محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!کچھ عرصہ پہلے مجھے سر میں درد محسوس ہونا شروع ہوا میں نے اپنے والد صاحب کو بتایا انہوں نے کہا نظر چیک کروائو میں نے اپنی نظر چیک کروائی میری نظر کمزور ہوگئی تھی ڈاکٹر نے 1.75نمبر کی عینک لگا دی جو دور کی نظر کمزور ہوچکی تھی اور ساتھ آنکھوں میں ڈالنے کے لیے ڈراپس دے دیئے چند دنوں کے بعد ڈراپس ختم ہوگئے تو والد صاحب نے کہا کہ آپ آنکھ شفاء اورروشن دماغ ٹانک گولیاں استعمال شروع کردو تمہاری نظر انشاء اللہ ٹھیک ہو جائے گی آنکھ شفاء دن میں تین سے پانچ بار ڈالنا اور روشن دماغ ٹانک گولیاں ایک گولی صبح شام کھانے کے ایک گھنٹہ بعد کھانا پانی کے ساتھ۔ تقریباً تین ماہ کے بعد جب میں عینک لگا کر دیکھتا مجھے کچھ دھندلا نظر آتا میں نے اپنی نظر چیک کروائی اللہ کے فضل سے نظر پہلے سے بہتر ہے۔
میں نے آنکھ شفاء اور روشن دماغ ٹانک جاری رکھی تقریباً دو ماہ کے بعد مجھے پھر نظر کا مسئلہ بنا میں نے دوبارہ نظر چیک کروائی تو حیران کن طور پر ڈاکٹر نے میرے چشمے کے شیشے بدل دیئے اورعینک کا نمبر کم ہوگیا۔
میں بہت خوش تھا میری نظر پہلے سے بہتر ہورہی ہے والد صاحب کو بتایا انہوں نے کہا دوائی جاری رکھو اور بہتر ہو جائے گی میں نے دوائی جاری رکھی پندرہ دن کے بعد پھر نظر چیک کروائی میرا چشمہ کا نمبر نارمل ہوگیا۔ میری نظر بالکل ٹھیک ہو گئی‘حالانکہ اس سے پہلے میں بہت سے ڈراپر اور ادویات استعمال کرچکا تھا مگر فائدہ نہیں ہو رہا تھا‘لیکن آنکھ شفاء اور روشن دماغ ٹانک کے مستقل استعمال سے میرا یہ مسئلہ حل ہو گیا۔(شہزاد گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں