میرا تجربہ ہے کہ مشروب عبقری افزاء کے بہت زبردست رزلٹ ہیں‘ جہاں یہ قدرتی جڑی بوٹیوں کا بہترین ذائقہ رکھتا ہے اسکے ساتھ اسکے بہت سے طبی فوائد بھی ہیں۔ہم سب گھر والے مشروب عبقری افزاء کا گرمیوں میں بہت استعمال کرتے ہیں‘جس وجہ سے گرمی کا احساس بہت کم ہوتا ہے‘سخت گرمی کی وجہ سے اکثر معدہ میں کچھ بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں‘مشروب عبقری کے مستقل استعمال سے ان بیماریوں سے نجات بھی ملتی ہے اور حفاظت بھی رہتی ہے۔اس کے علاوہ اگر دودھ میں مشروب عبقری ڈال کر استعمال کیا جائے تو بہت خوش ذائقہ اور طاقت ور ٹانک ہے‘جو بچے دودھ نہ پیتے ہو ‘میرا تجربہ ہے اگر ان کو مشروب عبقری دودھ میں ڈال کر دیا جائے تو وہ بہت شوق سے دودھ پیتے اور صحت مند رہتے ہیں‘جس کے مستقل استعمال سے وہ بچے پیٹ کی مختلف بیماریوں سے حفاظت میں رہتے ہیں۔
میرے ایک عزیز مشروب عبقری کئی سالوں سے استعمال کررہے ہیں ‘بلکہ ان کے گھر میں سب لوگ استعمال کرتے ہیں وہ بتاتے ہیں کہ مشروب عبقری لاجواب چیز ہے اور اس کے مقابلے کا بازار میں کوئی شربت نہیں ہے‘ان کا تجربہ ہے کہ پائوں کی جلن ختم کرنے میں اس کا کوئی ثانی نہیں ہے‘ جب بھی گرمی کاموسم ہو‘ پائوں میں جلن وغیرہ ہو‘ مشروب استعمال کرنے سے جلن وغیرہ سب ختم ہو جاتی ہے‘یہ مشروب ٹھنڈی پھوار کی طرح جسم کو ٹھنڈک بخشتا ہے۔ جب سے مشروب استعمال کرنا شروع کیا ہے گرمی کا احساس تک ختم ہوگیا ہے۔ایک دوست کے منہ میں اکثر چھالے رہتے تھے۔ انہیںمشروب عبقری مستقل مزاجی سے استعمال کروایا جس کی بدولت ان کے منہ سے چھالے ختم ہوگئے۔ ایک جوان کو جریان تھا اسے مشروب عبقری کی کچھ بوتلیں استعمال کرائیں جس کی بدولت جریان کامسئلہ جڑوں سے ختم ہوگیا۔
ایک جاننے والی خاتون نےبتایا کہ مجھے بہت پرانا لیکوریا کا مسئلہ تھا‘میرے خاوند عبقری مشروب لیکر آئے‘ چند بوتلیں گھر میں استعمال کیں تو میرا پرانا لیکوریا کا مسئلہ حل ہوگیا۔
جگر کے امراض میں پھنسے لوگوں کیلئے مشروب عبقری تحفہ سے کم نہیں‘ہمارے ایک عزیز جگر کے مرض میں مبتلا تھے ‘وہ اس مرض کی وجہ سے سخت پریشانی کا شکار تھے‘بہت سے علاج کروا کر عاجز آگئے تھے اور ان کا انگریزی ادویات سے یقین اٹھ گیا تھا۔ایک دن اچانک میرے ساتھ ان کی ملاقات ہوئی اور انہوں نے اپنی اس بیماری کا تذکرہ کیا میں نےانہیں عبقری دواخانہ کا جگر معدہ اصلاح کورس کے ساتھ مشروب عبقری استعمال کروایا جس کی بدولت ان کے جگر کی گرمی ختم ہوگئی اور صحت بہت اچھی ہوگئی۔
گرمیوں کی دھوپ میں کام کرنے کی وجہ سے بھوک لگنا کم ہوجاتی ہے کھانے کو بالکل دل نہیں کرتا‘جس وجہ سے اکثر لوگوں کی صحت بری طرح متاثر ہوتی ہے‘ ایسےصورت حال میں مشروب عبقری کا استعمال تو ان کی بھوک دوبارہ بحال ہوگئی۔ رشتہ داروں میںایک خاتون چہرے کی وجہ سے بہت پریشان تھیں‘ گرمی کی وجہ سے چہرے کا رنگ خراب ہوگیا تھا‘ انہیں مشروب عبقری استعمال کروایاجس کی بدولت ان کا چہرہ صاف ہوگیا۔(اختر خان‘کراچی۔)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں