میں عرصہ دراز سے مالی پریشانیوں کا شکار تھا گھر کا نظام درہم برہم تھا۔ میری بہن روٹھ کر میرے گھر آگئی تھی جس کو تین سال گزر گئے تھے یوں سمجھ لیں کہ میرا گھر مصائب و پریشانیوں کی آماجگاہ بنا ہواتھا۔ ماہنامہ عبقری جنوری 2009ءمیں سورة فاتحہ کا عمل دیا گیا تھا میں نے سورئہ فاتحہ کا عمل 21دن کیا۔(وہ عمل یہ ہے:پاک صاف ہوکر عشاءسے فارغ ہونے کے بعد 14 مرتبہ درود شریف پڑھیں پھر دو رکعت نماز قضائے حاجت ادا کریں‘پھر 14 مرتبہ درودمرتبہ درود شریف پڑھ کر سورة فاتحہ کی مقررہ تعداد نیچے لکھی گئی ہے پوری کریں مع بسم اللہ کے پوری کریں دوران عمل بات چیت نہ کریں اور انتہائی توجہ سے کریں۔ وقت جگہ اور لباس کا ایک ہونا ضروری ہے۔بالکل تنہائی میں عمل کریں۔دوران وظیفہ تعداد میں شبہ ہوجائے تو عمل چھوڑ کر وظیفہ دوبارہ اگلے جمعہ سے شروع کریں) اس عمل کے بعد اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میری بہت سی مشکلات حل ہو گئی ہیں۔ مالی لحاظ سے بھی میرے حالات میں بہت بہتری آگئی ہے۔ عبقری کے اس مجرب عمل کے کرنے کے سبب الحمدللہ میں مالی اعتبار سے بہت زیادہ پرسکون ہوں اور میری روٹھی بہن بھی اپنے گھر چلی گئی ہے۔ عرض ہے کہ ماہنامہ عبقری مخلوق الٰہی کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے۔ ایڈیٹر صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے آپ کے درجات بلند فرمائے اور تادیر خیر پھیلانے کا ذریعہ بنائے رکھے اللہ تعالیٰ آپ کو آسانیوں سے نوازے اور آسانیاں بانٹنے والا بنائے آمین! میرے حق میں ضرور دعائے خیر فرمائیے گا۔تعداد حسب ذیل ہے:
جمعہ ایک مرتبہ‘ ہفتہ 30 مرتبہ‘ اتوار 8 مرتبہ‘ سوموار 40 مرتبہ‘ منگل 4 مرتبہ‘ بدھ 5 مرتبہ‘ جمعرات 200 مرتبہ‘ جمعہ 2 مرتبہ‘ ہفتہ 70 مرتبہ‘ اتوار 10 مرتبہ‘ سوموار 50 مرتبہ‘ منگل 20 مرتبہ‘ بدھ 6 مرتبہ‘ جمعرات 60 مرتبہ‘ جمعہ 400 مرتبہ‘ ہفتہ 90 مرتبہ‘ اتوار 9 مرتبہ‘ سوموار 100 مرتبہ‘ منگل 700 مرتبہ‘ بدھ 1000 مرتبہ‘ جمعرات 800 مرتبہ‘
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 426
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں