میر ابیٹا بہت نیک اور فرمانبردار ہے لیکن چند سالوں سے ناکامیوں کی زد میں ہے ۔ پتہ نہیں انسان کی نظر بد ہے یا جنا ت کی شرار ت ہے یا حاسدوں کا حسد ہے یا کسی جادو کا وار ہے یا کوئی بندش ہے ‘ اس سے پہلے ساری نمازیں پڑھتا تھا روزے رکھتا تھا‘ اب وہ جمعہ کی نماز کے سوا کوئی نماز نہیں پڑھتا۔ نہ کوئی کام ہے نہ کوئی کاروبار ہے ، گھر کا نظام مکان بیچ کر چل رہا ہے۔ پچھلے مہینے کتنی ہی جگہوں پر انٹرویو دیا تھا‘ آخری مرحلے میں پہنچ کر کام رک جاتا ہے۔آپ سے گذارش ہے کہ ہمیں کوئی وظیفہ بتا دیجئےتاکہ ان مسائل سے نجات مل جائے اور وہ ایک اچھا اور کامیاب انسان بن جائے۔ (خدیجہ )
جواب:زندگی کی ناکامیوں‘آزمائشوں سے اور حاسدین کے حسد سے بچنے کے لئے انتہائی باکمال اور بے مثال عمل ہے‘ اگر آپ اور آپ کا بیٹا کر لیں تو سو فیصد کامیابی ملے گی‘ رزانہ 41 مرتبہ صبح و شام یہ دعا بھکاری بن کرخوب دھیان توجہ سے پڑھیں۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرَکِ الشَّقَاءِ وَ سُوءِ الْقَضَاءِ وَ شَمَاتَةِ الْاَعْدَاءِ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں