Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بچے پر ماں کے اثرات اور جدید سائنسی تحقیقات

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو جو مرتبہ عطا فرمایا ہے یہ کس وجہ سے عطا فرمایا ہے؟ اس وجہ سے عطا فرمایا ہے کہ آنے والی اولاد اور نسل کی استاد، معلم اور مربی عورت ہی ہے، مرد نہیں ہے۔ اور صرف معلم اور استاد ہی نہیں بلکہ اس کو حیوان سے انسان بناتی ہے۔حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی صحابی نے عرض کیا، یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو قوت خطابت اور قوت گویائی بدرجہ کمال عطا فرمائی ہے۔ حالانکہ حضور اکرم اکے سارے کمالات وہبی ہیں، اللہ پاک کی طرف سے عطا کردہ ہیں مگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہیں معلوم ہے کہ میں نے کس خاتون کا دودھ پیا ہے؟ میں نے خاندان بنو سعد کی ایک نیک خاتون کا دودھ پیا ہے جس کا نام حلیمہ سعدیہ ہے، فرمایا کہ یہ اس کے دودھ کی تاثیر ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ بچہ کے اندر ماں کے سینے سے جو دودھ کے قطرے جاتے ہیں تو اگر ماں دیندار ہے تو اس کے دودھ کے ساتھ ساتھ بچہ کے اندر نور معرفت بھی جاتا ہے اور اگر وہ بے چین ہے تو اس کے دودھ کے ساتھ ساتھ بے دینی بھی بچے کے اندر جاتی ہے۔ اسلام نے آج سے 1400 سو سال پہلے بتا دیا کہ بچہ پر ماں کی ہر حرکت کا اثر پڑتا ہے۔ ماں جو اچھے یابرے عمل کرے گی بچہ پر ان کے اثرات پڑیں گے جب کہ جدید سائنس آج سینکڑوں سال بعد اس قول کی تصدیق کر رہی ہے۔ بوڑھے اور بچے میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ اور بات تقریباً ہے بھی درست ۔ بچہ بھی توجہ کیلئے مختلف حرکتیں کرتا ہے۔ چاہے ان سے اس کو نقصان ہی کیوں نہ پہنچے ۔ اسی طرح بعض بوڑھے بھی حصول توجہ کیلئے خود کو بیمار کہتے ہیں۔ ان سے بھی ایسے اعمال سر زد ہوتے ہیں۔ جو آخر کار ذہنی دباﺅ اور خلفشار کا سبب بنتے ہیں۔ منفی سوچ اور تنہائی کی وجہ سے رفتہ رفتہ معمر خواتین معاشرے سے کٹتی جاتی ہیں۔ سب ان کو اپنے دشمن نظر آتے ہیں۔ پستی اور افسردگی ان پر اکثر مسلط رہتی ہے۔ ضعیف خواتین کو متحرک و توانا رکھنے میں ان کے لواحقین کو چاہئے کہ ان کی مدد کریں۔ ان کو زندگی میں دلچسپی لینے کیلئے ماحول فراہم کریں۔ ان کے پاس بیٹھیں۔ ان سے ان کی زندگی کے مختلف معاشرتی و سماجی معاملات میں مشورے لیں۔ اپنے بچوں کو ان کے پاس بیٹھ کر کہانیاں سننے کی عادت ڈالیں ۔ بزرگ خواتین کو بھی چاہیے کہ اپنی جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی بیماریوں کے تدارک کیلئے عملی زندگی سے کنارہ کش ہونے کی بجائے ان میں حتی المقدور شامل رہیں۔ یہ ان کیلئے بھی مفید ہو گا اور ان کے اہل خانہ کیلئے بھی سکون و طمانیت کا سبب بنے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 173 reviews.