پیپرز ہو رہے ہوتے ہیں تو میں پیپر شروع کرنے سے پہلے یہ عمل کرتا ہوں۔’’اول و آخر درود شریف اور سات مرتبہ سورہ الم نشرح۔‘‘ کا عمل کرنے سے انشا اللہ کامیابی حاصل ہو گی۔جب میری کوئی چیز گم ہو جائے اور نہ مل رہی ہو تو میں بکثرت یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع کر دیتا ہوں تو وہ چیز جلد از جلد مل جاتی ہے۔میرا کوئی بھی کام اگر نہ ہو رہا ہو تو میں سورہ الم نشرح بکثرت پڑھتا ہوں تو میرا کام جلدی سے ختم ہو جاتا ہے اور میں تھکتا بھی نہیں۔امتحان میں جانے سے پہلے سورئہ الفتح پڑھ لیں تو بہت فائدہ ہوتا ہے یہ عمل میرا اور میری بہن کا آزمودہ ہے۔ یَاعَلِیْمُ کسی بھی ٹیسٹ سے پہلے میں یہ اسم اکیس، چودہ یا سات بار پڑھتا ہوں تو میرے ٹیسٹ بہت اچھے ہو جاتے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید اچھائی پھیلانے کی توفیق عطا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے اور ہمیں فیض حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔(سکندر احمد‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں