(سعد‘ فیصل آباد)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب سےتسبیح خانہ آنا شروع ہوئے ہیں روحانی اور جسمانی فیض پا رہے ہیں ۔اسی سلسلے میں میرے مشاہدے میں عبقری ادویات سے فوائدکی ایک لمبی داستان ہے اور ان عبقری ادویات کے بے شمار بے پناہ فوائد میں سے چند فوائد عبقری قارئین کی نذرکرتاہوں سب سے پہلے تو ’’روحانی پھکی‘‘ کے کرشمات اور زبردست فوائد عرض کرتا ہوں۔ میرے ایک جاننے والے جو کہ کباڑ کا کاروبار کرتے ہیں وہ بتا رہے تھے کہ میرے جسم کے جوڑوں میں اکثر درد رہتا تھا‘پٹھوں کا کھچائو بھی معمول کی بات ہو گئی تھی۔ازدواجی زندگی بھی بری طرح متاثر تھی‘بہت پریشانی کا عالم تھا۔بہت سے ڈاکٹروں کے پاس علاج معالجے کے لئے گیا‘مہنگی ادویات کا استعمال کیا مگر صرف وقتی طور بہت معمولی سا نفع ہوتا۔اس کے علاوہ دیسی ٹوٹکے استعمال کئے ‘بہت جتن کئے مگر افاقہ نہ ہوا‘کچھ عرصہ بعد میرا ان کے ہاں جانا ہوا‘ میں نے دیکھا کہ وہ روزانہ رات ایک پھکی اتنی مقدار میں لیتے تھے جتنی کہ انگلی کے پُورے میں آتی ہے اور اوپر سے دودھ پی لیتے تھے۔میں نے ان سے پوچھا کہ یہ آپ کون سی پھکی کھا رہے ہیں اور کس مرض کے لئے ہے۔اس پر انہوں نے مجھے بتایا کہ یہ عبقری دواخانہ کی روحانی پھکی ہے اور میں اسے روزانہ استعمال کرتا ہوں ‘اس سے جسم میں قوت خاص اتنی زیادہ پیدا ہوتی ہے کہ میری ازدواجی زندگی انتہائی خوشگوار اور مطمئن ہے ‘ میرے جسم میں جو پٹھوں کا کھچائو اور جوڑوںمیںدرد رہتا تھا وہ بھی اس روحانی پھکی کے استعمال سے ٹھیک ہوگیا‘جسم ہر وقت چست اور تازہ دم رہتا ہے،بہت ہی لاجواب اورانتہائی سستی ترین دوا ہے۔اس کے فوائد بہت ہی زیادہ اور انوکھے ہیں‘بتانے لگے کہ ’’روحانی پھکی‘‘ سے بچوں کی چھاتی کا انفیکشن بہت جلد ٹھیک ہوجاتا ہے اوراگر ’’روحانی پھکی‘‘ کے ساتھ شہد بھی ملالیا جائے تو دوا کی تاثیر بہت بڑھ جاتی ہے۔ میرا اپنا بھی آزمودہ ہےاور بہت سے لوگوں نے اپنے مشاہدات میں بتایا کہ ’’روحانی پھکی‘‘ اور شہد ملا کر استعمال کرنے سے اس کی تاثیر بہت بڑھ جاتی ہے‘بہت جلد اور دیر پا اثر ہوتا ہے‘کسی بھی لا علاج مرض کیلئے استعمال کریں بہت اکسیر ہے۔یہ معدہ کے ہر مرض کے لئےاکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ لوگوں کے مسلسل تجربات کا نچوڑ ہےکہ روحانی پھکی مسلسل استعمال کرنے والے الحمد للہ ہر بیماری سے محفوظ رہتےہیں۔ میری اپنی ہمشیرہ کو مسئلہ تھا کہ ان کے ہاتھ اور پائوں کے ناخن نیلے ہوگئےتھے اور روحانی پھکی سے میری ہمشیرہ کا یہ مسئلہ حل ہوگیا۔ الحمد للہ روحانی پھکی ہمارے سب گھر والے یقین کے ساتھ استعمال کرتے ہیں شفاء ہمیشہ ہمارے ساتھ رہتی ہے اور بیماری ہمیشہ ہم سے دور رہتی ہے۔ بہت سےلوگوں کا کہنا ہے کہ ہم روحانی پھکی مسلسل اس لیے استعمال کرتے ہیں کہ یہ ہماری قوت خاص کو برقرار رکھتی ہے کمزوری کو دور رکھتی ہے ۔ شوگر کے مرض میں اگر روحانی پھکی کی چند ڈبیا ں مستقل استعمال کی جائے تو بہت حیران کن طور پر شوگر کے مرض کو ختم کرنے میں مددگار ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں