Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زیتون !عربوں کی صحت اور تندرستی کا راز

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

طبی ماہرین کے مطابق زیتون کا تیل انسانی صحت کے لئے بےحد مفید ہے اور اس کے علاوہ بے شمار بیماریوں سے حفاظت اور نجات کا ذریعہ بھی ہے۔آنتوں میں موجود اگر مفید خلیات کو نقصان پہنچے تو کینسر جیسی خطرناک بیماری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کینسر سے بچاؤ کے لیے زیتون کے تیل کو اگر خالی پیٹ استعمال کیا جائے تو آنتوں کے خلیات کو نقصان نہیں پہنچتا جس سے کینسر کے خطرات میں کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ آنتوں کی صحت بہتر ہونے سے قبض جیسی علامات کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ زیتون کا تیل قبض کے علاج میں مفید سمجھا جاتا ہے۔
کینسر کےمرض میں مفید
دائمی سوزش کی وجہ سے کینسر، دل کے مسائل، میٹابولک سینڈروم، موٹاپا اور ذیابیطس کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ زیتون کے تیل کے استعمال سے سوزش کی شدت میں کمی آتی ہے۔اس مقصد کے لئےہر صبح زیتون کا تیل اور لیموں کا رس آدھا آدھا چائے کا چمچ لیں اور آپس میں مکس کر کے پینا شروع کر دیں ۔یہ ٹوٹکہ آپ کو حیرت انگیز فوائدفراہم کرے گا جس سے آپ مختلف لا علاج بیماریوں سے محفوظ رہیں گے، اس کےعلاوہ اس مرکب میں موجود آنتوں کی سوزش اور ہڈیوں کے درد کو رفع کرنے کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔
جوڑوں اور ہڈیوں کیلئے بہترین
آگ میں جلنے سے کوئی زخم رہ جائے تو زیتون کا تیل چند بار لگانے سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔اس کے علاوہ فالج اور جوڑوں کے مرض میں بھی اس تیل کی مالش مفید ثابت ہوتی ہے۔ٹوٹی ہوئی ہڈی بھی اس تیل کی مالش سے جڑ جاتی ہے۔اس کے علاوہ پٹھوں کا درد انسان کو بے تاب کر دیتا ہے جبکہ زیتون کے تیل کی روزانہ مالش کرنے سے جسم کے اعضاء مضبوط ہو جاتے ہیں اور دردکی شکایت دور ہو جاتی ہے۔عرق النساء کی تکلیف میں بھی یہ تیل مفید ثابت ہوتا ہے۔
ناخنوں کے مسائل کا حل
اگر ناخنوں میں تکلیف ہو یا رنگت پیلی ہو گئی ہو تو زیتون کے اس نسخے سے باآسانی ناخنوں کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔ اس کیلئے 1 چمچ زیتون کے تیل کو لیموں کے چند قطروں کے ساتھ ملا کر ایک مکسچر تیار کرلیں، اسے سونے سے قبل ناخوں پر 10 منٹ کیلئے لگائیں اور اگلی صبح دھو لیں۔چند ہی دنوں میں ناخن چمکدار سفید اور خوبصورت ہو جائیں گے۔
دل کی بیماریوں سے بچاؤ
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق لوگوں کو سب سے زیادہ دل کی بیماریوں کی وجہ سے موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق مشرقِ وسطیٰ کے لوگوں کو دل کی بیماریوں کا سامنا کم کرنا پڑتا ہے، جب اس کی وجوہات جاننے کی کوشش کی گئی تو یہ بات سامنے آئی زیتون کے تیل کے استعمال کی وجہ سے عرب کے لوگ دل کی بیماریوں کا شکار نہیں ہوتے۔کیونکہ ان کے کھانوں میں بناسپتی گھی کی بجائے زیتون کا تیل موجود ہوتا ہے۔اسی وجہ سے ان کی صحت عام لوگوں کی نسبت زیادہ بہتر ہوتی ہے۔جولوگ باقاعدگی کے ساتھ زیتون کا تیل پیتے ہیں انہیں سانس کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔
بالوں کے لئے
روغنِ زیتون کو اگر پابندی کے ساتھ سر پرلگاتے رہیں تو نہ صرف بال گرنا بند ہوتے ہیں بلکہ بالوں کاسفید ہونا بھی رک جاتا ہے۔اس مقصد کےلئے روغنِ زیتون کو برابر مقدار میں روغن گل میں ملا کر سر پر لگائیں اورچند ہی دن میں بہترین نتائج کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کریں۔ آشوب چشم کا علاج :اطباء نے یہاں تک کہا ہے کہ اگر زیتون کے تیل کی سلائی روزانہ آنکھوں میں لگائی جائے تو آنکھوں کی سرخی غائب ہو جاتی ہے اور موتیا بند میں کمی آجاتی ہے۔اس کے علاوہ آنکھوں کے اور بہت سے امراض سے حفاظت رہتی ہے۔ زیتون کے تیل کی مالش سے جسم کے عضلات اور پٹھوں کو طاقت ملتی ہے ‘ پٹھوں کا درد جاتا رہتا ہے ۔اسی لیے گٹھیا اور عرق النساء کی صورت میں اسے استعمال کروایا جاتا ہے۔فلو اور زکام :زیتون فلو اور زکام میں بطور اینٹی بائیوٹک ادویہ دیا جاتا ہے۔جو لوگ پابندی سے زیتون کا تیل پیتے ہیں ان کو فلو اور زکام نہیں ہوتا۔اگر ہو بھی جائے تو معمولی سا جو خود بخود ہوجاتا ہے۔تپ دق کے مریضوں کے لئے بھی یہ تیل بے حد مفید ہے۔پرانے حکیموں کا ٹوٹکہ :پرانے طبیب پتے کی سوزش اور پتھری کے مریضوں کو روغن زیتون پینے کا مشورہ دیتے تھے جس سے صفراوی نالیوں سے سدے تک نکل جاتے۔وہ تیل کی مقدار آہستہ آہستہ بڑھاتے جاتے جس سے کچھ ہی عرصہ میں پتھریاں نکل جاتیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 030 reviews.