محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جہاں عبقری کی اور بہت سی ادویات ہمارے گھر میں کبھی ختم نہیں ہوئیں وہاں ہاضم خاص بھی وہ دوا ہے جو کبھی ہم نے گھر میں ختم نہیں ہونے دی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی بھی معدے کی تکلیف لے کر ہمارے گھر میں آتا تو ہم اسے ہاضم خاص دیتے دوبارہ وہ بندہ خوشی سے آتا کہ معدے کی تکلیف ختم ہوگئی۔ والد تو دکان پر بھی ہاضم خاص رکھتے ہیں۔جو بندہ بھی معدے کی شکایت لے کر آتا اسے ہاضم خاص دیتے وہ فوراً ٹھیک ہو جاتا۔ کچھ مرچ مصالحوں والی چیزیں کھانے سے اگر معدے کی تکلیف ہو بھی جائے تو ہاضم خاص استعمال کرلیتے ہیں جس سے معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے۔
ایک اور دوست بتانے لگے کہ مجھے جسمانی کمزوری کی وجہ سے ہر وقت بے زاری سی رہتی تھی کسی کام میں دل نہیں لگتا تھا معدہ میں ہر وقت گیس بھری رہتی تھی کھانا کھانے کو دل نہیں کرتا تھا۔ کھالوںتو ہضم نہیں ہوتا تھا ۔ اکثر سر پھٹنے لگتا تھا‘ کبھی سینے میں شدید درد اٹھتا تھا‘ بعض اوقات گیس پورے جسم میں چلتی تھی‘ اکثر ساری رات نیند نہ آتی تھی۔ جسم میں کمزوری بہت زیادہ ہوگئی تھی۔میں نے عبقری کی ’’اکسیر البدن اور ہاضم خاص‘‘ استعمال کی الحمدللہ اس کے استعمال سے میری طبیعت ہشاش بشاش ہوگئی اور معدہ صحیح کام کرنے لگا اب بھوک بھی اچھی لگتی ہے اور غذابھی ہضم ہو تی ہے اور تمام جسمانی کمزوریاں ختم ہو گئی ہیں۔ہمارا تجربہ ہے کہ عبقری کی ادویات لاجواب معیاری بھی ہیں اور اس کے علاوہ اگر دوسری ادویات کے مقابلے میں دیکھا جائے تو قیمتیں بھی بہت مناسب ہیں۔(ج، حیدرآباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں