کو جاتے ہوئے ہر قدم کے بدلہ میں ایک سال کے نماز روزہ کا ثواب ملتا ہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی ہے کہ جب جمعہ سالم و درست ہوتا ہے تو تمام ایام درست ہوجاتے ہیں ۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے واسطے نہایا تو وہ نہانا اس کے تمام گناہوں اور خطاوں کا کفارہ ہوگیا اور جب ادائے نماز کیلئے مسجد کو چلا تو ہر قدم کے عوض میں بیس سال کی عبادت کا ثواب اس کیلئے لکھا جاتا ہے اور فرمایا تمام دنوں میں جمعہ اچھا دن ہے اسی دن میں حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے اسی دن جنت میں داخل کیے گئے اور اسی دن زمین پر اتارے گئے اور اسی دن قیامت قائم ہوگی۔ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا میں موت سے ڈرتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا تو جماعت اور جمعہ کا پابند ہے اس نے کہا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کچھ خوف نہ کر۔ جو شخص جمعہ کے دن سورئہ کہف پڑھ لیتا ہے‘ اس کیلئے اس جمعہ سے آنے والے جمعہ کے درمیان پورا ہفتہ ایک نور روشن رہیگا۔ (مشکوة) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان مبارک ہے جو شخص شب جمعہ میں سورئہ یٰسین کی تلاوت کریگا۔ اس کے صغیرہ گناہ معاف کردیئے جائیں گے۔ ایک اور روایت میں ہے کہ جو شخص شب جمعہ یا بروز جمعہ سورئہ دخان کی تلاوت کریگا۔ اللہ تعالیٰ اس کے بدلہ میں جنت میں اس کا ایک محل بنائیں گے۔جو آدمی نماز جمعہ کے بعد 100 مرتبہ سُبحَان اَللّٰہِ العَظِیم وَبِحَمدِہ پڑھے گا اس کے پڑھنے والے کے ایک لاکھ گناہ معاف ہونگے اور اس کے والدین کے 24 ہزار گناہ معاف ہونگے۔شب جمعہ اور بروز جمعہ درود شریف کثرت سے پڑھا جائے حدیث شریف کا مفہوم ہے اور تم میں سے جو جمعہ کے دن اور جمعہ کی رات مجھ پر درود شریف پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کی 100 حاجتیں پوری کریگا۔ 70 آخرت کی اور 30 دنیا کی۔ جمعتہ المبارک کے فضائل بے شمار ہیں۔ سردار کائنات امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں ”کہ جس مسلمان مرد یا عورت کا انتقال جمعہ کے روز یا جمعہ کی شب میں ہوتا ہے اسے فتنہ قبر اور عذاب قبر سے بچایا جاتا ہے اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے اس کی ملاقات اس حال میں ہوگی کہ اس سے کوئی محاسبہ نہیں ہوگا کیونکہ اس کے ساتھ گواہ ہونگے جوکہ اس کی سعادت و بھلائی کی گواہی دیں گے یا اس پر شہداءکی مہر ہوگی۔(ترمذی) ہادی عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ”میرے پاس جبریل علیہ السلام تشریف لائے اور فرمایا کہ جنت میں ایک وادی ہے جو سفید کستوری کو پھیلاتی ہے جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ مقام علیین سے اس کرسی پر نازل ہونگے پھر اس کرسی کے گرد نور کے ممبر نصب ہونگے اور انبیاءکرام تشریف لاکر ان پر بیٹھیں گے۔ پھر ان ممبروں کو سونے کی کرسیاں گھیرے میں لیں گی جن پر جوہر کے تاج سجائے گئے ہونگے۔ حضرات صدیقین اور شہداءتشریف لاکر ان کو زینت بخشیں گے۔ پھر بالا خانے والے حضرات تشریف لائیں گے اور کستوری کے ٹیلوں پر تشریف رکھیں گے۔ اب ان کے سامنے اللہ جل جلالہ رونق افروز ہونگے اور ارشاد فرمائیں گے میں ہوں وہ ذات جس نے تمہارے ساتھ اپنا وعدہ پورا کیا اور تم پر اپنی نعمت کو پورا کیا۔ یہ میری بزرگی کا مقام ہے تم مجھ سے مانگو چنانچہ یہ تمام حضرات اللہ تعالیٰ سے اتنا طلب کریں گے کہ ان کی رغبت اور شوق پورا ہوجائیگا۔ اس کے بعد ان حضرات کیلئے انعامات کے ایسے دروازے کھلیں گے جن کو نہ کسی آنکھ نے دیکھا ہوگا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا خیال گزرا ہوگا۔ ان کو یہ نعمتیں آئندہ جمعہ تک کیلئے عنایت ہونگی۔ پھر اللہ جل مجدہ اپنی کرسی پر صعود فرمائینگے اس کے ساتھ شہداءاور صدیقین بھی تشریف لے جائینگے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ پھر بالا خانوں والے اپنے بالاخانوں میں جو ایک سفید موتی سے بنے ہونگے‘ نہ ان میں کوئی جوڑ ہوگا‘ نہ پھٹن ہوگی لوٹ جائیں گے یا یہ یاقوت احمر سے بنے ہو ئے ہونگے اور زبر جداخضر سے بنے ہوئے ہونگے (ان میں بالا خانے بھی ہونگے اور دروازے بھی ہونگے) ان میں نہریں چلتی ہونگی اور ان کے درختوں کے پھل لٹکے ہوئے ہونگے‘ ان میں ان کی بیویاں خدمت گارہونگی مگر سب سے زیادہ ان کو جمعة المبارک کے دن کے آنے کی طلب ہوگی تاکہ ان کی عزت اور مرتبہ میں اور اضافہ ہو اور اللہ تعالیٰ کی زیارت کا بھی اضافہ ہو۔ اس لیے جمعہ کو یوم مزید کہا گیا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 783 reviews.