بہشتی چڑیاں اپنے پروں کی نورانی پوشاک میں، مور اپنی شاندار رنگین دم میں، اڑنے والی تتلیاں اپنے نفیس بازوﺅں میں، پھول اپنی رنگینی اور خوشبو میں کیسی دلفریب بہار دکھاتے ہیں اور پھر ان سب سے بڑھ کر انسان کی صورت ہے جسے اللہ نے مجموعہ کمالات بنایا
خوبصورتی ایسی چیز ہے جس کی تعریف نہیں کی جاسکتی جو ہمارے دلوں کو موہ لیتی ہے۔ ہر ایک دیکھنے والے کواپنا گرویدہ بنالیتی ہے۔ کامل خوبصورتی مصور کے قلم نکاش کے برش اور سنگ تراش کی ٹانکی میں ہوتی ہے لیکن فطرت جو مادر کائنات ہے اپنی اولاد کو یہ خوبصورتی بہت کم عطا کرتی ہے۔ حسن خوبصورتی کا معبود ہے۔ قدرت کی پیدا کی ہوئی ایک ایک چیز پر نظر ڈالئے قدم قدم پر ہمارے دعویٰ کا ثبوت آپ کو ملے گا۔ شکر خورے، بہشتی چڑیاں اپنے پروں کی نورانی پوشاک میں، مور اپنی شاندار رنگین دم میں، اڑنے والی تتلیاں اپنے نفیس بازوﺅں میں، پھول اپنی رنگینی اور خوشبو میں کیسی دلفریب بہار دکھاتے ہیں اور پھر ان سب سے بڑھ کر انسان کی صورت ہے جسے اللہ نے مجموعہ کمالات بنایا ہے اور انسان کی شخصیت میں جس طرح انسان کی صورت بہت اہم حیثیت رکھتی ہے اسی طرح دلکش اور نرم و نازک ہاتھ بھی انسان کی شخصیت کے پراثر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ہاتھ آپ کی شخصیت کا آئینہ ہیں۔ ہاتھ آپ کی عمر کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہاتھ آپ کی خوبصورتی میں ایک اہم پوائنٹ ہیں یہ سب باتیں اور اس سے ملتے جلتے الفاظ ہم اکثر پڑھتے اور سنتے ہیں مگر اس پر عمل بہت ہی کم کرتے ہیں۔ ہمارا سارا دھیان ہماری ساری توجہ اور ہماری ساری پاکٹ منی چہرے کی خوبصورتی اور دلکشی پر ہی خرچ ہوجاتی ہے یا پھر بال یہ چیزیں بھی توجہ چاہتی ہیں ہمارا ٹائم مانگتی ہیں۔
مگر اس کے ساتھ ساتھ ہاتھ بھی آپ کی توجہ کے طالب ہیں۔ میں نے اپنے طور پر خاموش سروے کیا، چہرے کی خوبصورتی یا نکھار اور دلکشی کیلئے مختلف قسم کی مہنگی مہنگی کریمیں استعمال کی جارہی ہیں۔ قریبی قریبی اور رشتہ داروں میں ہونے والی شادیوں میں تاکہ جرہ پر مختلف کریمیں لگائی جارہی ہیں۔ فیشل ہورہے ہیں۔ چہرے کو دھوپ سے بچایا جارہا ہے بلکہ اب تو بعض عورتوں نے صرف اس وجہ سے کہ دھوپ اور آلودگی سے بچا جاسکے باقاعدہ طور پر پردہ کرنا شروع کردیا ہے۔
مگر ہاتھوں کے لئے کیا کیا جارہا ہے۔ صرف کسی دو تین عورتوں نے یہ کہا کہ ویکس کرلی اور بلیچ کرلی۔ لو جی! ہاتھوں کا کام مکمل کرلیالیکن اگر دیکھا جائے تو ہاتھ ہر جگہ ہی استعمال ہوتے ہیں۔ آپ سو رہے ہوں تو تکیہ کا کام، برتن دھورہے ہوں یا کپڑے۔ فرش پر گیلا کپڑا مار رہے ہوں یا جھاڑو ہر جگہ ہی ہاتھ استعمال ہوتے ہیں اگر آپ کہیں جائیں تو بھی مصافحہ کے لئے ہاتھ ہی آگے آتے ہیں۔ گفتگو کے دوران بھی ہاتھوں کو زبان کے ساتھ ساتھ حرکت ملتی رہتی ہے۔ غرضیکہ تقریباً تمام کاموں میں ہمارے ہاتھ پیش پیش ہوتے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم ایسے ہاتھوں کو اہمیت بالکل ہی نہیں دیتے۔ ہمارے ہاتھ کتنے خراب ہوگئے ہیں، سیاہ ہوگئے ہیں، بوڑھے ہوگئے، ناخن کتنے خراب ہوگئے ہیں۔
یہ احساس ہمیں اس وقت ہوتا ہے جب ہم چوڑیاں یا انگوٹھیاں نہیں یا پھر مندری لگانی ہو یا کسی کے خراب ہاتھوں کو دیکھیں۔
لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم آج ہی سے اپنے ہاتھوں کا خیال رکھنا شروع کردیں کیونکہ ہاتھ بھی توجہ چاہتے ہیں۔
چند احتیاطیں
.1اسلامی طریقے کے مطابق ناخنوں کو صاف رکھنا اور کاٹنا چاہئے۔
.2دھوپ اور کیمیکل ملی چیزوں سے ہاتھوں کو محفوظ رکھیں۔ اس کے لئے ہم دستانے استعمال کرسکتے ہیں کپڑے اور برتن دھوتے وقت خاص طور پر۔
.3سبزی بناتے وقت اگر کٹ وغیرہ لگ جائیں فوراً ایکشن لیا جائے اور موثر علاج کرنا چاہئے۔
.4دھوپ میں جانے سے پہلے الکوحل سے پاک ایسا لوشن لگائیں جو دھوپ سے بچاسکے۔
.5کچن میں Hand Loation رکھیں اور کام کے بعد ہاتھوں پر لگائیں۔
.6ہاتھوں کا مساج کم از کم 5 منٹ تک رات کو روزانہ کریں۔
.7اگر آپ کمپیوٹر چلاتے یا لکھتے یا کوئی بھی ہاتھوں سے کام کرتے ہیں ہر 20 منٹ بعد ہاتھوں کو آرام ضرور دیں۔
.8سب سے اہم اور ضروری احتیاط کہ ہاتھوں کے گناہ سے بچیں یعنی اپنے ہاتھوں سے کسی کو ایذا نہ دیں (حدیث مبارکہ ہے) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرا مسلمان محفوظ رہ سکے۔ کچھ ٹوٹکے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ اپنے ہاتھوں کے حسن میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔
٭ہاتھوں کے رنگ کو نکھارنے کے لئے رات کو ہاتھوں پر کولڈ کریم لگاکر سوئیں صبح پانی میں ایمونیا ڈال کر ہاتھ دھولیں۔
ہاتھوںکی جلدکھردری یا کالی ہو تو۔۔۔
لیموں کا رس تین چمچے، شہد چھ چمچے، بادام کا تیل آٹھ چمچے، سب کو مکس کرکے لوشن بنالیں۔ روزانہ دس منٹ مساج کریں یہ لوشن دو ہفتوں کے لئے موزوں ہے۔
٭ناخنوں کی چمک کے لئے لیموں کا رس دار چھلکے سے جس میں نمی موجود ہو ناخن کا مساج کریں اور لیموں آدھا جس میں رس موجود ہو بیسن لگاکر ہاتھوں پر مساج کریں۔ ناخن چمکدار اور ہاتھ صاف ہوجائیں گے۔
٭ہاتھوں کی سیاہی دور کرنے کےلئے عرق گلاب، گلیسرین، لیموں کا عرق اور صابن ڈال کر محلول بنالیں۔ رات کو اچھی طرح مالش کریں اور سوجائیں۔
٭معیاری صابن استعمال کریں بہتر ہے۔ بیسن ہی استعمال کریں۔
ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد کے لئے نسخہ
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہاتھ اور چہرے کی جلد پھٹ جاتی ہے۔ اس کے لئے لیموں، گلیسرین اور گلاب کا عرق تینوں ملاکر ملیں۔ جلد شفاف اور نرم ہوجائے اور دلکش ہوگی۔
ہاتھ گرم تیل سے جل جانے پر ٹھیک کرنے کی ترکیب
.1اگر خدانخواستہ ہاتھ پیر گرم تیل، گھی یا چربی وغیرہ سے جل جائے تو اسے ٹھنڈے پانی میں ڈبو دینا چاہئے۔ یہ علاج فوری طور سے سب سے بہتر ہے۔ اگر کھال جلتے ہی متاثرہ عضو کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو دیا جائے تو آبلے نہیں پڑیں گے اور جلن بھی نہیں ہوگی۔ کھال پر آٹا، گھی، مکھن یا مرہم وغیرہ قسم کی کوئی چیز نہ لگائیے۔
.2نیل پانی میں گھول کر اسے جلی ہوئی جگہ پر لیپ دیں۔ اس سے بھی آبلے نہیں پڑتے۔
.3پانی میں نمک گھول کر فوری طور پر لگانے سے آبلہ نہیں پڑیگا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں