اگر بیوی اور شوہر کے درمیان ناراضگی ہو تو سونے سے پہلے بستر پر بیٹھ کر سورئہ قریش کو 20 مرتبہ صدق دل اور یقین کے ساتھ پڑھے صلح ہوجائے گی، اللہ جنت میں 20 بنگلے دے گا یا قوت مرجان زمرد کے بنے ہوئے، ہر بنگلے میں سترہزار دروازے ہونگے
سورئہ اخلاص روزانہ 200 مرتبہ باوضو پڑھنے سے 9 فائدے حاصل ہوتے ہیں۔
.1 اللہ رب العزت 300 دروازے غضب کے بند کرے گا۔ مثلاً دشمنی، قہر اور فتنہ وغیرہ۔
.2 300 دروازے رحمت کے کھولے گا۔
.3 300 دروازے رزق کے کھولے گا اور بغیر محنت کے غیب سے رزق عطا فرمائے گا۔
.4 اللہ پاک اپنے علم سے علم دے گا۔ اپنے صبر سے صبر اور اپنی سمجھ سے سمجھ دے گا۔
.5 36 مرتبہ قرآن شریف ختم کرنے کا ثواب دے گا۔
.6 50 سال کے گناہ معاف ہوں گے۔
.7 اللہ پاک جنت میں 20 بنگلے دے گا یا قوت مرجان زمرد کے بنے ہوئے۔ ہر بنگلے میں 70,000 دروازے ہونگے۔
.8 2000 رکعات نفل پڑھنے کا ثواب ملے گا۔
.9 جب بھی مریں گے تو جنازے میں 1,10,000 (ایک لاکھ دس ہزار) فرشتے شمولیت کریں گے۔ (انشاءاللہ)
بسم اللہ الرحمن الرحیم کے فضائل
٭روزانہ صبح 19 مرتبہ پڑھنے پر جہنم کے 19 عذاب اور 19 عذاب دینے والے فرشتوں سے 24 گھنٹے کے لئے نجات دی جاتی ہے۔ حتیٰ کہ اسی طرح دوسرے دن دوبارہ پڑھے۔
٭جو بندہ سورة انعام کی پہلی 3 آیات صبح یا شام میں پڑھے گا تو 40 ہزار فرشتے قیامت تک عبادت کریں گے جس کا ثواب اس بندہ کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ مقرر کردیتے ہیں جو شیطان کو وسوسہ ڈالنے پر اس کے منہ پر کوڑا مارتا ہے تو بندے اور شیطان کے درمیان پردے گرجاتے ہیں۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے میرے بندے آ عرش کے سائے تلے میں تجھے اپنی جنت کے میوے کھلاﺅں حوض کوثر سے پانی پلاﺅں سلسبیل کے چشمے سے تجھے نہلاﺅں۔
٭جو بندہ فجر کے بعد یَامَالِکُ یَاقُدُّوسُ 11 مرتبہ پڑھے گا اللہ تعالیٰ ستر والی جگہوں کی بیماری سے نجات دے گا۔
٭جو بندہ روزانہ 40 مرتبہ آیت کریمہ پڑھے گا تو اس کو ہر بیماری سے نجات ملے گی۔ اگر مر گیا تو شہید ہوگا اگر صحت یاب ہوگیا تو تمام گناہ معاف ہوں گے۔
٭جو بندہ 41 مرتبہ سورة کوثر پڑھ کر اناج وغیرہ پر دم کرے تو رزق کبھی ختم نہ ہوگا۔
٭جو بندہ 41 مرتبہ سورة قریش پڑھ کر غلہ یا دیگ وغیرہ پر دم کردے تو وہ کافی ہوجائیں گے۔ (ہم جب بھی دعوت کرتے ہیں یا دیگ وغیرہ پکواتے ہیں یہ عمل ضرور کرتے ہیں اس عمل سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا)۔
٭اگر بیوی ناراض ہو تو شوہر اور اگر شوہر ناراض ہو تو بیوی سونے سے پہلے بستر پر بیٹھ کر سورئہ قریش کو 20 مرتبہ صدق دل اور یقین کے ساتھ پڑھے صلح ہوجائے گی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 415
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں