Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج (طبی مشورے)

ماہنامہ عبقری - مئی 2010ء

سر اور گردن کے پٹھوں میں درد میری عمر تقریباً 35 سال ہے اور میں شادی شدہ ہوں اور میرے سر میں بہت زیادہ درد رہتا ہے۔ کبھی پورے سر میں درد ہوتا ہے اور کبھی آدھے سر میں ہوتا ہے۔ جب تک میں دوائی نہیں لیتا ٹھیک نہیں ہوتا پھر بھی وقتی طور پر آرام آجاتا ہے اور کبھی پندرہ دن بھی گزر جاتے ہیں۔ یہ درد مجھے چودہ سال پرانا ہے۔ اس کے ساتھ اب میری گردن کے پٹھے بھی درد کرنے لگے ہیں اور صبح سویرے اٹھنے سے میری گردن کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ پھر گردن کو دائیں بائیں کرتا ہوں اور مالش کرتا ہوں تو تھوڑا سا فرق پڑجاتا ہے۔ مجھے نہ تو قبض ہے اور نہ ہی زکام ہے۔ بلڈپریشربھی ٹھیک ہے۔ یہ مسئلہ میری بڑی بہن والدہ کو بھی ہے۔ مہربانی کرکے مجھے اس کا کوئی مکمل علاج بتادیں۔ (چوہدری نوید بھٹی، لاہور کینٹ) مشورہ:ماہنامہ عبقری کی اکسیر البدن مستقل استعمال کریں۔ اس کے بعد دوبارہ لکھیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔ ذہنی الجھن میری عمر 23 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ سینہ عمر کے حساب سے کم ہے۔ گزشتہ دو تین سال سے گھریلو مسئلے کی وجہ سے پریشانی، ذہنی الجھن کی وجہ سے کم ہوتا گیا، اب بھی گھر کا ماحول سخت ہے، نہ باہر کہیں آنا جانا ہے، ابو بہت سخت ہیں، پلیز کوئی نسخہ تجویز فرمائیں۔ (نجمہ، کراچی) مشورہ: پریشان نہ ہوں فکر نہ کریں، غذا اچھی رکھیں کوئی ایکسرسائز ورزش وغیرہ کریں۔ شادی کے بعد امید ہے حالات بدلیں گے تو سب ٹھیک ہوجائےگا۔ غذا نمبر 4,2 استعمال کریں۔ جریان، کمزوری میں جس مسئلہ کا شکار ہوں اس کا شکار آج کل کے بہت سے نوجوان ہیں۔ میری عمر 18 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے بری صحبت میں رہ کر بری عادات پڑگئیں جن کی وجہ سے میں کمزوری اور دبلے پن کا شکار ہوگیا ہوں۔ اکثر جب میں خاص طور پر بڑا پیشاب کرتا ہوں تو ساتھ پیشاب میں جریان کے قطرے آتے ہیں۔ کبھی کبھاربدخوابی ہوتی ہے۔ بری عادات کو چھوڑے ہوئے تقریباً دو مہینے سے زیادہ ہوچکے ہیں مگر مسئلہ وہیں کا وہیں ہے۔ مجھے غصہ بھی بہت آتا ہے، میں چڑچڑے پن کا شکار بھی ہوں اور حافظہ بھی کمزور ہے۔ براہ کرم کوئی طبی مشورہ ضرور دیں یا پھر کسی دوائی کا نام تجویز کردیں۔ ہوسکتا ہے کہ میرے خط سے دوسرے نوجوانوں کے مسائل بھی حل ہوجائیں۔ میں پہلی بار اور اتنی دور سے خط لکھ رہا ہوں۔ امید ہے میرا خط ضرور شامل کیا جائے گا۔ جواب کا منتظر رہوں گا۔ ( شعیب حسن، مظفر گڑھ) مشورہ: کشتہ قلعی بھنگ اصلی عمدہ ایک رتی، دو اونس گائے کے خالص تازہ مکھن میں رکھ کر صبح نہار منہ کھائیں۔ لبوب بارد چھ گرام شام عصر کے وقت خالی پیٹ کھاکر آدھا لیٹر دودھ پی لیں۔ غذا خالص دیسی گھی میں پکاکر کھائیں۔اللہ کے راستے میں کچھ وقت لگائیں اس سے نفسیاتی علاج ہوجائے گا، ماحول بدلے گا، مقام و ہوا بدل جائے گی، جلد شفاءیاب ہوجائینگے۔ بیس دن کے بعد دوبارہ اپنی کیفیت لکھیں۔ بادام اور کشمش کھاسکتے ہیں۔غذا نمبر 8-7 استعمال کریں۔ خشکی میرامسئلہ یہ ہے کہ میرے ہونٹ سردی کا موسم ہو یا گرمی کا، خشک رہتے ہیں اور پھٹ جاتے ہیں، سوزش بھی رہتی ہے اور ساتھ ہی درد بھی محسوس ہوتا ہے، اس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ ہر طرح کا علاج کراچکا ہوں۔ (عبدالحکیم، سنٹرل جیل مچھ ضلع بولان) مشورہ: اگر کولیسٹرول نہ ہو تو اصلی خالص دیسی گھی گرم روٹی پر ڈال کر کھائیں اور انگلی سے ناف پر بھی لگائیں۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگااور خشکی ختم ہوجائےگی۔غذا نمبر 7-5 استعمال کریں۔ دماغی بیماری پیشاب کی جگہ اور اطراف میں شدید کھجلی ہوتی ہے۔ ڈیٹول سے یا نیم کے پانی سے دھوتی ہوں، اجابت کرنے کے بعد سکون ملتا ہے۔ یکسوئی کی بہت کمی ہے، سماعت بھی متاثر ہے، پہلے سر میں بیچ کی مانگ نکل جاتی تھی مگر اعصابی خلل کی وجہ سے بالکل ڈھے گئے ہیں، بال میرے سمٹے نہیں رہتے، ذرا سی دیر میں الجھ جاتے ہیں، دوسرا مجھ پر بے حسی طاری رہتی ہے، یادداشت میں کمی آگئی ہے، کوئی مجھے کچھ بھی کہہ دے پہلے اشتعال میں آجاتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔ پہلے مشتعل ہوکر مارنا پیٹنا اور برا بھلا کہنا شروع کردیتی تھی۔ ( نور جہاں،لیہ) مشورہ:یہ دماغی مرض ہے آپ اس کا علاج خود نہیں کرسکتیں، خود علاجی اس میں خطرناک ہے، کسی اچھے مقامی طبیب سے مشورہ ضروری ہے، عارضی طور پر شربت احمد شاہ صبح اور شربت ورد مکرر شام کو پانی میں ملاکر پیتی رہیں، تنہا نہ رہیں۔ کھجلی کے بارے میں کسی اچھی لیڈی ڈاکٹر سے روبرو مشورہ کریں، اگر یہ داد ہے تو داد کی دوا لگائیں، داد کی دوا یونانی جراح سے لیں۔ داد نہیں ہے تو ڈاکٹر کی تشخیص سے مطلع کریں تاکہ دوبارہ تدبیر نو پر غور کیا جائے۔ خوشبودار صابن، شیمپو ہر قسم کے کیمیکلز سے پرہیز ضروری ہے۔ سفید کاٹن کے کپڑے پہنیں، اون اور کیمیکلز سے خارش کے زیادہ ہوجانے کے قوی امکانات ہیں۔غذا نمبر 8-3 استعمال کریں۔ کمزوری میرے معدے میں تکلیف رہتی تھی، آپ نے اسپغول کی بھوسی کا مشورہ دیا تھا جس سے مجھے وقتی فائدہ ہوا پھر السر کا مرض ہوا جس کا میں نے مہینوں علاج کروایا، میں علاج کرواتے کرواتے تھک چکی ہوں۔ وقتی فرق ہوتا ہے پھر بیماری شروع ہوجاتی ہے۔ اب میرے دونوں کندھوں پر اور گردن پر مستقل درد رہتا ہے، حتیٰ کہ زور سے بولنے اور شور سے سر اور آنکھوں میں شدید درد ہوتا ہے۔ قبض ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں بھی ہر وقت درد رہتا ہے۔ ٹھنڈی چیز کھانے سے گلے میں درد شروع ہوجاتا ہے۔ بال بہت زیادہ گررہے ہیں۔ (مسز نعیم، کراچی) مشورہ: اگر السر یا معدہ کی سوزش موجود نہ ہو تو خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا اصلی بنا ہوا کسی اچھے دیانتدار طبیب سے ان کا اپنا بنایا ہوا خرید کر چھ چھ گرام صبح و شام کھائیں، دو ہفتے کے بعد دوبارہ لکھیں لیکن اگر السر موجود ہے ٹھیک نہیں ہوا تو کسی اچھے طبیب سے روبرو مشورے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ معدے کی تکلیف میں از خود کوئی دوا نہ کھائیں۔غذا نمبر 6استعمال کریں۔ پیشاب زیادہ آتا ہے عرصہ دراز سے مجھے ہر وقت پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔ جب بھی پیشاب کیلئے بیٹھتا ہوں تو وقفے وقفے سے آدھا لیٹر سے زائد نہیں نکلتا۔ تقریباً چوبیس گھنٹے میں پندرہ بیس مرتبہ پیشاب کرتا ہوں۔ جس کی وجہ سے میرے دائیں جانب ہلکا سا درد محسوس ہوتا ہے۔ کئی مرتبہ ڈاکٹروں کے پاس گیا ہوں۔ انہوں نے دوا کھانے کے علاوہ زیادہ سے زیادہ پانی پینے کو کہا ہے۔ پانی پینے کے باوجود کچھ فرق نہیں پڑا۔ پیشاب میںپیلا پن بہت زیادہ ہے۔ کھانا ٹھیک طرح ہضم نہیں ہوتا۔ روز بروز میری تکلیفوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ (عمران امام، بلوچستان) مشورہ: پیشاب اور خون میں شوگر ٹیسٹ کروائیں اور رپورٹوں کی فوٹو کاپیاں ہمیں بھیجیں۔ یہ بھی لکھیں کہ یہ تکلیف کیسے شروع ہوئی تھی۔ پیشاب میں جلن ہے یا نہیں لکھیں۔ بلڈپریشر کتنا رہتا ہے۔پھر ان تمام چیزوں کو اکثر نوپڑتال کے بعد ہم آپ کیلئے کوئی مناسب اور تیز بہدف نسخہ تجویز کرینگے۔ غذا نمبر 2-3استعمال کریں۔ ہاتھوں کی جلد میری عمر 24 سال ہے۔ ہاتھ نہایت کالے، سخت کھردرے اور بے حد جھریاں زدہ ہیں، اپنے ہاتھوں کی وجہ سے بہت پریشان ہوں۔ کریمیں او رلوشن استعمال کیے، کچھ عرصے تک عرق گلاب اور گلیسرین استعمال کی، فائدے کے بجائے سخت نقصان ہوا،ان سے ہاتھ مزید کالے ہوگئے۔ میرا رنگ گندمی ہے، اس لیے میں دوسروں کے سامنے بہت شرمندگی محسوس کرتی ہوں۔ برتن دھونے کیلئے دستانے استعمال کرتی ہوں براہ مہربانی کوئی ایسا علاج بتائیے جس سے میرے ہاتھ عام لڑکیوں کی طرح صاف شفاف اور نرم و ملائم ہوجائیں۔ مجھے تو ناممکن لگتا ہے اب کہیں جانا ہو تو ہاتھ دوسروں سے چھپانا پڑتے ہیں۔ (سلمیٰ رضا۔ پشاور سٹی) مشورہ: اصلی خالص گلیسرین میں ہم وزن لیموں کا عرق مقطر ملا کر دن میں دوبار ملا کریں۔انشاءاللہ چند ہی دنوں میں آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 490 reviews.