Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زندگی کے جملہ مسائل کے لئے ایک نہایت موثر اور آسان وظیفہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2007ء

درود شریف گیا رہ مر تبہ سورة فاتحہ گیا رہ مر تبہ آیت الکر سی گیا رہ مر تبہ آیت الکریمہ گیارہ مر تبہ سورہ قل اعوذ بر ب الفلق گیارہ مر تبہ قل اعوذ برب النا س گیا رہ مر تبہ اس طر ح کہ بسم اللہ پڑ ھ کر قل اعوذ برب الفلق شرو ع کرے اور اذا حسد کے بعد بغیر بسم اللہ پڑھے قل اعوذ بر ب الناس شروع کردے۔ یعنی دونوں سورتو ں کو ملا کر گیا رہ مر تبہ پڑھے۔ آخر میں پھر درود شر یف گیا ر ہ مر تبہ پڑھے ۔ یہ وظیفہ ہر مسئلہ اور ہر مر ض کے لئے مفید ہے ۔ لیکن اس میں وقت کا تعین اور پابندی ضرور ی ہے ۔ یہ وظیفہ اکیس روز ایک معین وقت پر پڑھا جا تا جائے اور روزانہ ختم کر کے اللہ سے گڑ گڑا کر دعا کی جائے کہ یہ مر ض اور یہ مسئلہ جو ہمیں در پیش ہے ، اس کو تو اپنے کر م سے حل کر دے ۔ میں نے بہت سے پریشان حال لو گو ں کو اسے بتایا اور اللہ کے فضل و کر م سے سب ہی کو فائدہ ہوا ہے ۔ اس جوان بیٹی کا تذکر ہ جو سال بھر سے ما ں با پ اور بھا ئی کی محبت سے محروم تھی : ایک نوجوان بچی جو تھر ڈایئر کی طالبہ تھی اور نما ز ، روزہ ، پردہ کی سختی سے پا بندی کر تی تھی ۔ اس کے والدین اور بھائی بہن ایک سال سے اس سے نا را ض تھے اورسلام و کلا م بند تھا۔ اور اس کو اس کی خطا سے بھی آگا ہ نہیں کیا گیا تھا ۔ مجھ سے ٹیلی فون پر بات ہوئی اور کہا کہ میں آپ کو اپنا نا م بتا سکتی ہو ں ، نہ اپنے والد کا نام ۔ اگر آپ کو ئی وظیفہ مجھے بتا ئیں تو لکھ کر لفا فہ میں بند کر کے اوپر یہ لکھ دیں ” ایک بیٹی کے لیے“۔ اور اس لفا فہ کو فلا ں مقام پر پہنچا دیں ۔ میں منگوا لو ں گی ۔ چنا نچہ یہی وظیفہ لکھ کر اس بچی کو بھیجا ۔ اس نے اسے شروع کرنے کی مجھے اطلاع دے دی ۔ پندرہ روز کے بعد اس نے مجھے فو ن کیا کہ کچھ اثر نہیںہوا۔ میں نے اسے جواب دیا اکیس روز مکمل کرو، اس سے پہلے کو ئی بات نہیں سنو ں گا ۔ بیس دن کے بعد اس نے فون پر بتا یا کہ سارا ماحول تبدیل ہو گیا ہے۔ اور والد صاحب فجر کی نماز پڑھ کر روتے ہوئے آئے اورآتے ہی مجھ سے لپٹ گئے۔ انہوں نے چھوڑا تو ما ں لپٹ گئی ۔ پھر بھائی بہنو ں نے بھی اسی طر ح کیا ۔ میں نے بچی کو تاکید کی کہ وہ ماحول کی اس تبدیلی سے خو ش ہو کر وظیفہ نہ چھوڑ دے ۔ ایک روز رہتا ہے ۔ اس پر بھی متعین وقت میں اسی طرح پڑھے ۔ اس نے وعدہ کیا اور مجھے اپنی دعاﺅں میں یا د رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ اللہ کریم آپ کو صحت اور زندگی سے نوازے رکھے۔ اگر مجھے زندگی میں پھر آپ کی مدد کی ضرورت پڑی تو آپ مجھے اسی طر ح اپنی بیٹی سمجھ کرمیر ے ساتھ تعاون کریں گے ۔ (بحوالہ کالی دنیا کا لا جا دو وظائف اولیا ءاور سائنسی تحقیقات صفحہ نمبر 248 )
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 132 reviews.