آپ کسی سخت مشکل میں ہیں؟ پریشان ہیں‘ سالہا سال سے بیمار ہیں‘ یا آپ کا کوئی عزیز زندگی سے عاجز اور خودکشی کرنے پر مجبور ہے!کاروبار کی بندش ہے یا گھریلو الجھنیں‘ جھگڑے‘ بات طلاق تک پہنچ چکی ہے ۔ گھبرائیے مت! اس ماہ کی یہ مقبول گھڑیاں آپ کیلئے خوشیوں‘ خوشحالیوں اور برکتوں کا پیغام لائی ہیں:۔
اس ماہ کی روحانی محفل
14فروری بروز بدھ شام 6 بجکر 15 منٹ سے لیکر 9 بجکر5 منٹ تک کسی بھی وقت صرف ایک تسبیح آنکھیں بند کر کےاول وآخر پانچ بارد درود پاک پڑھ کے ساتھ یَا حِبِیْبُ یَا طَبِیْبُ کی پڑھ کراپنے چاروں طرف پھونک ماریں اور پھر ہاتھوں پر دم کر کے سارے جسم پرمل لیں۔
یہ عمل اس یقین کے ساتھ کریں کہ اللہ تعالیٰ میری فریاد کو سن رہا اور سو فیصد قبول کر رہا ہے۔اس تصور کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے ‘ دل کو سکون چین نصیب ہورہا ہے اور مشکلات فوری حل ہورہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جان سے پوری امت، عالم اسلام اور غیرمسلموں کے ایمان کیلئے پوری دنیا میں امن کی دعا‘ اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کیلئے دعا کریں۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں۔ ہر جائز دعا قبول کرنا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔
عمل کا ہدیہ:اس ماہ کسی بھی دن110 روپے 210 یا510 روپے کسی غریب مستحق کو ہدیہ کردیں اور پھر اس تمام عمل کا ثواب حضرت عباس رضی اللہ عنہ کی روح مبارکہ کو ہدیہ کردیں۔ان شاءاللہ سارا مہینہ خیرو برکت‘بیماریوں میں شفاء ‘ معاملات میں آسانی اور عافیت ہو گی۔
ہر مہینے کا ورد مختلف خاص ساعتوں کے مطابق ہوتا ہے۔بے شمارلوگ ماہانہ روحانی محفل کی برکت سے اپنے دکھ درد اور مشکلات ٹلوا رہے ہیں‘آپ بھی اپنے مقام پررہتے ہوئےیہ عمل کر کے با مراد ہو جائیںاور بذریعہ خط اپنے مشاہدات لازمی لکھیں۔(ایڈیٹر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں