قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔
جولائی کے جوابات
1۔آپ جب تہجد کے وقت اٹھتی ہیں تو بستر سے نیچے اترنے سے پہلے اٹھتے ساتھ ہی’’روحانی بیڈ ٹی کا عمل‘‘ کرلیا کریں‘ آپ کا ڈر خوف‘ پراسراریت سب ختم ہوجائیگی‘ عمل یہ ہے:۔بستر سے نیچے اترنے سے پہلے گیارہ مرتبہ اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم۔بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ
پڑھ لیا کریں۔(کاشف عمران‘ راولپنڈی)
2۔آپ عبقری دواخانہ کی ’’ٹھنڈی مراد‘ ‘ اور ’’عینک توڑ ڈراپر‘‘ صرف چند دن استعمال کرلیجئے‘ آپ کی آنکھوں سے خون بھی صاف ہوجائے گا اور آپ کی طبیعت بھی تازہ دم ہوجائے گی۔(فریحہ قاسم‘ لاہور)
3۔جن احباب کو پرانی الرجی ہے‘ ناک سے ہروقت پانی بہتا ہے‘ نزلہ‘ زکام رہتا ہے ان کیلئے درج ذیل ٹوٹکے بارہا کے آزمودہ ہیں‘ ضرور آزمائیے:۔ چندقطرے روغن زیتون سوتے وقت ناک کے دونوں نتھنوں میں ڈالیں اور زور سے اوپر کھینچے۔ چند روز ایسا کرنے سے بہت فائدہ ہوگا۔ پرانی الرجی کیلئے اطریفل اسطخدوس کسی اچھے دواخانے کی بنی ہوئی ایک چمچہ چھوٹا ایک گرم پانی کے کپ میں گھول لیں اور تھوڑا تھوڑا کرکے پی لیں۔ دن میں تین بار یا کم از کم 2بار صبح و شام استعمال کریں۔ انشا ء اللہ تعالیٰ پرانی الرجی اور پرانے نزلے کا اکسیری علاج ہے۔ ہوالشافی: پودینہ، خشک اجوائن دیسی، دونوں ہم وزن کوٹ کر سفوف تیار کریں اور آدھا چمچ دن میں تین بار پانی یا چائے کے ہمراہ استعمال کریں۔ کچھ عرصہ کے استعمال سے انشاء اللہ مرض بالکل ختم ہو جائے گا۔ ا(نذیر حسین‘ڈیرہ غازی خان)
4۔فالج کے مریض یہ پانی استعمال کریں‘ میرے شوہر کو فالج ہوا تھا‘ اسی پانی ‘ حاجت کے نوافل اور علاج سے بہت جلد ٹھیک ہوگئے۔بارش کے پانی پر 70دفعہ آیت الکرسی، 70دفعہ سورئہ فاتحہ، 70دفعہ سورئہ الاخلاص، 70دفعہ سورئہ الفلق، 70دفعہ سورئہ الناس پڑھ کر دم کریں اور یہی پانی پلائیں۔پانی کم نہ ہونے دیں‘ بڑھاتے جائیں۔(سویرا‘ لاہور)
5۔پٹھوں کے درد کیلئے عبقری دواخانہ کا تیار کردہ معجون شفاء یابی اور قوتی گولیاں کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ میرے دادا ابو کی آزمودہ ہیں۔ (اہلیہ منیر‘ کراچی)
اگست کے سوالات
1)قارئین! السلام علیکم! میری عمر 56 سال ہے میرا ایک مسئلہ ہے کہ میرے بائیں بازو میں درد رہتا ہے کبھی ٹانگ میں بھی درد شروع ہو جاتا ہے‘ ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا پر کوئی فرق نہیں پڑا ۔ اس کے علاوہ میری بیوی شوگر کی مریضہ ہے‘ کندھوں میں تکلیف اور ہڈیوں میں ہر وقت درد رہتا ہے۔(ف۔ شجاع آباد)
(2)قارئین! السلام علیکم!میں سولہ سال سے ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوں ۔ میرے ناک کےدو آپریشن ہوچکے ہیں ڈاکٹر کہتے ہیں ناک کی ہڈی بڑھ گئی ہے۔ آپریشن کے باوجود میری ناک کی ایک سائیڈ بند رہتی ہے اور میرے سر میں بہت شدید درد رہتا ہے بہت علاج کرواچکا ہوں لیکن بیماری پیچھا نہیں چھوڑ رہی۔(آفاق محمود، جہلم)
(3)چھوٹے بھائی کو تقریباً پچھلے دس سال سے جلد کی الرجی ہے جس سے چہرے کی رنگت کالی سیاہ ہوگئی ہے جسم پر خارش ہوتی رہتی ہے اور جسم پر سفید دھاریاں بن چکی ہیں۔ (محمد صفدر، واہ کینٹ)
(4)میرے سسر کی یادداشت تقریباً ختم ہوگئی ہے کسی کو پہچانتے نہیں ہیں ان کی عمر 80 سال ہے ادویات کا بھی استعمال کروایا ہے لیکن ادویات بھی اثر نہیں کررہی کوئی نسخہ یا ٹوٹکہ ہو تو لازمی بتائیں۔ (محمد اسلم ، لاہور)
(5)میری بیٹی بہت بیمار ہے ایک سال ہوگیا ہے اس کو بخار تھا‘ بعدمیں سردرداور چکر آتے تھے پھر کمرمیں درد ہونے لگی بہت علاج کروایا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا اب اس کو قے آتی ہے جو کچھ کھاتی نکال دیتی ہےاس کے لیے کسی کے پاس کوئی ٹوٹکہ یا نسخہ ہوتو ضرور بتائیے ۔ (افتخار جٹ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں