Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

لیکوریا سے نجات

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

پوشیدہ امراض اور لیکوریا جیسے تکلیف دہ امراض میں مبتلا خواتین کیلئے اور معدہ اور جگر کے امراض میں مبتلا مردوخواتین ضرور پڑھیں برائے لیکوریا سپاری تیلیا1 تولہ، گل سپاری 1 تولہ، گل دھاوا 1 تولہ، لودھ پٹھانی 1 تولہ، موچرس 1 تولہ، سنگھاڑے 1 تولہ، گوندکیکر1 تولہ، گوند کتیرا 1 تولہ،بہمن سرخ 1 تولہ، بہمن سفید 1 تولہ ، طباشیر 1 تولہ، دانہ خورد 1 تولہ،پھٹکڑی بریاں 1 تولہ، سنگجڑا بریاں 1 تولہ، ماجو 1 تولہ، مائیں 1 تولہ، مصری 1 پاﺅ۔ سب کوباریک کر کے سفوف بنالیں۔ خوراک ایک چھوٹا چمچہ صبح و شام ہمراہ گائے کے دودھ انشاءاللہ شفا ہوگی۔ مقوی معدہ معجون پودینہ 6 ماشہ، خورد 6 ماشہ، کلاں 6 ماشہ، لونگ 6 ماشہ، سنڈھ 6 ماشہ، تخم کرفس 6 ماشہ، ناگرموتھا6 ماشہ، بالچھڑ 6 ماشہ، زیرہ سفید 1 تولہ، سازج ہندی 1 تولہ، ساتھر 1 تولہ، آملہ 1 تولہ، مگھاں 1 تولہ، تج قلمی 1 تولہ، ست پودینہ 3 ماشہ، زعفران 3 ماشہ، عرق گلاب 5 تولہ ، شہد 1 پاﺅ، چینی 3 پاﺅ۔ طریقہ کار دو تولہ بالچھڑ پاﺅڈر الگ لے کر اس میں پانی ملا چینی کا قوام تیار کریں۔ بقیہ دواﺅں کا سفوف بنالیں۔ زعفران عرق گلاب میں کھرل کریں۔ پھر قوام کو آگ پر چڑھا کر شہد ملا کر بقیہ دوائیں ملا دیں۔ معجون تیار ہے۔ خوراک: 3 ماشہ صبح و شام کھانے کے بعد ہمراہ پانی۔ انشاءاللہ معدے کی تمام تکالیف سے نجات ہوگی۔ اکسیر جگر قلمی شورہ 5 تولہ، پھٹکڑی سفید 5 تولہ، ہیراکسیس 5 تولہ، نوشادر 5 تولہ، سب کو باریک کر کے کجی میں بند کر کے تین کلو اوپلوں کی آگ دیں۔ پھر دوائی نکال لیں اور اس میں یہ نسخہ ملائیں۔ ریوند چینی 5 تولہ، افسنطین 5 تولہ، میٹھا سوڈا 5 تولہ، مصبر 1 تولہ اس کا سفوف بنا کر پہلے والے نسخہ میں ملا دیں۔ بس دوائی تیار ہے۔ خوراک 2 ماشہ صبح و شام ہمراہ پانی دیں۔ کالے یرقان کے لئے بھی بہتر ہے۔ انشاءاللہ جگر کی بیماریوں سے شفا ہوگی۔ (بحوالہ مجھے شفا کیسے ملی؟ صفحہ نمبر 209,208) بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ اور وظائف اولیائ، لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوںمیں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں۔(جو عمل یا ٹوٹکہ آزمائیں ضرور لکھیں،لاکھوں کا نفع آپ کا صدقہ جاریہ )
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 503 reviews.