Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سوال میں سعادت کی راتیں عبادت کے دن

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

شوال کی عبا دت حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔ کہ جو عیدین کی راتوں میں شب بیداری کر کے قیام کرے گا، اس کا دل نہیں مر یگا ۔ جس دن کہ سب لو گوں کے دل مردہ ہو جائیں گے ۔ ( ابن ما جہ ) چار رکعت نفل حدیث شریف میں آیا ہے کہ جو کوئی اول رات شوال میں چار رکعت پڑھے اور ہر رکعت میں بعد سورئہ فاتحہ کے سورئہ اخلاص اکیس بار پڑھے ، پس اللہ تعالیٰ کھولے گا واسطے اس کے آٹھوں دروازے بہشت کے اور بند کر یگا واسطے اس کے ساتوں دروازے دوزخ کے اور نہیں مر ے گا وہ شخص جب تک اپنا مکان جنت میں نہ دیکھ لے گا۔ ( فضائل الشہور ) نوا فل برائے توبہ شوال کی پہلی شب بعد نما ز عشاءچاررکعت نما ز دو سلا م سے پڑھے ۔ ہر رکعت میںسورئہ فاتحہ کے بعد سورئہ اخلا ص تین تین دفعہ ، سورئہ فلق تین تین دفعہ ، سورئہ النا س تین تین دفعہ پڑھے ۔ بعد سلا م کے کلمہ تمجید ستر مر تبہ پڑھ کر اپنے گناہوں سے تو بہ کرے اللہ پا ک اس نما ز کی بر کت سے انشا ءاللہ اس کے گنا ہ معا ف فرما کر اس کی تو بہ قبول فرمائے گا۔ آٹھ رکعت نوافل حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جنا ب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے شوال میں رات کو یا دن کو آٹھ رکعتیں پڑھیں ۔ ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ ایک بار سورئہ اخلا ص پندرہ بار اور نما ز سے فا رغ ہو کر ستر بار سبحان اللہ کہا اور ستر بار جنا ب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا ، اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دے کر بھیجا ہے ۔ جو شخص یہ نما زپڑھتا ہے ۔ اللہ ا س کے لیے حکمت کے چشمے کھو لتا ہے ۔ اس کے د ل میں ، اور اس کے ساتھ اس کی زبان چلا تا ہے اور اس دنیا کی بیماری اور اس کی دوا دکھا دیتا ہے ۔ اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دیکر بھیجا ، جس نے یہ نماز جیسے میں نے بتائی پڑھی تو اللہ سبحانہ اس کو معاف کر دیتا ہے ۔ اوراگر مرا شہید مر ا بخشا ہو ا۔ اور جو بندہ اس نما ز کو سفر میں پڑھتا ہے ۔ اس پرآنا جا نا آسان ہو جا تا ہے۔ اور گر مقروض ہو تو اللہ تعالیٰ اس کا قرض ادا کر تاہے اور اگر صاحب ِ حاجت ہو تاہے تو اس کی حاجت پوری کر تاہے ۔ اس کی قسم جس نے مجھے سچا دین دیکر بھیجا جو شخص یہ نما ز پڑھتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کو ہر حرف کے بدلے جنت میں ایک مخرفہ دیتاہے ۔ عرض کیا گیا ، مخرفہ کیا ہے ؟ حضورا نے فرمایا بہشت کے با غ ہیں ۔ اگر اس کے ایک درخت کے نیچے سوار سیر کرے تو سو بر س تک اسے عبور نہ کر سکے۔ درود شریف یہ پڑھنا ہے : اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰٓی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَ بَارِک وَسَلِّم (غنیة الطالبین ) شوال کے روزے شوال میں چھ دن روزے رکھنے کا ثواب ہے جس مسلمان نے رمضان المبارک اور چھ دن شوال کے روزے رکھے تو اس نے گویا سارے سال کے روزے رکھے ۔ یعنی پورے سال کے روزوں کا ثواب ملتا ہے ۔ حضرت ابو ایو ب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس آدمی نے رمضان شریف کے روزے رکھے اور پھر ان کے ساتھ شوال کے چھ روزے ملائے تو اس نے گو یا تمام عمر روزے رکھے تمام عمر والا مسئلہ اس وقت ہے جبکہ وہ شوال کے چھ روزے تمام عمر رکھے اور اگر اس نے صر ف ایک ہی سال یہ روزے رکھے تو سال کے روزوں کا ثواب ملے گا پھر یہ چھ روزے اکٹھے رکھے یا الگ الگ ہر طر ح جا ئز ہیں مگر بہتر یہ ہے کہ ان کو متفرق طور پر رکھا جائے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 165 reviews.