میری شادی آج سے 13 سال پہلے ہوئی‘ میری شادی پسند کی تھی‘ ہماری شادی کو ابھی ایک سال ہی ہوا تھا کہ ہمارے لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ میرے شوہر اپنے ماں باپ‘ بہن بھائیوں کی وجہ سے مجھ سے لڑتے تھے‘ مجھے کہتے تھے کہ میرے بہن بھائی تمہیں کچھ بھی کہیں تم چپ کرکے سنا کرو‘ میرے ماں باپ کے کہنے میں ہی چلوگی اور یہ کہ میرے والدین تمہیں مار بھی دیں تو میں پھر بھی کچھ نہیں کہوں گا۔ میرے شوہرپہلے نوکری کرتے تھے‘ شادی کے بعد اللہ کریم نے انہیں اپنا کاروبار دیا‘ تین چار سال میں اللہ پاک نے ہمارے حالات بدلنا شروع کردئیے یہ میرے ساس اور سسر کو اچھا نہیں لگا کہ میں اور میرے بچے عیش کی زندگی گزاریں‘ انہوں نے اپنے بیٹے کو میرے خلاف بھڑکانا شروع کردیا اور میرے ساتھ رویہ خراب کرلیا‘ میرے شوہر راتوں کو باہر رہنا شروع ہوگئے‘ گھرا ٓتے تو کسی فضول سی بات پر سب کے سامنے لڑنا‘ گالیاں دینا شروع کردیتے ان کے گھر والے دیکھ کر خوش ہوتے اور بعد میں مجھے جلاتے کہ ہمارا بیٹا صرف ہماری بات مانے گا جو ہم کہتے ہیں وہی کرے گا اگر ہم اس کو کہیں کہ اس کو طلاق دے تو وہ ہماری بات نہیں ٹالے گا۔ محترم حکیم صاحب! میں بہت حیران تھی کہ میرے ساتھ یہ کیا ہورہا ہے؟ پھر میرے والد نے مجھے دو انمول خزانہ کتابچہ دیا کہ یہ پڑھا کرو اور اللہ سے اپنے حالات کے لیے دعا کریں۔ میرے والد کے شاگرد تھے بہت اللہ والے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ کی بیٹی اور داماد پر سسرال والوں نے جادو ٹونہ کروایا ہوا ہے اور بہت گندا جادو ہے اس کی کاٹ‘ کوئی کالے جادو کرنےوالے ہی کرسکتے ہیں۔ میرے تین بیٹے ہیں‘ اللہ کا شکر ہے کہ اس کریم نے مجھے خوبصورت اولاد سے نوازا‘ میرے بچے بڑے آپریشن سے ہوئے‘ اس کے بعد پتےکا آپریشن ہوا تو
سسرال والوں نے کہنا شروع کردیا کہ یہ تو بیکار ہوگئی‘ اب تم دوسری شادی کرلو‘ میرے شوہر کاروبار کے سلسلے میں راولپنڈی جاتے تو کبھی دو اور کبھی تین تین ماہ راولپنڈی میں ہی رہتے‘ مجھ سے اور میرے بچوں سے 7 سال دور رہے‘ مجھے اپنے پاؤں کی جوتی سمجھنا شروع ہوگئے۔ دو سال پہلے میری بہن کی شادی غیروں میں ہوئی‘ میرے بہنوئی کے ایک جاننے والے انکل تھے‘ ان کو جادو کی کاٹ آتی تھی‘ میرے بہنوئی نے ان سے بات کی‘ انہوں نے بھی یہی بتایا کہ دونوں میاں بیوی پر سخت کالا جادو کروایا گیا ہے‘ مزید بتایا کہ شوہر پر تو انتہائی گندا جادو ہے‘ انہوں نے مجھ سے فون پر بات کی کہ آپ کو کبھی خواب میں کالاسانپ نظر آیا ہے کہ نہیں پھر میں نے ان کو بتایا کہ پہلے بیٹے کی پیدائش سے چھ ماہ پہلے سے مجھے کالا سانپ نظر آتا ہے میں ڈر کر بھاگتی ہوں تو وہ میرے پیچھے بھاگتا ہے اور میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ پھر انہوں نے مجھے کچھ اعمال بتائے اور ساتھ میں نے دو انمول خزانہ بہت زیادہ پڑھنا شروع کردیا‘ چند ماہ کے اندر ہی اللہ کا شکر ہے میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ بہت ہی اچھاہوگیا۔ اب میں دو سال سے راولپنڈی شفٹ ہوگئی ہوں۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں