محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !الحمدللہ !ہم سب گھر والے عبقری رسالہ اور تسبیح خانہ سے نسبت رکھتے ہیں‘ہمارے گھر میں عبقری کی ادویات ہر وقت موجود ہوتی ہیں۔ہمارے قریبی رشتہ داروں اور ہمسایوں کو جب بھی طبعی لحاظ سے پریشانی ہوتی ہے تو وہ ہمارے پاس اس کے حل کے لیے آتے ہیں اور ہم فی سبیل اللہ ان کو بغیر کسی معاوضے کے عبقری ادویات کے مشاہدات اورفوائد بتا کر حسب ضرورت دوائی دیتے ہیں جس سے وہ صحت یاب ہوتے اور دعائیں دیتے ہیں اور ایسے وہ عبقری ادویات کا استعمال شروع کردیتے ہیں اور تسبیح خانہ سے بھی ان کی نسبت ہو جاتی ہے۔میرے عبقری ادویات کے ذاتی طورپر بہت سے مشاہدات ہیں۔
بہت عرصہ پہلے کی بات ہےمیرے جسم میں بہت سخت در د رہتا تھا‘پورے جسم میں بغیر کسی کام کیے بھی تھکاوٹ محسوس ہوتی تھی جیسے کوئی بہت مشقت والا کام کیا ہو۔درد اتنا بڑھ گیا کہ گھر کے معمولی کام کاج کرنے سے بھی عاجز آگئی تھی‘گھر میں ہر چیز بے ترتیب پڑی رہتی ‘ گھر میں اگر کوئی مہمان آجاتا تو ان کی خدمت کرنے میں بہت مشکل پیش آتی اور میں نہ کر پاتی جس سے مجھے بہت شرمندگی ہوتی ‘ سستی کاہلی ہر وقت چھائی رہتی کوئی بھی کام کرنے کو دل نہ کرتا‘یہ بات سب جانتے ہیں کہ جب تندرستی نہ ہو تودنیا کی کوئی بھی چیز اچھی نہیں لگتی’ بہت جتن کئے کہ اس مرض سے کیسے چھٹکارا پائوں۔میں انگریزی ادویات شروع سے ہی بہت کم استعمال کرتی ہوں اس لئے ڈاکٹر کے پاس جانے سے بھی کتراتی رہی‘جبکہ گھر والے علاج پر زور دیتے رہے۔ایک دن عبقری رسالہ میں اکسیرالبدن کے بارے میں پڑھا تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہ دوا میرے مرض کے لئے ہی بنی ہے ‘میں نے عبقری دواخانہ کی دوا اکسیرالبدن منگوائی اور اس کا استعمال شروع کردیا۔یقین جانیے میں نے صرف ایک ڈبی اکسیرالبدن استعمال کی جس کے استعمال سے میں بالکل صحت مند ہو گئی‘جسم کا درد بھی ختم ہوا اورسستی کاہلی کا نام ونشان بھی نہ رہا۔آج بھی جب مجھے کوئی مشقت والا کام کرنا پڑتا ہے اور زیادہ کام کاج کرنا پڑے تو میں اکسیرالبدن کا استعمال کرتی ہوں‘جو کہ میرے لئے کسی نعمت سے کم نہیں‘ جس کی بدولت مجھے نہ ہی پٹھوں کا کھنچائو ہوتا ہے اور نہ ہی جوڑوں کا درد بلکہ کسی بھی قسم کے درد کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔میرے اکثر رشتہ دار اور ہمسائے جب بھی جسم کی تھکاوٹ اور درد کا ذکرکرتے ہیں‘پریشان ہوتے ہیں اور مختلف انگریزی دوائے کھا کھا کر عاجز آجاتے ہیں تو میں انہیں اکسیرالبدن کا ہی مشورہ دیتی ہوں ‘جس کے استعمال کے بعد وہ بالکل صحت یاب ہوجاتے ہیں‘ مجھے اپنے مشاہدات بتاتے ہیں اور بہت خوش ہوتے ہیں۔(نائلہ خان‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں