Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری کے پکوان ذائقے اور مہک کے ساتھ

ماہنامہ عبقری - نومبر 2007ء

(آپ بھی کوئی عمدہ ترکیب جانتی ہوں تو ”عبقری“ کے پکوان میں ضرور بھیجیں) کھٹا گو شت اشیاء: گوشت ایک کلو، گھی آدھ کلو، پیاز ایک پاﺅ، اِملی ایک پاﺅ، ادرک لہسن حسب ذائقہ، ہلدی چھ ماشہ، نمک مرچ حسب ذائقہ ترکیب: پسے ہوئے مصالحہ کو گوشت پر لگا کر رکھ دیں پھر پیاز گھی میں بھون کر گوشت اور املی کا کھٹا ڈال کر پکنے دیں زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ۔املی کے کھٹے ہی میں گوشت گل جائے گا۔ جب گوشت بھی گل جائے کھٹا بھی پک جائے تو اس میں تھوڑا سا شوربہ رکھ کر دم لگا دیں۔ چکن شاشلک اشیاء: مرغی ایک عدد وزن ڈیڑھ کلو، ہڈی اور گوشت الگ الگ کر لیں۔ پیاز درمیانے وزن کے دو عدد، چھلکا اتار کر چوکور ٹکڑے کر لیں اور ایک ایک پرت الگ کر لیں۔ سویا ساس دو کھانے کے چمچے، ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، سرکہ ایک کھانے کا چمچہ۔ٹماٹر درمیانے سائز کے تین عدد، اوپر سے باریک ساٹکڑا کاٹ کر اندر سے گودا نکال لیں اور چوکور کر لیں۔ پہاڑی مر چ تین عدد، درمیان میں سے بیج نکال کر چوکور ٹکڑے کر لیں۔ چینی آدھا چائے کا چمچہ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، نمک حسب ذائقہ ،تیل یا گھی ایک کھانے کاچمچہ۔ ترکیب: سب سے پہلے مرغی کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کر لیں ان کو کسی بڑے یا کھلے برتن میں ایک ساتھ پھیلا کر کسی بڑی چھری کے ساتھ ہلکا سا کچل لیں۔ پھر اس میں آدھے آدھے سب مصالحے ملا کر دو گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔ پھر بچے ہوئے آدھے مصالحے سبزی میں ملا دیں۔ اگر آپ کے پاس شاشلک کی سیخیں ہوں تو ان میں ترتیب وار مرغی کا ٹکڑا، ٹماٹر، پیاز اور پہاڑی مرچ لگا کر سینک لیں اور ہلکا سا تیل لگائیں یا پھر ایک پھیلے ہوئے فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر پہلے مرغی کے ٹکڑوں کو سینک لیں پھر اسی فرائی پین میں ایک چمچہ تیل ڈال کر سبزیاں ڈال دیں اور ہلکا سا پکا کر اتار لیں۔ پھراس میں ٹماٹر کا بچا ہوا گودا ڈال کر ایک چائے کا چمچہ سویا ساس اور آدھا چائے کا چمچہ سرکہ ڈال کر پکا لیں اور مرغی کے ٹکڑوں میں ملا دیں۔ تیار ہونے پر گرم گرم ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔ یہ ڈش ۶ سے ۸ افراد کیلئے کافی ہے۔ سنگا پوری چکن کری اشیاء: مرغی کا گوشت دو پونڈ، پیاز ایک پاﺅ، ٹماٹر ایک پاﺅ، لہسن ایک گانٹھا، گھی 10 اونس، دھنیا ایک چمچہ، لونگ دس عدد، سرخ مرچیں 4 عدد، ہلدی نمک حسب ذائقہ، الائچی 8 عدد۔ ترکیب: سارے مصالحوں کو رات بھر پانی میں بھیگا رہنے دیں، پکانے سے پہلے پیس لیں۔ دیگچی میں گھی گرم کر کے پیاز اور لہسن سرخ کرلیں۔ اس کے بعد گوشت ڈال کر اتنا بھونیں کہ وہ سرخ ہو جائے۔ پھر ٹماٹر ڈال دیں جب اچھی طرح پک جائے تو نمک اور باقی مصالحے ڈال دیں۔ اب دیگچی کو اچھی طرح ڈھک کر دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ تقریباً بیس منٹ تک پکنے دیں۔ گل جانے پر اتار لیں۔ بہت لذیذ چکن کری ہوگی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 149 reviews.