حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کوحج کے دوران عرفہ کے دن دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصواءاونٹنی پر سوار خطاب فرمارہے ہیں پس میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ”اے لوگو! میں نے تم میں وہ چیز چھوڑی ہے کہ اگر تم اسے مضبوطی سے تھام لو تو تم کبھی گمراہ نہیں ہوگے۔ اور وہ چیز کتاب اللہ اور میری عترت یعنی اہل بیت ہیں۔ (ترمذی)
حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ایک فرشتہ جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہ اترا تھا اس نے اپنے پروردگار سے مجھے سلام کرنے کی اجازت مانگی اور مجھے بشارت دی کہ بے شک فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ اور بے شک حسن اور حسین رضی اللہ عنہ جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں ۔ (ترمذی)
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری بیٹی کا نام فاطمہ رضی اللہ عنہا اسی لیے رکھا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اور اس سے محبت رکھنے والوں کو دوزخ سے جدا کردیا ہے۔ (مسند دیلمی)
حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے پاس عرب کے سردار کو بلائو میں نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ عرب کے سردار نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تمام اولاد آدم کا سردار ہوں اور علی رضی اللہ عنہ عرب کے سردار ہیں۔ (حاکم)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا حضرت علی رضی اللہ عنہ کا کرنا بھی عبادت ہے۔ (مسند دیلمی)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 501
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں