گذشتہ سال ہمارے ایک صاحب ثروت بزرگ دوست کا ایک مختصر بیماری کے بعد انتقال ہوا، وہ بڑے ہی علم دوست اور دین پسند تھے ، اللہ نے انہیں ہر طر ح سے نواز ا تھا۔ کسی چیز کی ان کے یہاں کمی نہیں تھی ، خود بھی ہمیشہ اچھا کھاتے ، اس سے اچھا اور عمدہ دوسروں کو کھلا تے ۔ گذشتہ سال حج سے واپس آئے اور گھر پہنچ کر ایسے بیمار پڑے کہ اسی بیماری میں چند ہفتو ں کے بعد ان کا انتقال ہو گیا ۔ وفات سے کچھ دنوں قبل میں ان کی عیا دت کے لیے ان کے گھر گیا ۔ بیماری کی جس حالت و کیفیت میں ان کو میں نے پایا اس سے میری طبیعت ہی بجھ گئی ۔ جس بیماری میں وہ مبتلا تھے اس میں ڈاکٹروں کے مطابق ان کو کھانے پینے سے الرجک اور چڑ ہو جاتی تھی ، اس حالت میںکسی کھا نے پینے والی چیز کو وہ اپنے قریب بھی نہیں آنے دیتے تھے۔ ان کے گھر والوں سے معلو م ہوا کہ کئی دن سے ان کو ایک گلا س دودھ پلانا مشکل ہو رہا ہے جب کہ ہر طر ح کے پھل ان کے بیڈ روم میں لائے جا رہے تھے ۔ گھر والے وقفہ وقفہ سے ٹھنڈی گرم ، نمکین ، پھیکی اور میٹھی چیزیں ان کو دے رہے تھے لیکن وہ تھے کہ چھوٹے بچے کی طر ح مسلسل انکار ہی کر رہے تھے ۔
ان کی یہ حالت دیکھ کر مجھے یا د آیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف کھا نادینے پر اللہ کے شکر پر اکتفا نہیں کیا ہے، بلکہ کھلانے اور منہ سے پیٹ میں پہنچانے پر الگ سے شکر ادا کرنے کاحکم دیا ہے ، مان لیجئے کہ اللہ نے دینے کو تو سب کچھ دیالیکن منہ کھانے کے لیے نہیں کھلتا لقمہ چبایا نہیں جا سکتا ، ہاضمہ اس کو قبول نہیں کر تا تو ایسے قسمہا قسم کے کھا نو ں کا کیا حاصل اور اس کے مو جو د ہونے کا کیا فا ئدہ ، معلوم ہوا کہ رزق و غذا اور ماکولا ت و مشروبات کا اللہ کی طر ف سے عنایت ہونا الگ احسان ہے اور اس کو کھلانا ، منہ میں پہنچانا اور وہا ں سے پیٹ میں لے جا نا اور صحت کے لیے مفید بنانا دوسرا بڑا احسان ہے ، اسی لیے اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا کہ صرف کھا نا دینے پرنہیں بلکہ کھلا نے پر بھی اللہ کا شکر ادا کریں ، آپ نے ہمیں تعلیم دی کہ ہم کھا نا کھا نے پر اللہ کا شکر اس طر ح ادا کریں کہ اے اللہ! تو نے اپنے فضل سے نہ صرف ہمیں رزق دیا بلکہ کھلا یا بھی اور پلا یا بھی ، اس پر تیری ہی ذات تعریف کے قابل ہے ، ہم نے تیرا دیا ہوا کھا پی کر تیری نا شکر ی نہیں کی ، تیر ی بغاوت کرتے ہوئے شرک و کفر نہیں کیا بلکہ تیرے کرم سے ہم مسلمان بھی ہیں اس پر بھی ہم اے اللہ! تیرا ہی شکر ادا کرتے ہیں ۔
اَلحَمدُ لِلّٰہ الَّذِی اَطعَمَنَا وَ سَقَا نَا وَ جَعَلَنَامِنَ المُسلِمِینَ
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں