Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2010ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہ پڑھاتے ہیں‘ قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ دو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔ (آئندہ حلقہ کشف المحجوب 10 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا) دنیا مومن کیلئے قید خانہ ہے۔ مزاج ولایت یہ ہے کہ دنیا کے عارضی دکھوں کی بجائے آخرت کی ہمیشہ ہمیشہ کی زندگی کے دکھوں کا مداوا کرتے ہیں۔ اس لیے اولیاءکی باقیات عمارتوں اور محلات کی شکل میں نہیں ہوتیں بلکہ انکی تعلیمات اور کردار کی شکل میں زندہ رہتی ہیں۔پیر علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کام میں نفس کی طمع شامل ہوجاتی ہے اس کام میں سے برکت اٹھ جاتی ہے۔ شیخ نے اس کتاب کی پہلی بنیاد ہی نیت پر رکھی ہے اور اللہ کی مدد چاہنے کے بعد سب سے پہلے اپنی نیت کو ٹٹولا ہے۔ فرماتے ہیں اس نفس کی فریب کاریاں ایسی ہیں جو ظاہر نہیں ہوتیں اور یہ اس طریقے سے دھوکے میں ڈالتا ہے کہ خود بندے کو احساس بھی نہیں ہوتا جس کا نقصان یہ ہے کہ دل سیدھے راستے سے ہٹ کر غلط اور ٹیڑھے راستوں پر لگ جاتا ہے۔ فرماتے ہیں میں نے مخلصین کے کہنے پر اسرار الٰہی اور معرفت الٰہی پر مشتمل اس کتاب کو لکھنے کا ارادہ کیا اگرچہ میں اس کا مکمل حق ادا نہیں کرسکتا لیکن اس کو ادا کرنے کی کامل نیت ضرور کرتا ہوں کیونکہ جب کسی کام کو اچھی نیت اور خلوص کے ساتھ کرنے کا ارادہ ہو اور اس میں کچھ کمی رہ بھی جائے تو بندے کی نیت کی وجہ سے اللہ رب العزت اس کمی کوتاہی کا ازالہ فرمادیتے ہیں اور جو کام بغیر نیت کے کیا جائے اگرچہ مکمل اور احسن کیا جائے اس کی بارگاہ الٰہی میں کچھ اہمیت نہیں اور اس کی تائیدحدیث مبارکہ سے بھی ہوتی ہے۔ اس کی مثال یوں ہے جیسے کوئی شخص اگر روزے کی نیت کے بغیر بھوکا رہے توکچھ ثواب نہیں ملے گا خواہ جتنی دیر بھی رہے۔ نیت کا معاملہ اندر ہی اندر ہوتا ہے اس کا اثر بظاہر ظاہر نہیں ہوتا۔ فرماتے ہیں راہ حق پر چلنا ہر شخص کے بس میں نہیں اس پر وہی چل سکتے ہیں جن کا انتخاب بارگاہ الٰہی میں ہوجائے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 778 reviews.