اسم اعظم کے ذکر کی روحانی محفل۔اسم اعظم سے روحانی و جسمانی مشکلات کا یقینی علاج
(جیسا کہ قارئین کو معلوم ہے کہ ہر منگل مغرب سے عشاءتک حکیم صاحب کا درس‘مسنون ذکر خاص‘ مراقبہ ،بیعت اور خصوصی دعا ہو تی ہے جس میں دور دراز سے مرد و خواتین بھی شامل ہوتے ہیں۔ ذکر میں درود شریف‘ سورئہ فاتحہ‘ سورئہ الم نشرح‘ سورة اخلاص آیت کریمہ ، اسم الحسنیٰ اورپوشیدہ اسم اعظم ہزاروں کی تعداد میں پڑھے جاتے ہیں اختتام پر لوگوں کے مسائل و معاملات الجھنوں اور پریشانیوں سے نجات کے لئے دعا کی جاتی ہے۔ جو خواتین وحضرات دعا میں شامل ہونا چاہیں وہ علیحدہ کاغذ پر مختصر اپنی پریشانی اور اپنا نام صاف صاف لکھ کر بھیجیں جسے اس دعا میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تمام احباب شریک محفل یا ممبران عبقری سے درخواست ہے کہ وہ اپنی دعائوں کے ساتھ ان لوگوں کے لئے بھی دعا کریں۔)
دین کی بے لوث خدمت (ن۔ش، گجرات)
سلام مسنون! محترم حکیم طارق محمودعبقری مجذوبی چغتائی صاحب سلام کے بعد عرض ہے کہ آپ جو منگل کی شام کو درس دیتے ہیں اس کے بعد میرے لیے دعا کریں کہ رب العزت مجھے صحت و سلامتی دیکر مجھ سے اپنے لئے اپنے دین اسلام کی خدمت کا کام لے آمین۔
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے آمین۔حقیقت میں حکیم صاحب آج جبکہ دین غریب ہے تو دین کیلئے بے لوث خدمت کر رہے ہیں اس کی بہت ضرورت ہے اللہ آپ کو توفیق دے۔ آمین۔ درس میں میرے لیے دعا فرمانا۔
مقروض ہو چکا ہوں (محمد ادریس ،ایبٹ آباد)
محترمی !گرامی قدر جناب حکیم صاحب۔ دامت برکاتہم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ 5 ماہ سے آپ کا رسالہ پڑھ رہا ہوں۔ بہت مفید پایا اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ مختصر حالات یہ ہیں کہ 1995 ءسے 4 سال سعودی عرب میں بیروزگار رہا ہوں۔ 4 کاروبار شروع کئے۔ چاروں بند ہو گئے کافی پیسہ ادھار نکل گیا وہ لوگ تقاضا کرنے پر نہیں دیتے۔ ایک شخص کے پاس ڈیڑھ ماہ پہلے مانگنے گیا ۔ اس نے الٹا پولیس کا پرچہ کرا دیا۔اس دوران کافی مقروض بھی ہو گیا ہو ں ۔ جوپیسہ نقصان سے بچا، وہ دو اڑھائی لاکھ تھاوہ چوری ہو گیا۔
جو بھی وظیفہ کرتا ہوں کوئی اثر نہیں کرتا ۔ اب صرف درود شریف ،استغفار ،اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ،حَسبُنَا اللّٰہُ وَنِعمَ الوَکِیلُ ، یَا عَلِیمُ عَلِّمنِی باقی سب چوری ہونے کے خوف سے چھوڑ دیا ہے۔ کافی اعمال کیے ،ہروقت پریشان رہتا ہوں بیمار بھی ہوں گیس معدہ کی وجہ سے دل کی دھڑکن خفقان بہت تیز رہتا ہے ۔ جلدی مرض بھی ہے۔
بیوی بہت بیمار ہے ۔ گردے مثانہ ، جوڑوں کا درد ،یورک ایسڈ، موٹاپا، بڑی بچی کوبواسیر ، پیٹ معدہ میںدرد،چھوٹی بچی کوٹانسلز گلٹیاں بعض لوگ انجیر (خنازیر) کہتے ہیں ۔ سوکھا ہے۔ خشک مزاج،گھر میں ہر وقت لڑائی جھگڑا رہتا ہے جھگڑے کا ماحول خواہ مخواہ بن جاتا ہے۔ برائے مہربانی منگل کو دعا میں یاد کریں۔
بیٹے کی شادی کے لئے (ا۔ش، اسلام آباد)
جناب محترم حکیم صاحب سلام مسنون!
میں آپ کی ماہنامہ عبقری کی خریدار ہوں اور آپ کی روحانی محفل کیلئے چند ذاتی مسئلوں کے بارے میں دعا کروانا چاہتی ہوں۔ (1) میرا بیٹا عامر آغا آجکل جہاں فائز ہے وہاں سے تبادلہ کروانا چاہتا ہے ۔(2) اس کی ایک دفعہ طلاق ہو گئی تھی میں دوبارہ اس کی شادی کروانا چاہتی ہوں۔ اس کا جو بھی ذہنی یا جسمانی مسئلہ ہے۔ اس کیلئے دعا کروانا چاہتی ہوں۔ (3 ) میرا بھائی ظفر حمید ڈپریشن کا مریض ہے اس کی صحت کیلئے دعاکردیں (4)میری بڑی بہن بھی آج کل بہت بیمار رہتی ہیں ان کی صحت کے بارے میں دعا کروانا چاہتی ہوںان کا نام کشور رضا ہے۔ (5) میرا بڑا بھائی عارف حمید لندن میں ہے اس کا پاسپورٹ کا مسئلہ ہے وہ پاکستان آنا چاہتا ہے وہ واپس آجائے آپ ہمارے لیے خصوصاً دعا کرنا۔
میرے دل میں اللہ کا خوف ہو (اقراءاکرم )
السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو سدا سلامت رکھیں اور آپ کو تاابد زندگی دیں اور آپ یو نہی ہمیشہ ہمارے جیسے پریشان حال لو گو ں کے لیے راہِ چراغ بنیں رہیں آمین ثم آمین ۔ میں آپ کو بہت امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہو ں ۔مہر بانی فرماکر میرے لیے دعا فرمائیں کہ میں نماز پڑھنے لگوں میرے دل میں اللہ کا خوف پیدا ہو قیامت کا ڈر ہو اور میرے دل پر لگا ہوا زنگ دور ہو ۔ ہمارے گھر میں پیسہ بہت آتاہے۔ لیکن سمجھ نہیں آتی وہ جا تاکہا ں ہے برکت بالکل نہیں ہے ۔ میری امی ابو اور بہن بھائی کوئی نما زنہیں پڑھتا میں بھی نہیں نماز پڑھتی ۔ میر ا بہت دل کر تا ہے کہ میرا دھیان اللہ اور ا سکے رسول کی باتوں میں لگ جائے۔ ہم لو گوں نے مکان شروع کیا ہے لیکن پورا نہیں ہوتا کام شروع ہو تا ہے اور پھر رک جا تا ہے ۔ امی کے دانتو ں میں ہر وقت درد رہتا ہے ۔درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ رونے لگ جاتی ہیں امی کو شوگر دل کی تکلیف اور بلڈ پریشر ہے۔ آپ ہمارے مسائل کے لیے دعا کریں کہ تمام مسائل ختم ہو جائیں اور منگل کے درس میں بھی ہمارے لیے دعا کریں ۔اور اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز فرما ئے اور آپ اسی طر ح غمزدہ لو گو ں کی مدد کر تے رہیں ۔
بچے مٹی کھاتے ہیں ( نور اللہ صاحب ،پشاور)
السلام علیکم !
محترم حکیم صاحب اللہ سے دعا گو ہو ں کہ آپ خیریت سے ہونگے ۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے دو نواسے اور ایک نواسی ہے وہ تینو ں بہن بھائی مٹی بہت کھاتے ہیں ۔ کوئی دوا نہیں چھوڑی اور دم بھی کروائے ہیں ۔ لیکن کوئی افا قہ نہیں ہوتا۔ میں اس مسئلہ میں بہت پریشان ہوں ۔ سب کچھ کھا تے ہوئے ان کی صحت نہیں بن رہی ایک بڑالڑکا جس کاعمر چار سال ہے نام رحد علی اور دوسرالڑکا جس کی عمر تین سال ہے نام احمد مجتبےٰ ہے ۔ بچی کا نام وردہ ہے اس کی عمر ایک سال چھ ماہ ہے۔ مہر بانی فرما کر ان کے لیے خصو صی دعا کریں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو بلند ترین مرا تب عطا فرمائے اور لمبی عمر عطا فرمائے تا کہ زیا دہ سے زیادہ لوگوں کی دعائیں لیں سکیں ۔ آمین۔ والسلام
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 135
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں