Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج ........ (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

بچی کی پیدائش کے بعد کمزوری شادی کو ڈیڑھ سال ہوا ہے ایک بچی ہوئی ہے اس کی پیدا ئش سے پہلے میں بالکل ٹھیک تھی مگر بچی کی پیدائش کے بعد میں سو کھ گئی ۔چہرے کا رنگ کا لا ہو گیا ۔ آنکھیں زرد ہیں اور چہرہ مرجھا گیا ہے۔ ( ناز نین ، سکھر ) جواب : آپ ایل ایف ٹی کی رپورٹ کی فوٹو کا پی ارسال کریں ۔ چہرے کے دانے مجھے ایا م بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔ جسم پھو ل رہا ہے ۔ دانے نکل رہے ہیں ۔ دانوں میں پیپ ہو تی ہے مجھے کوئی صحیح سا مشورہ دیں ۔ ( حلیمہ بی بی، ڈسکہ ) جواب: شربت انجبار چمچہ بھر صبح و شام پانی میں حل کرکے پئیں ۔ مکمل آرام کریں ۔ گرم چیزیں نہ کھائیں ۔ بھاگ دوڑ سے بچیں ۔ اور چارٹ سے غذا نمبر 4 کو استعمال کر یں ۔ کمر کا درد آٹھ ماہ پہلے میرے والد صاحب کی کمر میں درداٹھا ۔ شروع میں یہ درداٹھتے بیٹھتے ہوتا پھر یہ چلتے پھر تے بھی ہونے لگا پھر یہ لیٹنے سے بھی ہونے لگا۔ ڈاکٹروں کی رائے میں کیلشیم کی کمی ہے ( طیبہ، کراچی ) جواب : تیز قدمی کی عادت ڈالیں شروع میں کم مگر آہستہ آہستہ پچھتر منٹ کی تیز قدمی روزانہ کافی ہے ۔ پھرایک جگہ پر کھڑے ہو کردونوں ہا تھوں کو سیدھا اوپر اٹھا ئیں اور پھر گھٹنوں کو بالکل سیدھا رکھتے ہوئے ہا تھوں کی انگلیوں سے پیروںکی انگلیوں کو چھوئیں اس طر ح چند بار کریں۔ روزانہ یہ ورزش تیز قدمی کے فورا بعد کیا کریں ۔ چارٹ سے غذا نمبر 3 استعمال کریں ۔ انشاءاللہ فائدہ ہو گا ۔ وزن کم کرنے کے لیے میں 18 سال کی ہوں قد سوا پانچ فٹ ہے وزن ایک سو چھبیس پو نڈ ہے۔ میں چاہتی ہوں میرا وزن گھٹے قد لمبا ہو جائے ۔ ذہن بہت کمزور ہے ۔ بھو ک نہیں لگتی ۔ صبح نا شتہ نہیں کرتی ، نیند بھی کم آتی ہے۔ سخت کمزور ی محسو س کر تی ہوں ۔ (مس نازیہ، پشاور ) جواب: روزانہ صبح و شام ایک ایک گھنٹہ تیز قدمی کریں یا پھر کوئی دوڑنے بھاگنے والی گیمیں کھیلیں ،جیسے ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن وغیرہ اور چارٹ سے غذا نمبر2 ضرور استعمال کریں ۔ ٹانگ میں درد تین ماہ پہلے کولہے میں شدید درد ہوا جو ٹانگ میں بھی داخل ہو گیا ۔ ڈاکٹراور حکیم اسے عر ق النساءبتاتے ہیں ۔ ان کی دواﺅں سے میرے معدے میں بھی شدید جلن ہو گئی ہے ۔ اس طرح ٹانگ کی تکلیف، کولہے میں درد اور معدہ میں شدید جلن ہے یہ تین تکلیفیں جمع ہو گئیں ہیں ۔ اب میں کوئی دوا نہیں کھا سکتا ۔ ( نعیم خان ، کو ئٹہ ) جواب: غذا کے بعد چمچہ بھر شہد خالص کھا ئیں ۔ شہدکا موم ایک چنے کے برابر گولی بنا کر غذا سے گھنٹہ بھر پہلے کھالیں اور غذا نمبر 4 چارٹ سے دیکھ کر استعمال کریں۔انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ آواز ٹھیک نہیں میری عمر 25 سال ہے صحت مند ہوں مگر بچپن سے آوا ز ٹھیک نہیں ہے ۔ اس کی وجہ سے بڑا پریشان رہتا ہوں ۔ ذرا زور سے بو لوں تو گلا بالکل بیٹھ جا تاہے ۔ ( علی عدنان ، کو ئٹہ ) جواب : آپ جو کا دلیہ شہید سے میٹھا کر کے صبح نا شتہ میں کھا ئیں ۔ زور سے بولنے سے گریز کریں ۔ غذانمبر3کو استعمال میں لائیں ۔ انشاءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ بلغم بند نہیں ہوتا 22 سال کا ہوں بلغم ہر وقت آتا ہے ۔ گرم چیزیں کھا نے سے گلا خرا ب ہو جا تا ہے۔ گلے کا علا ج کر نے سے گلا تو ٹھیک ہو جا تاہے ۔مگر بلغم بند نہیں ہو تا۔ ( خرم شہزاد ، نارووال ) جواب: عمدہ اصلی بنی ہوئی جوارش مصلگی چھ چھ گرام صبح و شام کھا ئیں ۔ اصلی عمدہ بنا ہواشرب توت سیاہ دن میںکئی با ر انگلی سے چاٹ لیا کریں ۔چارٹ سے غذا نمبر 1 استعمال کریں۔ چہرے پر براﺅن تل آنکھوں کے گر د سفید داغ ہو رہے ہیں ۔ چہر ے پر براﺅن تل ہو رہے ہیں ۔ ( مہوش ، بھکر) جواب : معجون عشبہ چھ چھ گرام صبح و شام کھا ئیں ۔ چاول دودھ سے پرہیز رکھیں چارٹ کے مطابق غذا نمبر 4 استعمال کریں۔ یرقان میرابھائی جن کی عمر پچا س سال ہے انہیں ہلکا بخا ر کھا نسی کی شکایت رہتی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق یر قان ہے جگر بالکل ختم ہو چکا ہے ۔ پیٹ میں پانی آگیا ہے ۔ ( نور علی ، مری ) جواب: ایسے مریض کا اس طر ح تو علا ج مشکل ہے اور باہر کے ملکوں میں جگر تبدیل کرنے کے بارے میں مشورہ کیا جا سکتا ہے ۔ہو سکتا ہے اس میں کچھ کامیا بی ہوتی ہو۔ احتیاط کے ساتھ چارٹ سے غذا نمبر 5,6 کو استعمال کریں ۔ معدے پر سوجن میری بہن کی عمر 19 سال ہے اس کے ہا تھ پا ﺅں میں الر جی ہے لا ل دانے بھی نکلتے ہیں مگر سب سے بڑی مصیبت معدے میں ہے ۔ معدے والی جگہ سو ج جاتی ہے۔ سر میں درد رہتا ہے ۔ چکر آتے ہیں ۔ کھٹی چیز کھا نے سے اور ٹھنڈا پانی پینے سے جسم پر سوجن آجا تی ہے ۔ (توحیدخاں کاکڑ، شجا ع آبا د ) جوا ب: جوا رش جا لینو س اصلی عمد ہ بنی ہوئی چھ چھ گرام صبح و شا م کھا ئیں ۔ تیز قدمی کی عا دت ڈالیں ۔ مرغی مچھلی اور بکرے کے گو شت پر گزارہ کریں اس کے علاوہ سیب کھجو ر اور میٹھے انار کھائیں ۔ چارٹ سے غذ ا نمبر 5,6استعمال کریں۔ پیٹ میں گیس ہے میرا پیٹ پھولا ہو اہے ۔ پیٹ میں معمولی گیس بھی رہتی ہے ۔ بلغم بہت آتاہے۔ اس کا علا ج بھی کا فی کرا یا ہے ۔ لیکن کوئی افا قہ نہیں ہوتا ۔ ( وحید خان ، خوشا ب ) جوا ب: غذا سے ایک منٹ پہلے ایک ایک حب حلتیت ہمراہ عرق اجوائن ایک اونس کھائیں ۔ غذا کے بعد دونوں وقت جوارش جالینو س چھ چھ گرام کھا ئیں ۔ چاول دودھ سے پرہیز رکھیں ۔ چارٹ سے غذا نمبر 3,4 استعمال کریں۔ ڈپریشن کا مریض ہوں میری عمر پندرہ سال ہے کوئی گیم وغیرہ نہیں کھیلتا ۔ آٹھ نو گھنٹے سو تا ہوں ۔ ڈپریشن کا شکار ہوں ۔ کیا گیم شروع کروں؟( انیس احمد ،بہا ولنگر ) جوا ب : آپ اگر فٹ بال ، والی بال ، بیڈ منٹن ، ٹینس ، ٹیبل ٹینس کھیلیں تو زیادہ منا سب ہے ۔ تیرنا بھی بہت عمدہ ورزش ہے ۔ اس کے علا وہ کو ئی ورزش نہ کریں ۔ غذا متوا زن ہو نی چاہیے ۔ گو شت سبزیاں ،دالیں ، مچھلی ،انڈا اور مرغی ادل بدل کر کھائیں۔ صر ف سبزیاں نہ کھا ئیں ۔ پھل مو سم پر جو میسر ہوں کھا ئیں ۔ مکھن ضرور کھائیں ۔ نا شتہ میں دودھ پی سکتے ہیں ۔ شہد بادام انگور بہت عمدہ غذائیں ہیں۔ چارٹ سے غذا نمبر 5,6 استعمال کریں ۔ انشاءاللہ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ خون کی کمی آنکھوں کا رنگ پیلا گدلا ہے ۔ سینے میںجلن رہتی ہے۔ ٹانگوں میں اینٹھن اور درد رہتا ہے ۔ کچھ فا ئدہ نہیں، ماہواری بند ہے ۔ ( ر۔ا ، لا ہور ) جوا ب: غذاکی طر ف دھیا ن دیں ۔ آپ میں خون کی مقدار بہت کم ہے ۔ جب تک خون کی کمی جسم میں پوری نہیں ہو گی ایام کا شروع ہو نا خطر ناک ہے ۔ ایام جاری کرنے کے لئے کوئی دوا نہ لیں بلکہ چارٹ کے مطابق غذا نمبر 4 کو احتیاط سے کھائیں انشاءاللہ بہت فائدہ ہو گا۔ کان کے جملہ امراض کے لیے جب میں حاملہ تھی تو ساتویں مہینے میرے کا ن میں درد ہوا پھر کان بہنا شروع ہوا ڈاکٹروں نے کہا کا ن میں پانی چلا گیا ہے ۔ کا ن میں پھپھوندی ہو گئی ہے ۔ اس کی صفائی بھی کر دی اب جب صفائی نہ ہو کا ن میں درد شرو ع ہو جا تا ہے۔ (تہنیت قاری، مالا کنڈ ) جوا ب: 7 عدد انجیر خشک ایک لیٹر پانی میںرات کو بھگو دیں صبح جو ش دیں جب ساتواں حصہ پانی رہ جائے تو نیچے اتا ر کر ٹھنڈا کرلیں پانی پی لیںاور انجیر کھا لیں ایک ما ہ بعد دوبارہ لکھیں اور چارٹ سے غذا نمبر 2,4 کو اپنے استعمال میں لائیں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 163 reviews.