کتے کے کاٹے کا علاج
اگر کسی کو کتا کاٹ لے جو پاگل کتا نہ ہو بلکہ عام کتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل نقش باوضو لکھ کر کالے کپڑے میں موم جامہ کرکے مریض کے گلے میں ڈال دے اور اپنی مالی حیثیت کے مطابق میٹھا زردہ یا حلوا باوضو پکا کر اس کا ایصال ثواب حضرت خواجہ اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی روح کو کرے اور وہ زردہ یا حلوا کسی نمازی آدمی یا معصوم بچوں کو کھلائے۔ یہ دونوں آیتیں باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور مریض کو دو دن تک پانی میں گھول کر پلاتے رہیں تو انشاءاللہ تعالیٰ مریض پر کتے کے کاٹنے کے اثرات بد پیدا نہ ہوں گے اور اس کا زخم دنوں میں بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔ وہ آیات یہ ہیں:۔
(1) سَلَام قَولاً مِّن رَّبٍّ رَّحِیمٍo (یٰسین 58)
(2) اِنَّھُم یَکِیدُونَ کَیدًاo وَّ اَکِیدُ کَیدًاo (طارق16,15)
مقدمہ میں کامیابی کا عمل
(2) اِنَّھُم یَکِیدُونَ کَیدًاo وَّ اَکِیدُ کَیدًاo (طارق16,15)
مقدمہ کی کامیابی کیلئے روزانہ کسی بھی نماز کے بعد 133 دفعہ پڑھیں۔ حق پر ہو تو پڑھے‘ ناحق پڑھنے والا ازخود مصیبت میں گرفتار ہوسکتا ہے
وَقُل جَائَ الحَقُّ وَزَھَقَ البَاطِلُ اِنَّ البَاطِلَ کَانَ زَھُوقاًo (بنی اسرائیل 81)
رنج و غم دور کرنے کا عمل
عشاءکی نماز کے بعد 101 دفعہ پڑھنے سے ہر رنج اور غم دور کرنے کیلئے غیب سے مدد کا دروازہ کھلتا ہے۔وَاُفَوِّضُ اَمرِی اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیرم بِالعِبَادِ۔ (المومن 44)
نااتفاقی دور کرنے کا عمل
جس شخص کے دل میں اپنی محبت ڈالنی ہو یا جس خاندان میں نااتفاقی ہو تو اتفاق پیدا کرنے کیلئے یہ آیت 11 دفعہ روزانہ پڑھے۔ انشاءاللہ باہمی اتفاق ویگانگت پیدا ہوگی۔
وَاَلَّفَ بَینَ قُلُوبِھِم لَواَنفَقتَ مَافِی الاَرضِ جَمِیعًا مَّا اَلَّفتَ بَینَ قُلُوبِھِم وَلٰکِنَّ اللّٰہَ اَلَّفَ بَینَھُم اِنَّہُ عَزِیز حَکِیم۔ (سورہ انفال 63)
حصول عزت کا عمل
اگر کوئی شخص کسی کو بدنام کرنے پر تلا ہے اور اس کو اپنی عزت کا خطرہ ہے تو وہ اس دعا کو صبح و شام 41 مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر پھونک لے۔
وَلَا یَحزُنکَ قَولُھُم اِنَّ العِزَّةَ لِلّٰہِ جَمِیعًاط ھُوَالسَّمِیعُ العَلِیمُ۔ (یونس 65)
دل کے مریض کیلئے
جس شخص کی بیٹی کا کوئی رشتہ نہ آتا ہو یا اس میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہو اور کامیابی نہ ہوتی ہو تو وہ سورہ رحمن روزانہ تین مرتبہ پڑھے۔ یہ عمل اس وقت تک جاری رکھے جب تک کہ کامیابی نہ ہو۔ انشاءاللہ جلد کامیابی نظر آئے گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورة رحمن کو قرآن کی دلہن کہا ہے۔
فتح و نصرت کا عمل
اگر کسی شخص کا کوئی کام اٹکا ہوا ہو اس کیلئے اور اس کے علاوہ ہر جائز مراد کیلئے اس دعا کو عقیدے کےساتھ اٹھتے بیٹھتے پڑھے۔ یہ دعا فتح کے دروازے کھول دیتی ہے۔ یہ دعا آزمودہ ہے۔
وَلَسَوفَ یُعطِیکَ رَبُّکَ فَتَرضٰی۔ (والضحیٰ5)
شفاءکیلئے عمل
جو شخص کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو جو نہ سمجھ میں آنے والی ہو‘ یا لاعلاج ہو تو وہ بذات خود اس آیت کاکثرت سے ورد کرے۔رَبِّ اَنِّی مَسَّنِیَ الضُّرُّوَاَنتَ اَرحَمُ الرَّاحِمِینَ۔ ( الانبیاء83)
خاوند کے مزاج کو نرم کرنا
ایسی عورت جس کے خاوند کا مزاج بہت سخت ہو اور بات بات پر ناجائز غصے کا اظہار کرتا ہو اےسے حالات میں عورت کی زندگی بہت تلخ ہوجاتی ہے تو ایسی عورت کو چاہیے کہ جب خاوند کو روٹی دینے لگے تو اس پر پہلے 111 مرتبہ ”یَاعَفُوُّ“ پڑھ لے۔ اس طرح چالیس دن تک کرے۔ انشاءاللہ خاوند کا مزاج نرم ہوجائیگا اور بدکلامی چھوڑ دے گا اور اپنی عورت سے بہتر سلوک کرنے لگے گا۔
دلہن کی رخصتی کا وظیفہ
جب کوئی دلہن اپنے گھر سے شادی کے موقع پر رخصت ہو تو اسے چاہیے کہ راستے میں دل میں ”یَارَوُفُ“ پڑھتی جائے اور خاوند سے پہلی ملاقات تک پڑھتی رہے۔ انشاءاللہ خاوند ہمیشہ وفادار اور مہربان رہے گا۔ ایسے ہی اگر کوئی دولہا دلہن کو گھر لاکر اس وظیفہ کو ایک ہزار ایک سو دفعہ پڑھ کر دلہن سے ملاقات کرے تو بیوی ہمیشہ تابعدار رہے گی اور میاں بیوی کی زندگی خوشگوار رہے گی گھریلو تلخیاں پیدا نہ ہوں گی۔
جائیداد کے مقدمہ میں کامیابی
اس وظیفہ میں جائیداد کے مقدمے میں کامیابی کے اثرات ہیں لہٰذا جائیداد کی تقسیم میں اگر کسی کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہو یا کوئی دوسرا فریق حصہ دینے پر راضی نہ ہو یا عدالت میں تقسیم جائیداد کا مقدمہ چل رہا ہو تو اس صورت میں 21 روز تک یَارَوفُ گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے پھر ہر تاریخ پر اسے مقدمہ کی پیشی کے وقت دل میں کثرت سے پڑھتا رہے انشاءاللہ مقدمہ میں کامیابی حاصل ہوگی اور جائیداد کا حصہ مل جائے گا۔ اگر کامیابی نہ ہو تو پھر سوا لاکھ پورا کریں۔انشاءاللہ کامیابی ملے گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 772
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں