سورہ اَلَم نَشرَح سات بار پڑھ کر دم کرکے مریض کے کان میں رکھے۔ انشاءاللہ پھر بخار نہ ہوگا۔ پاک روئی پر دم کریں
برائے درد
ہر قسم کی درد کے لئے جس جگہ درد ہو۔ اس کو مضبوط پکڑ کر سورہ فیل یعنی اَلَم تَرَکَیفَ بغیر بِسمِ اللّٰہ سات بار پڑھ کر دم کرے۔ انشاءاللہ آرام ہوگا۔ (صفحہ 177)
برائے بخار سوم و ہر روز
سورہ ا الانشراح یعنی اَلَم نَشرَح سات بار پڑھ کر دم کرکے مریض کے کان میں رکھے۔ انشاءاللہ پھر بخار نہ ہوگا۔ پاک روئی پر دم کریں۔ (صفحہ 177)
چندری کے لئے
ایک دھاگا لیکر اس پر سورئہ فلق یعنی قُل اَعُوذُ بِرَبِّ الفَلَق اور سورة الناس قُل اَعُوذُ بِرَبِّ النَّاس ہر دو کو سات بار پڑھ کر سات گرہ دے اور اس کو مریض کے گلے میں باندھ دے۔ (صفحہ 168)
درد حیض
جس عورت کو حیض درد سے آتا ہو۔ اس کیلئے اس کلام کو لکھ کر شہد خالص یا مصری کے شربت میں ملاکر تین روز متواتر پلائے۔ انشاءاللہ فوراً آرام آجائےگا۔ کلام یہ ہے۔
یَااَللّٰہُ یَارَحمٰنُ یَارَحِیمُ۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَا نُورُ حٰمٓ اللّٰہ حٰمٓ اللّٰہ حٰمٓ اللّٰہ حٰمٓ اللّٰہ حٰمٓ اللّٰہ حٰمٓ اللّٰہ حٰمٓ اللّٰہ یَانُورُ یَا بَصِیرُ اَللّٰہُ یَابَصِیرُ اَللّٰہُ یَالَطِیفُ یَا شَافِی اَللّٰہُ شَافِی یَا کَافِی اَللّٰہُ کَافِی یَانُورُ۔ (صفحہ 177)
بانجھ عورت کے لئے
جس عورت کے ہاں اولاد پیدا نہ ہوتی ہو۔ اسے چاہئے کہ متواتر تین ماہ مندرجہ ذیل آیت جو پارہ تین سورہ آل عمران کے پہلے رکوع میں ہے۔ گھول کر پیا کرے۔ ایام حیض میں چھوڑ دے۔ جب پاک ہوجائے پھر شروع کردے۔ آیت یہ ہے۔
اِنَّ اللّٰہَ لَایَخفٰی عَلَیہِ شَی ئ فِی الاَرضِ وَلَا فِی السَّمَائِ۔ ہُوَالَّذِی یُصَوِّرُکُم فِی الاَرحَامِ ±فَ یَشَائَ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُوَالعَزِیزُ الحَکِیم۔(صفحہ178)
( سورة آل عمران )
(مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات کا مطالعہ کریں“نوٹ: جو عمل آزمائیں تفصیل سے لکھیں لاکھوں کا نفع، آپ کا صدقہ جاریہ)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 462
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں