درود حل المشکلات
یہ درود مشکلات کو آسان کرنے کیلئے بہت موثر ہے اس لیے اسے درود حل المشکلات کہا جاتا ہے اکثر بزرگوں نے اسے مشکل کے وقت پڑھا۔ ابن عابدین نے اپنی کتاب فتاویٰ شامی میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ دمشق کے مفتی حامد آفندی رحمتہ اللہ علیہ سخت مشکل میں گرفتار ہوگئے وہاں کا وزیر ان کا دشمن ہو گیا وہ بے حد پریشان ہوئے، رات کو جب آنکھ لگ گئی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور انہوں نے تسلی دی اورانہیں یہ درود سکھایا کہ جب تم اس درود کو پڑھو گے تو اللہ تعالیٰ تمہاری مشکل آسان فرمادینگے۔ ابن عابدین نے کہا ہے کہ میں نے ایک فتنہ عظیم میں اس درود پاک کو پڑھنا شروع کیا ابھی دو سو مرتبہ میں نے پڑھا تھا کہ ایک شخص نے مجھے اطلاع دی کہ فتنہ ختم ہو گیا ہے۔اور امن کی فضاءقائم ہوگئی ہے۔
اس کے پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ عشاءکی نماز کے بعد تازہ وضو کرکے دو رکعت نماز نفل پڑھے پہلی رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة قُل یَاَایُّہَاالکٰفِرُونَ اور دوسری رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد سورة اخلاص پڑھے فارغ ہونے کے بعد قبلہ کی طرف منہ کرکے ایسی جگہ پر بیٹھے جہاں سو جانا ہو اور صدق دل سے توبہ کرتے ہوئے ایک ہزار دفعہ اَستَغفِرُاللّٰہَ العَظِیمَ پڑھے اس کے بعد دو زانو مودبانہ بیٹھ کر یہ تصور باندھ لے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں حاضر ہوں اور عرض کررہا ہوں یہ درود پاک 100بار ، 200بار، 300بار غرض یہ کہ پڑھتا جائے جب نیند کا غلبہ ہو تو ایسی جگہ پر قبلہ کی طرف منہ کرکے سو جائے جب پچھلی رات جاگے تو پھر اسی جگہ مودبانہ بیٹھ کر صبح کی نماز تک درود شریف پڑھتا رہے۔ پڑھتے وقت اپنی حاجت کا تصور کرے انشاءاللہ ایک رات یا تین راتوں میں حاجت پوری ہو جائے گی آخری رات جمعہ کی ہو تو زیادہ بہتر ہے۔ اس کے علاوہ کسی وقت بھی یہ درود ہزار بار پڑھنا بہت مجرب ہے۔ درود حل المشکلات یہ ہے۔
اللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ قَد ضَاقَت حِیلَتِی۔ (خزینہ درود شریف )
تنگدستی اور فاقہ دور کرنے کیلئے
جب مشکلات، تنگدستی،پریشانیاں آپ کو مایوس کردیں تو درود مدنی افلاس اور غربت دور کرنے کیلئے بہت اکسیر ہے لہٰذا وہ شخص جس کی بیوی اور اولاد تنگ دستی اور فاقہ کا شکار ہو اسے چاہیے کہ وہ اس درود پاک کو بعد نماز فجر روزانہ 100مرتبہ پڑھے انشاءاللہ بہت جلد تنگ دستی سے نجات پا کر غنی اور دولت مند بن جائے گا جو شخص اس درود پاک کو جمعہ کی رات کو تہجد کے وقت 313مرتبہ پڑھے اور سات جمعہ کی راتوں تک یہ عمل جاری رکھے اس کی ہر حاجت پوری ہو گی۔ اگر کوئی غم زدہ اور پریشان حال اس درود پاک کو نماز جمعہ کے بعد سو مرتبہ پڑھے تو اس کی پریشانی ختم ہو جائے گی۔ اس درود پاک میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آل کا ذکر ہے اسے درود مدنی کہا گیا ہے۔ درود یہ ہے۔
اللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَ بََارِکَ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَ اَزوَاجِہ اُمَّہَاتِ المُومِنِینَ وَ ذُرِّیّٰتِہ وَ اَہلِ بِیتِہ صَلٰوةً وَّ سَلَامًا لاَّیُحصٰی عَدَدُ ھُمَا وَلَا یَقطَعُ مَدَد ہُماo
ہرمرض سے شفا ءکیلئے
درود دعا : یہ درود دعا بھی ہے اور دوا بھی لہٰذا اس درود پاک کو پڑھنے سے ہر مرض سے شفا ہو گی اور جو دعا اس درود کے پڑھنے کے بعد مانگے گا وہ انشاءاللہ قبول ہو گی۔ حکماءحضرات اگر چاہیں کہ ان کی دی ہوئی دوا میں شفائے الٰہی شامل ہو جائے تو انہیں چاہیے کہ دوا دیتے وقت ایک بار یہ درود پڑھیں انشاءاللہ جس مریض کو اس درود کے توسل سے دوا دیں گے وہ شفا ءیا ب ہوگا۔
علامہ ابن المشتہر کا کہنا ہے کہ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کی ایسی حمد کروں جو سب سے افضل ہو اور اب تک مخلوق میں سے کسی نے ایسی حمد نہ کی ہو جو اولین اور آخرین اور ملائکہ ومقربین آسمان والوں اور زمین والوں سے افضل ہو تو اسے یہ درود پاک پڑھنا چاہیے۔
اللّٰہُمَّ لَکَ الحَمدُ کَمَا اَنتَ اَہلَہ فَصَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ کَمَا اَنتَ اَہلُہ وَ افعَل بِنَا مَا اَنتَ اَہلُہ فَاِنَّکَ اَنتَ اَہلُ التَّقوٰی وَ اَہلُ المَغفِرَۀِo
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 453
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں