Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے سلوک (قسط نمبر 11) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

اسلام اور رواداری (بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبی کے پیرو کا ر ہیں ان کا غیر مسلموں سے مندرجہ ذیل سلو ک کیا تھا ہم اپنے گریبان میں جھانکیں ، ہمارا عمل ، سوچ اورجذبہ غیر مسلموں کے بارے میں کیا ہے ؟ فیصلہ آپ خود کریں۔) پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی طر ف سے جنگی قیدیوں کے بارے میں ایسا آئین مرتب کیا گیا جودنیا کا سب سے پہلا آئین ہے جوجنگی قیدیوں کے بارے میں وضع ہوا اور جس میں جنگی قیدیوں سے نیک سلوک کرنے اور ان کی ضروریا ت کا خیا ل رکھنے کی تاکید کی گئی تھی ۔ اس سے قبل کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنگی قیدیوں کے بارے میں مذکو رہ دستور نافذ کریں، تو یہ رسم تھی کہ جو شخص دشمن کے کسی سپاہی کو میدان جنگ میں گرفتار کر تا تو اس کے ساتھ من مانا سلوک کر تا حتیٰ کہ اسے قتل بھی کر سکتا تھا خواہ گردن اڑاکر یا زندہ جلا کر۔ صحرائے عرب میں کوئی قیدی درحقیقت اس شخص کی بلا شرکت غیرے ملکیت ہو تا تھا جس نے اسے پکڑا ہو اور اگر قیدی کے اہل خاندان اس کی رہا ئی کے لیے منا سب رقم ادا کر دیتے تو وہ چھوٹ جا تا وگرنہ پکڑنے والے کی طر ف سے یا تو بیچ دیا جا تا یا پھر تہہ تیغ کر دیا جا تا تھا ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم نے قیدیوں کے ساتھ برتا ﺅ کرنے کے آئین میں یہ بھی ذکر کیا کہ جنگی قیدیوں کی آزادی کے لیے جو فدیہ مقرر ہو گا وہ ان کے اہل خاندان کی حیثیت کے پیش نظر تعین کیا جائے گا اور چونکہ لشکر قریش کے زیادہ تر قیدی دولت مند گھرانوں سے تعلق رکھتے تھے لہذا ہر جنگی قیدی کی آزادی کا فدیہ چار ہزار درہم ہو گا۔لیکن اگر کوئی شخص مقررہ رقم ادا نہیں کر سکتا تو وہ اس کے عوض منا سب تعداد میں تلو اریں اور نیزے دے کر اپنی آزادی کا پروانہ حاصل کر سکتا تھا۔ علا وہ ازیں جو قیدی پڑھنا لکھنا جانتے تھے یا تو وہ نقد یا اسلحے کی شکل میں فدیہ ادا کرنے سے قابلِ معاف ہیں ۔یا پھر ایسے لو گوں کا فدیہ یہ ہے کہ دس مسلمانوں کو پڑھنا لکھنا سکھائیں جس کے بعد وہ آزاد کر دئیے جا ئیں گے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 172 reviews.