محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ سال رمضان تسبیح خانہ میں گزارنے کی سعادت نصیب ہوئی۔یہ میری زندگی کا بہترین رمضان تھا جس میں رب کی برکتیں‘ رحمتیں اور عطائیں پانے کا سنہری موقع ملا۔میں حافظ قرآن تھا ‘اس لئے تسبیح خانہ کی ایک بلڈنگ میں تروایح سنانے کی سعادت بھی نصیب ہوئی ۔ایسا روحانی ماحول نصیب ہوا کہ سارا دن ذکر ‘تسبیح اور تلاوت میں مشغول رہتا۔اللہ کے نام کی ایسی لذت کبھی حاصل نہ ہوئی تھی جو تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے سے نصیب ہوئی۔
دراصل زندگی میں بہت زیادہ رکاوٹیں ‘ مشکلات اور مصائب تھے جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے۔انہی مسائل کی گٹھڑی اٹھائے رمضان گزارنے کے لئے تسبیح خانہ میں آیا تھا۔صبح و شام کی روحانی محفل اور ان میں ہونے والے طاقتور روحانی اعمال میں بھی انہیں مشکلات‘رکاوٹوں اور مسائل کے حل کی نیت سے اس یقین کے ساتھ شریک ہوا کہ یہ اعمال میری زندگی کے تمام مسائل کا آخری حل ہے اور ان شاءاللہ انہی کے ذریعے اللہ سے اپنی حاجات منوا کر یہاں سے واپس جائوں گا۔فجر کی نماز کے بعد بندش توڑ لاہوتی عمل اور تراویح کے بعد مجرمانہ حاضری کے ساتھ ساتھ آپ نے حروف تہجی کے نقش کا جو عمل کروایا اور اس کے علاوہ جتنے بھی اعمال خصوصاً جو آخری عشرہ میں کروائے گئے تھے‘وہ تمام یقین‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ کیے۔
بندشیں ‘رکاوٹیںا ور پریشان زندگی
اس دوران اللہ تعالیٰ نے ایک بات دل میں ڈال دی کہ اس پروردگارکی شان کریمی کے صدقے ان شاءاللہ تمام رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔پہلے دل میں بے چینی‘ بے سکونی اور نا امیدی کی کیفیات تھیں لیکن تسبیح خانہ میں رمضان گزارنے کے بعد دل پُرسکون ہو گیا۔اللہ تعالیٰ نے اپنا خاص کرم کیا‘رمضان المبارک کا با برکت مہینہ گزارنے کے بعد جب گھر واپس آیا تو معاملات میں بہتری دکھائی دینے لگی۔ہمارے گھر میں جادو جنات‘ بندشوں اور رکاوٹوں کے جو مسائل تھے وہ کم ہونا شروع ہو گئے۔کافی عرصہ کے بعد گھر میں سکھ اور چین کے لمحات نصیب ہوئے۔آہستہ آہستہ گھر سے بیماریاں‘ پریشانیاں اور مصائب کا خاتمہ ہونے لگا اور پھر چند ماہ بعد ہی اللہ تعالیٰ نے فتوحات کا ایسا دروازہ کھولا کہ رزق میں ریل پیل ہو گئی۔جادو جنات‘ آسیب اور بندشوںجیسے مسائل سے مکمل چھٹکارا مل گیا۔میرے پڑھائی کے معاملات میں کافی رکاوٹیں تھی الحمدللہ وہ بھی ختم ہو گئیں۔اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں اور شیخ الوظائف کو دن رات دعائیں دیتا ہوں کہ ان کی نگرانی میں کیے گئے روحانی اعمال اوردعائوں کی برکت سے میری دکھوں اور مشکلات میں ڈوبی ہوئی زندگی خوشحال اور آباد ہو گئی۔قارئین سے بھی یہی گزارش کروں گا کہ اگر آپ کسی بھی الجھن‘مشکل یا مصیبت میں گرفتار ہیں یا جادو جنات کے ستائےہیں تو ابھی سے رمضان المبارک کا مہینہ تسبیح خانہ میں گزارنے کی نیت سے کرلیں۔ان شاءاللہ حالات بہتر سے بہترین ہو جائیں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں