محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پیشے کے لحاظ سے میں ایک ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں‘ آج میں عبقری قارئین کیلئے خشخاش کے فوائد لے کر حاضر ہوئی ہوں۔طبی فوائد:
(۱)قبض کو دور کرتی ہے۔
(۲)نیند لاتی ہے۔
(۳)پھیپھڑوں اور آنتوں کے جریان خون کو روکتی ہے۔
(۴)خشک کھانسی کو نافع ہے۔
(۵)سینے و حلق کی خشکی زائل کرتی ہے۔
(۶)اس کا حریرہ نشاستہ اور مغز بادام کے ساتھ مقوی دماغ و باہ ہے۔
(۷)جسم پر ٹھنڈک کے اثرات مرتب کرتی ہے۔
(۸)منہ کا السر ختم کرتی ہے۔
(۹)دماغ اور اعصاب کو طاقت دیتی ہے۔
(۱۰)وزن کو کم کرتی ہے۔
(۱۱)ذیابیطس کے رسک کو کم کرتی ہے۔
(۱۲)بلڈپریشر اور کولیسٹرول کو کم کرتی ہے۔
(۱۳)جلد کے انفیکشن کے لیے مفید ہے۔
(۱۴)سر کی خشکی میں مفید ہے۔
(۱۵)گرمی کے سر درد کو دور کرتی ہے۔
(۱۶)نزلہ زکام اور کھانسی کو مفید ہے۔
لفوق خشخاش مشہور مرکب ہے۔
(۱۷)بھرپور نیند کے لیے خشخاش اور تربوز کے بیج ہموزن لے کر پیس لیں رات کو سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے دودھ کے ساتھ ایک چائے کا چمچ کھالیں۔ گھٹنوں اور جوڑوں کے درد کے لیے بہت مفید ہے۔ اس کا تیل لگانے سے بھی جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوتا ہے۔ اگر آپ پین کلر کی جگہ اس کا استعمال کریں تو زیادہ مفید ہوگا۔
(۱۸)روغن خشخاش مشہور عام ہے اس کی مقدار خوراک 6 ماشہ سے 2 تولہ تک ہوتی ہے۔ دوسرے تیلوں کی طرح نزلہ پیدا نہیں کرتا۔
(۱۹)روغن بادام اور روغن کدو کے ہمراہ ملا کر سر کی مالش کرنا دماغ کو طاقت دیتا ہے اور خشکی کو دفع کرتا ہے۔
(۲۰)روغن کدو اور روغن خشخاش برابر ملا کر تلوئوں اور سر پر مالش کرنے سے نیند آجاتی ہے۔
(۲۱)یہ کھانے کے بھی کام آتا ہے۔
(۲۲)اس کے علاوہ عمارتی رنگوں اور صابن سازی میں مشتمل ہے۔شاہی گھوٹا جسے سردائی کہتے ہیں اس کا اہم جزو ’’خشخاش‘‘ ہے۔ اگر اس میں خشخاش شامل نہ کی جائے تو سردائی کبھی بھی وہ شفاء بخش فوائد نہ دے گی جس کی وجہ سے یہ مشہور ہے۔ آپ نے سردائی کے سینکڑوں نسخے دیکھے ہوں گے۔ لیکن جو نسخہ ہم آج بیان کررہے ہیں یہ خاص الخاص ہے۔ اس کی قدر کیجیے گا۔اجزاء :مغز بادام بیس عدد‘خشخاش ایک کھانے کا چمچ’چہار مغز ایک کھانے کا چمچ‘زیرہ سفید ایک چائے کا چمچ‘سونف نصف چائے کا چمچ‘خشک دھنیا نصف چائے کا چمچ‘مرچ سیاہ گیارہ عدد‘الائچی سبز سات عدد‘مصری یا چینی حسب ذائقہ۔ترکیب تیاری :مغز بادام رات کو عرق گلاب میں بھگو دیں۔ صبح چھیل لیں اور کونڈی (لنگری، دوری) ڈنڈے سے رگڑائی کریں۔ یہ لئی سی بن جائے گی۔ اب باقی اجزاء ایک ایک کر کے شامل کرتے جائیں اور رگڑائی کرتے رہیں، پانی کا چھینٹا بھی دیتے رہیں۔ اتنا رگڑیں کہ ڈنڈے کے ساتھ چپکنا شروع ہو جائے۔ اب اس میں ایک کلو پانی ڈالیں اور موٹے کپڑے یا باریک چھلنی سے پُن لیں، پھوک میں پھر آدھا کلو پانی ڈالیں اور پُن لیں۔ یہ سردائی اصولی طور پر ایک بندے کے لیے ڈیڑھ کلو تیار ہوئی ہے۔ اسے ڈیک لگا کر جتنا پی سکتے ہیں پی لیں، باقی کو ڈھک کر رکھ چھوڑیں، تھوڑی دیر چہل قدمی کریں اور پھر پئیں حتی کہ ساری ختم ہو جائے ۔(ڈاکٹر نفیس اقبال، بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں