Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موبائل کے غلط استعمال نےتباہ کردیا! بندش لگا دیں

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

کاشی ناتھ ‘آکاش بنگالی ‘کوکا پنڈت جیسےنام نہاد عاملوں کی چھٹی ‘ گھر بیٹھے اپنا مقصد بالکل مفت حاصل کیجئے!

محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!گزشتہ کچھ عرصہ سے موبائل کا غلط استعمال بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جس وجہ سے اپنے کام کو بھی پوری طرح وقت نہیں دے پا رہا اور نقصان در نقصان ہو رہا ہے۔موبائل کا استعمال بڑھتا چلا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نماز‘ تسبیح اور اعمال والی زندگی سے دور ہو چکا ہوں اور میرے دل کی دنیا ویران ہو گئی ہے۔اب چاہتا ہوں کہ موبائل سے کسی طرح نجات مل جائے یا پھر پہلے کی طرح صرف ضرورت کے مطابق ہی استعمال کروں۔آپ سے گزارش ہے براہ کرم موبائل کے ناجائز استعمال کرنے پر بندش لگا دیں تاکہ اس علت سے میری خلاصی ہو جائے‘آپ کا سدا مشکور اور ممنون رہوں گا۔(ک‘اسلام آباد)
عمل:آپ کو چاہیے کہ صبح و شام اول و آخر ایک بار درود پا ک کےساتھ 313 مرتبہ یَا قَاھِرًا غَیْرَ مَقْھُوْر کا ورد کریں حتیٰ کے موبائل استعمال کرتے وقت بھی ورد کرتے رہیں۔اس کے علاوہ موبائل کو عبقری روحانی عطر لگائیں ۔ ان شاءاللہ جلد ہی موبائل کے غلط استعمال پر بندش لگ جائے گی۔
قارئین !اگر آپ بھی ایسے مسائل کا شکار ہیں تو اس عمل کی اجازت ہے۔یہ عمل بندش کا سرتاج عمل ہے‘ جو کہ آپ کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ماہ نیاشائع کیا جائے گا۔ہر ماہ اس عمل میں شامل ہوں اور مختصر عمل کرکے اپنے پیاروں کی برائیوںپر بندشیں لگا کر انہیں آفات‘ بلیات اور مصائب سےمحفوظ رکھیں۔ بندش سے مراد کسی چیز کو باندھنے کے ہیں۔ یہ عمل خیر اور شر دونوںمیں چلتا ہے۔ یہ انتہائی طاقتور اور باکمال عمل ہے‘ آپ پریشان ہیں‘ کسی مسئلے کا شکار یا آپ کا مسئلہ ایسا ہے جو یہاں نہیں لکھا جاسکتا تو آج ہی خط لکھیے اور اپنا مسئلہ تفصیل سے‘ اپنا ‘اپنی والدہ کا نام اور تاریخ پیدائش‘ مہینہ اور سال کےساتھ لکھیں۔اگر آپ اپنے مسئلے سے متعلق عمل رسالہ کی بجائے بذریعہ خطوط چاہتے ہیں تو اپنے خط کے ساتھ جوابی لفافہ ڈاک ٹکٹ لگا کر بھیجیں۔قارئین! اس عمل کے عامل حضرات منہ مانگی رقم موصول کرتےہیںمگر الحمدللہ! عبقری آپ کو بالکل مفت دے گا۔
نشئی بیٹا آنکھوں کی ٹھنڈک بن گیا
محترم شیخ الوظائف صاحب السلام علیکم!آپ کے انتہائی مشکور ہیں کہ آپ نے بندش والا سلسلہ شروع کیا۔ہمارے پڑوس میں ایک بیوہ تھی جس کے بیٹے کو نشے کی لَت لگ گئی تھی‘وہ سخت مغموم اور بے حال تھی ۔ عبقری میں نشہ پر بندش لگانےوالا عمل شائع ہوا۔ہم نے اسے اس عمل کےبارے میں بتایا۔ اس دکھیاری ماں نےوہ عمل کیا‘ الحمدللہ چند ہفتوں میںاس کا بیٹا نشہ سے باز آگیا۔(عبد الحمید‘مظفر گڑھ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 019 reviews.