Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

الجھنوں کیلئے پڑھنا نہ بھولیں (ع،م، چوہدری)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2010ء

جو شخص بیماریوں سے تنگ آکر طبیبوں اور ڈاکٹروں سے مایوس ہوگیا ہو اسے چاہیے کہ نہایت خلوص نیت سے جمعرات کو اس درود پاک کو آٹھ منزلوں میں مکمل کرے اور شرائط ادب کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے اس کا آغاز کرے انشاءاللہ کتنی ہی مصیبت میں کیوں نہ ہو نجات پائے گا۔ اگر بارش نہ ہوتی ہو تو اگر بارش نہ ہوتی ہواور خشک سالی اور قحط کا خطرہ پیدا ہوگیا ہو تو علاقہ کے لوگ ایک مسجد میں جمع ہوکر اجتماعی صورت میں شماروں پر سوا لاکھ مرتبہ یہ درود شریف پڑھیں۔ اس کے بعد بارش کی دعا مانگیں انشاءاللہ بارگاہ رب العزت میں دعا قبول ہوگی۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَاٰلِہ وَاَصحَابِہ بِعَدَدِ مَا فِی جَمِیعِ القُراٰنِ حَرفًا حَرفًا وَّ بِعَدَدِ حَرفٍ اَلفًا اَلفًا مفلسی دور کرنے کیلئے جب گھر میں داخل ہوں تو مندرجہ ذیل درود شریف پڑھیں بطریقہ سلام خواہ گھر میں کوئی موجود ہویا نہ ہو۔ انشاءاللہ مفلسی دور ہوجائے گی۔ درود شریف یہ ہے۔ اَلسَّلَامُ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ۔ امراض شکم اور قے کیلئے قے اور دیگر امراض شکم کیلئے ہر بچے بوڑھے کو یہ درود شریف تین یا سات بار پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں اور مریض پر دم کریں فوراً شفاءہوگی۔ انشاءاللہ ہر بیماری کیلئے 21 بار باوضو یہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے روزانہ تھوڑا تھوڑا پئیں یا مریض کو پلائیں انشاءاللہ شفاءہوگی۔ مندرجہ ذیل درود شریف گیارہ بار پڑھ کر جس مریض پر دم کریں شفاءہوگی مریض کتنا ہی شدید بیمار کیوں نہ ہو۔ شفاءروحانی‘ جسمانی‘ قلبی‘ عقلی اور لاعلاج امراض کیلئے تجربہ شدہ ہے۔ ایسی جسمانی بیماری جس کا طبیبوں سے علاج نہ ہوتا ہو تو اس کیلئے اس درود پاک کو 40 دن تک روزانہ 100 مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ اللہ تعالیٰ بہتری کی صورت پیدا فرمائیں گے۔ پیٹ کے امراض میں پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں اختناق الرحم‘ بادی گولہ و دیگر ریحی امراض اور دردوں میں ہیراہینگ پر دم کرکے گندم کے دانہ کے برابر ایک چمچہ گرم پانی میں گھول کر مریض کو پلائیں۔ بیہوش مریض کی ناق میں بھی دو قطرے ڈالیں فوراً ہوش میں آجائے گا۔ جو شخص بیماریوں سے تنگ آکر طبیبوں اور ڈاکٹروں سے مایوس ہوگیا ہو اسے چاہیے کہ نہایت خلوص نیت سے جمعرات کو اس درود پاک کو آٹھ منزلوں میں مکمل کرے اور شرائط ادب کو ملحوظ خاطررکھتے ہوئے اس کا آغاز کرے انشاءاللہ کتنی ہی مصیبت میں کیوں نہ ہو نجات پائے گا۔ درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّم وَبَارِک عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولٰنَا مُحَمَّدٍ طِبِّ القُلُوبِ وَدَوَائِھَا وَعَافِیةِ الاَبدَانِ وَ شِفَا ئِھَا وَنُورِ الاَبصَارِ وَضِیَائِھَا وَاٰلِہ وَصَحبِہ دَائِمًا اَبَدًا۔ اگر حاکم حق کی طرف مائل نہ ہوتا ہو تو! اگر کسی معاملہ میں حاکم حق کی طرف مائل نہ ہوتا ہو تو اس درود مکرم کو 313 مرتبہ بعداز ادائے دورکعت نفل اپنے دائیں ہاتھ پر دم کرکے اور پھر اپنے تمام بدن پر ملے اور حاکم کے سامنے جائے۔ بہتر یہ ہے کہ راستہ میں کسی سے بات چیت نہ کرے اور اگر یہ نہ ہوسکے تو حاکم کے سامنے جاکر فرصت کے وقت اسی درود پاک کا ورد کرے۔ بفضلہ حاکم حق کی طرف مائل ہوجائے گا۔ درود شریف یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ وَاَعطِ سَیِّدِنَا مُحَمَّدَ نِ المَقَامَ المَحمُودَ الَّذِی وَعَدتَّہُ الَّذِی اِذقَالَ صَدَّقتَہ وَاِذَا سَاَلَ اَعطَیتَہ۔ اَللّٰھُمَّ وَاَعظِم بُرھَانَہ وَشَرِّف بُنیَانَہ وَاَبلِج حُجَّتَہ وَ بَیِّن فَضِیلَتَہ۔ اگر کوئی تکلیف آ پڑے تو حضرت امام سنوسی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کی اللہ تعالیٰ کی جناب میں کوئی حاجت ہویا وہ کسی تکلیف یا رنج میںمبتلا ہو یا اس پر کوئی بپتا آپڑی ہو تو اسے چاہیے کہ آدھی رات کو اٹھ کر اچھی طرح وضو کرے آرام سے دو رکعت نماز نفل پڑھے جب سلام پھیرے تو اسی طرح قبلہ رخ ہوکر ایک ہزار مرتبہ اس درود شریف کو پڑھے۔ اللہ تعالیٰ اس کی مشکل حل فرمادے گا۔ درود پاک یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا وَمَولَانَا مُحَمَّدٍ صَلٰوةً تُحِلُّ بِھَا عُقدَتِی وَتُفَرِّجُ بِھَا کُربَتِی وَتُنقِذُنِی بِھَا مِن وَّحلَتِی وَتُقَیِّل بَھَا عُثرَتِی وَ تُقُضِی بِھَا حَاجَتِی وَعَلٰی اٰلِہ وَصَحبِہ وَسَلِّم۔ ثواب میں بے پناہ اضافہ کیلئے صَلّٰی اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍوَاٰلِہ وَسَلِّم یہ درود شریف پڑھنے میں چھوٹا اور ثواب میں سب سے زیادہ ہے جو شخص روزانہ پانچ سو مرتبہ اس کو پڑھے تو کبھی محتاج نہ ہو دوزخ سے نجات اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الاُمِّیِّ وَعَلٰی اٰلِہ وَسَلِّم حضرت خلاد رحمتہ اللہ علیہ جمعہ کے دن یہ درود شریف ایک ہزار مرتبہ پڑھا کرتے تھے ان کے انتقال کے بعد ان کے تکیے کے نیچے سے ایک کاغذ ملا جس پر لکھا ہوا تھا کہ یہ خلاد بن کثیر کیلئے دوزخ سے آزادی کا پروانہ ہے۔ قرض کی ادائیگی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَبَارِک وَسَلِّم ظہر کی نمازکے بعدیہ درود شریف سومرتبہ پڑھنے والے کو تین باتیں حاصل ہونگی۔ کبھی مقروض نہ ہوگا‘ اگر قرض ہوگا تو وہ ادا ہوجائے گا خواہ کتنا بھی قرض ہو۔ قیامت کے دن اس سے کوئی حساب نہ ہوگا۔ ایمان کی حفاظت اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ صَلٰوةً دَائِمَةً بِدَوَامِکَ جو شخص پچاس مرتبہ دن میں اور پچاس مرتبہ رات میں اس درود شریف کا ورد رکھے تو اس کا ایمان جانے سے محفوظ رہے گا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 442 reviews.