محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی عمر دے اور اجرِعظیم عطا کرے‘ حکیم صاحب میں آپ کے بارے میں کیا لکھوں کہ آپ کیا ہیں؟ کون ہیں؟ آپ کیسے ہیں؟ بس میں یہ جانتی ہوں کہ آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہیں جو اللہ نے ہمیں اور پوری دنیا کو عطا کیا ہے اور رسالہ واہ واہ! اس عبقری رسالہ کے متعلق میں کیا لکھوں؟ الفاظ بہت ہیں جگہ کم ہے‘ بس یہ اللہ نے مجھے بہت دعاؤں کے بعد تحفہ دیا ہے جب ہم در در کی ٹھوکریں کھا کر تھک گئے‘ عاملوں کے لیے پیسے ختم ہوگئے اور عاملوں نے بات سننا چھوڑ دی تو ایسے میں مجھے عبقری ملا اور تمام دکھوں کا مداوا ہوگیا‘ میں ایک مبارک دعا لکھ رہی ہوں بہت اچھی کتاب سے مجھے ملی تھی کہ جب کسی سے حاجت ہو تو یہ پڑھیں اول و آخر درود و شریف تین بار اور سات باریہ دعا وَلَمَّا دَخَلُوْا مِنْ حَیْثُ اَمَرَہُمْ اَبُوْہُمْ مَّا کَانَ یُغْنِیْ عَنْہُمْ مِّنَ اللہِ مِنْ شَیْءٍ اِلَّا حَاجَۃً فِیْ نَفْسِ یَعْقُوْبَ قَضٰىہَا (یوسف68)۔ اسی دعا کے طفیل میری پریشانیاں ختم ہوئیں اور مجھے اسی دعا کی وجہ سےہی عبقری رسالہ ملا ہے۔ ایک مرتبہ میں بازار گئی تو ایک دکان پر ایک بندہ یہ رسالہ کسی کو دکھا رہا تھا اور تعریف کررہا تھا میں بھی وہیں تھی بعد میں میں نے ان سے مانگا کہ پڑھنےکیلئے مجھے دے دیں‘ مگر انہوں نے نہیں دیا‘ میں نے بھی ہمت نہیں ہاری میں بہت کوشش کی پھر مجھے ملا اور جب مجھے عبقری رسالہ ملا تو یہ عالم تھا کہ جیسے کھویا ہوا بچہ اپنی ماں کو ملا ہو‘ میں نے اسے سینےسے لگایا ہوا تھا اور رو رہی تھی‘ اور رو رو کر سارا پڑھا اور میری کیا پورے خاندان کی زندگی بدل گئی‘ امیدیں بدل گئیں‘ اللہ مل گیا‘ شفاء مل گئی‘اب تہجد بھی پڑھتے ہیں‘ نماز بھی‘ مراقبہ بھی کرتے ہیں اور آپ کی ادویات بہت لاجواب ہیں۔ (عائشہ ‘صادق آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں