Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جادوگر عورت کا جن (محمد فخر الدین، جام پور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

(قارئین! آپ کا کبھی کسی پراسرار چیز یا کبھی کسی جن سے واسطہ پڑا ہو تو ہمیں ضرور لکھیں، چاہے بے ربط لکھیں، نوک پلک ہم خود سنوار لیں گے) سکول سے جونہی چھٹی ہوئی میں سکول کے دفتر کی طر ف لپکا جہاں” ماہنامہ عبقری “میرا انتظار کر رہا تھا۔ میں نے جھٹ سے اسے لیا اور گھر کی طر ف چل دیا۔ ایک نیا رسالہ دیکھ کر شوق مطالعہ میں طغیا نی ابھری اور گھر جاتے ہی کھا نا کھانے کے بعد میں نے یہ رسالہ چند منٹوں میںمکمل پڑھ لیا۔اس میں ایک مو ضو ع آسیب یعنی (ا ماوس کا آسیب بھی تھا جسے پڑھ کر بہت حیرت ہوئی اس کے نیچے یہ لکھا تھا کہ آپ بھی ہمیں اپنی کوئی بات یا واقعہ لکھ سکتے ہیں ۔ تو میںیہ آپ کی نذر کرتا ہو جو بالکل حقیقت پر مبنی ہے ۔ جب سے میں نے ہو ش سنبھا لا تو میں نے اپنے آپ کو ایک درمیا نہ طبقے کے گھرانے میں پایا ۔ میرا نا م فخرالدین ہے اور میں جام پور کے قریب ہی بستی میں رہتا ہوں ۔ہماری بستی میں کا فی سارے گھر آباد ہیں۔ بچپن میں ہمیں یعنی جب ہم روتے یا شرارتیں کر تے تھے تو ہمیں زینب نا می عورت کا نام لیکر ڈرایا جاتا تھا اور بچے اس کا نام سنتے ہی رونا بھول جا تے آہستہ آہستہ وقت کا پہیہ چلتا رہا جب ہم عقل دار ہو ئے تو گھر والوں کی زبانی معلوم ہوا کہ یہ عورت بہت خطر نا ک تھی ۔ اس کو اماوس کی رات جنا ت اٹھا کر لے جا تے تھے ۔ اور پوری بستی میں اس دن خو ف وہرا س پھیل جا تا تھا۔ مائیں اپنے بچوں کو لے کردروازہ بند کر دیتی تھیں۔ اور یہ عورت رات کو بھی کبھی کبھار اپنے بستر سے غا ئب ہو جا تی تھی ۔ اور ایک بات یہ بھی ہے کہ اس کے ہاں مقررہ مدت 4 یا5 ماہ کے بعد بچہ پیدا ہوتاتھا جو پیدا ہو تے ہی مر جا تا تھا ۔حالانکہ اس کا خاوند باہر رہتا تھا ۔ ان کی زبانی معلوم ہو ا کہ ایک دن حویلی کی دیوار پر ایک چارٹ لگا ہو اتھا جس پر مختلف قسم کی شکلیں اور تعویز لکھے ہوئے تھے اسے بستی کی ایک عورت نے دیکھا تو فوراً اتار کر مسجد کے امام صاحب کو دکھا یا انہوں نے بتایا کہ یہ عورت کالے جا دو سے پوری بستی کو اپنی غلام بنانا چاہتی تھی۔ لیکن اس کی یہ ساز ش ناکام رہی ۔ ایک دن ہم گھر میں فلم دیکھ رہے تھے کہ اچانک لا ئٹ چلی گئی اور بستی میں چےخ و پکا ر کا سما پیدا ہو گیا زینب بہت ہی زور سے چےخ رہی تھی جب قوالی کی کیسٹ سنائی گئی تو وہ ٹھیک ہوگئی۔ ایک دفعہ ہماری ہمسائی کے ہاںبچہ پیدا ہو ا رات کو وہ ماں بچے کو لئے سوئی ہو ئی تھی کہ ایک چڑیل اس کے کمرے میں آگئی اس کی آنکھیں ٹماٹر کے برا بر اور اس کے دو دانت باہر کو نکلے ہوئے تھے اور اس کے بال قدموں کو چھورہے تھے جب اس عورت نے اسے دیکھا تو زور سے دھاڑی اس کا خاوند بندوق لے کر دوڑ کر آیا اور اس چڑیل کو با لوں سے پکڑ لیا اور اس کے بال کاٹ دےئے اور اسے چھوڑ دیا ۔جب صبح دیکھا تو زینب کے بال کٹے ہوئے تھے۔ ایک دن زینب کا بیٹا ایک پیر صاحب کو اپنے گھر لایا اور اسے سار ا واقعہ سنا یا اس نے ایک دمبار کھینچی اور سب بستی والوں کو اس میں جمع ہو نے کاکہا اور اس میں ایک آگ کا الاﺅ تیا رکیا گیا پیر صاحب اس عورت کو لیکر اس میں کو د گئے اور کچھ پڑھ بھی رہے تھے اچانک اس عورت کی چےخیں بلند ہوئیں اور مردانہ آواز سنائی دی میری تو بہ ہے میری تو بہ ہے ۔ آئندہ کبھی اسے تنگ نہیں کر ونگا۔ اس کے بعد وہ عورت بالکل ٹھیک ہو گئی ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 150 reviews.