دل کی تکالیف
اگر کسی کو دل کی تکلیف ہوچکی ہے یا پھر اس کے خون میں چربی (Cholesterol) زیادہ مقدار میں ہے تو اس کو چاہئے کہ وہ دارچینی ایک چائے کا چمچ اور شہد ایک کھانے کا چمچ لے کر اس کو ڈبل روٹی یا روٹی پر لگاکر ناشتہ کیا کرے۔ اس طرح دل کی تکلیف میں آرام آئے گا اور انشاءاللہ یہ تکلیف دوبارہ نہیں ہوگی۔
کیڑے کا کاٹنا
اگر جسم کے کسی حصے پر کوئی کیڑا وغیرہ کاٹ لے تو فوراً ایک چٹکی دارچینی اور شہد ایک چمچ تھوڑے سے گرم پانی میں ڈال کر جسم کے اس حصے پر لگائیں جہاں کاٹنے سے درد ہورہا ہے۔ درد فوراً چلا جائے گا۔
جوڑوں کا درد، گنٹھیا
جن لوگوں کو یہ مرض ہو وہ صبح اور شام ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ شہد اور ایک چھوٹی چمچ دارچینی ڈال کر پی لیں۔ اس مرض کے پرانے مریض بھی اس طریقہ علاج سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔
کوپن ہیگن یونیورسٹی میں اس طریقہ علاج کا تجربہ کیا گیا۔ 200 مریضوں میں سے 73 ایک ہفتے میں ٹھیک ہوگئے اور باقی مریض اگلے ایک ماہ کے اندر بالکل تندرست ہوگئے۔
بالوں کا گرنا
جن لوگوں کو بال گرنے کا مسئلہ درپیش ہے وہ ایک چمچ زیتون کا تیل، ایک چمچ شہد اور ایک چھوٹی چمچ دارچینی (پسی ہوئی) کو بالوں میں پندرہ منٹ تک لگائیں اور اس کے بعد اس کو دھولیں۔ کچھ ہی عرصے میں بال گرنا بند ہوجائیں گے اور بال مضبوط اور چمکدار ہوجائیں گے۔
مثانے کے امراض
جن لوگوں کو مثانے میں درد یا جراثیم کی وجہ سے تکلیف ہے وہ دارچینی (پسی ہوئی) استعمال کریں۔ تمام جراثیم کو ختم کردےگی۔
گیس Gas
دارچینی اور شہد کی چائے استعمال کرنے سے گیس کا مسئلہ جوکہ آجکل کے دور میں بہت زیادہ ہے وہ ختم ہوجاتا ہے۔
دانتوں کی تکالیف
5 چمچ شہد اور ایک چمچ دارچینی کی (Paste) پیسٹ بناکر اس کو دکھتے ہوئے دانت پر لگائیں۔ دن میں تین بار ایسا کرنے سے درد بالکل ختم ہوجائے گی۔
(خون میں چربی)Cholesterol
اگر کسی کے خون میں چربی کی مقدار زیادہ ہوجائے تو اس کو روزانہ دو چمچ شہد اور تین چھوٹے چمچ دارچینی کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر پینا چاہئے۔ اس طرح ایک ہفتے کے اندر خون میں چربی کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔
کھانسی، نزلہ، زکام(Colds)
اس رسالے کی تحقیق کے مطابق اگر اس طریقے سے شہد اور دارچینی مریض کو دی جائے تو اس کا خون 10% چربی سے اگلے دو گھنٹے میں پاک ہوجائے گا۔
پرانی سے پرانی کھانسی بھی ایک چمچ ہلکا گرم شہد اور چوتھائی چمچ دارچینی دن میں 3 مرتبہ لینے سے ختم ہوجاتی ہے۔
(بے اولادی) عورت یا مردInfertility
یونانی اور ایلوویدک تمام مرد جوکہ اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوتے ہیں ان کو رات دو چمچ شہد کھانے کا مشورہ دیتے ہیں۔ اگر بے اولادی عورت کی وجہ سے ہو تو اس کو ایک چٹکی دارچینی اور آدھی چمچ شہد کو اپنے مسوڑھوں پر لگانا چاہئے جوکہ آہستہ آہستہ تھوک کے ساتھ اس کے معدے میں شامل ہوتا جائے گا۔ اس طرح دن میں کئی دفعہ کرنا چاہئے۔
بدہضمی اور معدے کے امراض
میری لینڈ یو ایس اے میں ایک شادی شدہ جوڑا جوکہ 14 سال سے اولاد جیسی نعمت سے محروم تھا۔ ان کو اس طریقہ علاج کی بدولت اللہ تعالیٰ نے چند ماہ میں دو جڑواں بچے دیئے۔
معدے میں درد یا السر کے مریض اگر دارچینی اور شہد کو باقاعدہ استعمال کریں تو ان کو مکمل طور پر اس سے نجات مل جائے گی اور بہت سی دوائیاں کھانے سے بچ جائیں گے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 491
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں